ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۶… مرزا قادیانی کہاں فوت ہوا؟؟)
’’ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں۔‘‘ (تذکرہ ص۵۹۱)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! مریدوں کی تسلیاں کس طرح کرتے رہے؟ اور مرے کہاں؟ لاہور میں اور دفن ہوئے قادیان میں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۷… یسوع (عیسی علیہ السلام) کے معجزات)
’’عیسائیوں نے بہت سے معجزات یسوع علیہ السلام کے لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
’’اور سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع (عیسیٰ علیہ السلام) نے بھی معجزات دکھائے جیسا کہ نبی دکھاتے ہیں۔‘‘ (ریویو ماہ ستمبر ۱۹۰۲ء ص۳۴۲، ج۱ نمبر۹)
ابوعبیدہ: نوٹ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جھوٹ ظاہر ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۸… طاعون آنے کی وجہ)
’’طاعون دنیا میں اس لئے آئی کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف انکار کیاگیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا۔‘‘ (ریویو ج۱ ص۲۵۸، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
ابوعبیدہ: سچ فرمائیے قادیانی حضرات! کیا طاعون صرف مرزاقادیانی کے انکار پر آئی ہے۔ کیا مرزاقادیانی سے پہلے طاعون دنیا میں نہ تھی؟
مرزاقادیانی سے انکار کرنے والے اشد ترین دشمن مولانا ثناء اﷲ صاحب، مولانا ابراہیم صاحب، جناب پیر جماعت علی شاہ صاحب، جناب پیر مہر علی شاہ صاحب وغیرہم تو اسی طرح زندہ رہے ہیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۹… طاعون آنے کی وجہ مرزا کو نہ ماننا )
’’طاعون اس حالت میں فرد ہوگی۔ جب کہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کر لیں گے اور کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایذا اور بدزبانی سے باز آجائیں گے۔‘‘ (ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: کیوں میرے قادیانی دوستو! کیا اب مرزاقادیانی کے مخالف سب مر گئے یا طاعون ملک سے چلی گئی؟ یا یہ صرف وقتی وبا سے مرزاقادیانی نے فائدہ اٹھا کر اپنی طرف سے جھوٹ بولا۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)
’’تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خداتعالیٰ بہرحال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک رہے۔ قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔‘‘ (ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۹)
ابوعبیدہ: حضرات! آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ قادیان میں طاعون اس قدر زور سے پڑی کہ جناب مرزاقادیانی کو بھی اقرار کرنا پڑا۔ جیسا کہ جھوٹ نمبر۴۵ سے ظاہر ہے۔ صرف مارچ اور اپریل۱۹۰۴ء کے دو ماہ میں کل ۲۸۰۰ نفوس میں سے ۳۱۳ طاعون کا شکار ہوگئے۔ باقی آبادی گاؤں چھوڑ کر باہر بھاگ گئی۔ مرزاقادیانی نے بمعہ اہل وعیال اپنے باغ میں ڈیرہ لگا لیا۔ قادیانی سکول بند کر دیا گیا۔ کرسمس کے دنوں کا جلسہ بند کر دیا گیا۔ ہے کوئی قادیانی جو ان کی صداقت سے انکار کر سکے۔
نوٹ: مرزاقادیانی کے جھوٹ اس قدر ہیں کہ: ’’
واﷲ ثم تاﷲ
‘‘ میں ان کو اچھی طرح نہ تو جمع کر چکا ہوں اور نہ مجھے اس قدر فرصت ہے۔ ورنہ کوئی عالم مرزاقادیانی کی کوئی سی کتاب لے کر بیٹھ جائے۔ کوئی صفحہ جھوٹوں سے خالی نہ پائے گا۔ لگے ہاتھوں مرزاقادیانی کے خدائے قادیان کے جھوٹ بھی مشتے نمونہ از خروارے سنتے جائیے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۱… طاعون کی تباہی سے قادیان کا محفوظ رہنا)
’’
انہ اوی القریۃ
‘‘ (ریویو ج۱ ص۲۵۶، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
خدائے مرزاقادیانی کا ارشاد ملاحظہ ہو۔ قادیان کا طاعون کی تباہی سے بچانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ مگر پورا نہیں کیا۔ خود بھی جھوٹے ٹھہرے اور مرزاقادیانی کو بھی جھوٹا بنایا۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۲… محمدی بیگم کی واپسی)
خدائے مرزا ’’
ویردھا الیک امر من لدنا انا کنا فاعلین زوجنکھا الحق من ربک فلا تکونن من الممترین لا تبدیل لکلمات اﷲ ان ربک فعال لما یرید انا رادوہا الیک
‘‘ میں محمدی بیگم کو تیری طرف واپس لاؤں گا۔ یہ ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔ بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے رب کی طرف سے سچ ہے۔ پس تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔ خدا کے کلمے بدلا نہیں کرتے اور رب جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔ ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔ (انجام آتھم ص۶۰،۶۱، خزائن ج۱۱ ص۶۰)
ابوعبیدہ: حضرات حاشیہ کی ضرورت مطلق نہیں۔ خدائے مرزا کی زبردست بارعب وعدے کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ سلطان محمد آف پٹی نے نکاح کر لیا اور مرزاقادیانی مر گئے۔ مگر سلطان محمد ایسا سخت جان کہ خدائے مرزا بھی اسے نہ مار سکا۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۳… ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی کی مرزا قادیانی کی عمر کے متعلق پیشنگوئی)
’’میں دشمن (ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی) جو کہتا ہے کہ جولائی ۱۹۰۷ء سے چودہ ماہ تک تیری عمر کے دن رہ گئے ہیں۔ میں ان سب کو جھوٹا کروں گا اور تیری عمر کو بڑھا دوں گا تامعلوم ہوکہ میں خدا ہوں اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے۔‘‘ (اشتہار تبصرہ مجموعہ اشتہارات ص۵۹۱)
ابوعبیدہ: فرمائیے اے قادیانی کے علم بردارو! خدائے مرزا نے اپنے وعدے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحکیم خان پٹیالوی کو جھوٹا کیا۔ مرزاقادیانی کو عمر لمبی عطاء کی؟ ہرگز نہیں بلکہ مرزاقادیانی ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو بمرض ہیضہ لاہور چل بسے اور ڈاکٹر عبدالحکیم ۱۹۲۲ء کو فوت ہوئے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۴… مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر)
’’خداتعالیٰ نے مجھے صریح لفظوں میں اطلاع دی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا پانچ چھ سال کم یا پانچ چھ سال زیادہ۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! خدائے مرزا کی غیب دانی کی کہ عمر مرزا کے متعلق کیسے عجیب تخمینہ سے پیش گوئی کی ہے اور وہ بھی غلط۔ کیونکہ مرزاقادیانی کی پیدائش ۱۸۴۰ء اور وفات ۱۹۰۸ء۔ پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء ، ۱۸۴۰ء۔۶۸سال ہوئی۔ ’’میری عمر اس وقت ۱۹۰۷ء میں قریبا ۶۸سال ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۰، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹ حاشیہ) پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء میں ۶۹سال۔
’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء،۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۵۹، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷ حاشیہ) اس حساب سے عمر مرزا ۱۹۰۸ء، ۱۸۴۰ء۔ ۶۸سال۔
قادیانی دوستو! یا مرزاقادیانی جھوٹے یا ان کا خدا جھوٹا یا دونوں جھوٹے؟
مرزا غلام احمد قادیانی پر وحی کون لاتا تھا (اظہار حقیقت)
حضرات! قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ’’
ہل انبئکم علی من تنزل الشیاطین(الشعراء:۲۲۱)‘‘ یعنی اے لوگو! ہم تم کو بتائیں کہ شیطان کن لوگوں پر نازل ہوتے ہیں۔ یعنی شیطانی وحی کن لوگوں کو ہوتی ہے۔ ’’
تنزل علی کل افاک اثیم(الشعر:۲۲۲)‘‘ شیطان اترتے ہیں سخت گنہگار جھوٹے پر یعنی جھوٹے گنہگار لوگوں کو شیطانی وحی ہوتی ہے۔ اب میں فیصلہ آپ کی ضمیر پر چھوڑتا ہوں کہ جس شخص کے پچاس سے زیادہ جھوٹ آپ نے ملاحظہ فرمائے اور جس کے خدا کے جھوٹ آپ نے پڑھے۔ ایسے شخص پر شیطانی وحی کس قدر لازم ہے۔ جو شخص دنیا میں کسی آدمی کے پچاس اس قدر جھوٹ دکھادے وہ بھی دس روپے انعام کا مستحق سمجھا جائے گا۔ میں کہتا ہوں کہ صاحب بصیرت کے لئے خود خدا نے مرزاقادیانی کا جھوٹا ہونا صاف صاف بیان فرمادیا ہے۔ تنزل علی کل افاک اثیم کے اعداد بحساب ابجد ٹھیک ۱۳۰۰ بنتے ہیں۔ غلام احمد قادیانی کے اعداد بھی پورے ۱۳۰۰۔ (ازالہ وہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ ص۱۹۰)
اور مرزاقادیانی نے دعویٰ مجددیت بھی پورے ۱۳۰۰ میں کیا۔ اب بتلائیے! اس سے بڑھ کر مرزاقادیانی کے کذاب اور دجال ہونے کا ثبوت آپ کو کیا چاہئے۔ رسول پاکﷺ نے ایسے مدعیان نبوت کے حق میں فرمایا تھا۔ ’’
سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی
‘‘ (مشکوٰۃ ص۴۶۵، باب الفتن)
میری امت میں تیس زبردست دھوکہ دینے والے زبردست جھوٹ بولنے والے ہوں گے۔ ان میں سے ہر ایک یہی خیال کرے گا کہ وہ اﷲ کا نبی ہے۔ حالانکہ میں نبیوں کا ختم کرنے والا ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔
خود مرزاقادیانی لکھتے ہیں:
’’شیطانی الہامات ہونا حق ہے اور بعض ناتمام سالک لوگوں کو ہوا کرتے ہیں اور جو شخص اس سے انکار کرے وہ قرآن شریف کی مخالفت کرتا ہے۔ کیونکہ قرآن شریف کے بیان سے شیطانی الہامات ثابت ہیں۔‘‘ (ضرورت الامام ص۱۳، خزائن ج۱۳ ص۴۸۳)