• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا "مصنف مولانا ابوعبیدہؒ"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۶… مسیح موعود کے زمانے میں طاعون)

’’اور یہ بھی یاد رہے کہ قرآن شریف میں بلکہ توریت کے بعض صحیفوں میں بھی یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘
(کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵)
ابوعبیدہ: اے قادیانی دوستو! اگر قرآن شریف میں ایسا لکھا ہوا دکھا دو تو میں تردید مرزائیت چھوڑ دوں گا اور اگر صریح جھوٹ ہو یا کسی لفظ کے معنی (مثل گندم بمعنی گڑ) خواہ مخواہ تاویل کر لو۔ تو پھر اتنا تو کرو کہ اس جھوٹ کے عوض صرف دس مرزائی مسلمان ہو جاؤ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۷… قرآن میں میرا نام مریم)

’’اگر قرآن نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘
(تحفۃ الندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸)
ابوعبیدہ: آئیے حضرات! مرزاقادیانی کا نام قرآن شریف میں ابن مریم دکھاؤ۔ ورنہ ایسے صریح جھوٹ کے بولنے والے کو نبی کہنا تو چھوڑ دو۔ جھوٹا آدمی تو پکا مسلمان بھی نہیں ہوسکتا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۸… عنقریب پڑھے لکھے ہندونظر نہیں آئیں گے)

’’عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ تم نظر اٹھا کر دیکھو گے کہ کوئی ہندو دکھائی دے۔ مگر ان پڑھوں لکھوں میں سے ایک ہندو بھی تمہیں دکھائی نہ دے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۲، خزائن ج۳ ص۱۱۹)
ابوعبیدہ: اے قادیانی دوستو! اس کی اور اس میں عنقریب کی تاویل کیا کرو گے۔ کیا اب ہندوستان میں کوئی کافر نہیں۔ ہندو مسلمان کیا ہوتے بلکہ کئی مسلمان اچھے بھلے خدا اور اس کے رسول کے ماننے والے مرزاقادیانی کی نبوت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ’’ انا ﷲ وانا الیہ راجعون ‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۹… آپ ﷺ کا معراج ایک کشف تھا)

’’آنحضرتﷺ کو معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا۔ بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجے کا کشف تھا۔ اس قسم کے کشفوں میں خود مؤلف (جناب مرزاقادیانی) بھی صاحب تجربہ ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۲۶)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے۔ خلاف قرآن، حدیث اور خلاف اجماع امت اور اس کا جھوٹ ہونا خود اس طرح تسلیم کرتے ہیں۔ ازالہ ’’آنحضرتﷺ کے رفع جسمی کے بارہ میں یعنی اس بارہ میں کہ وہ جسم کے ساتھ شب معراج آسمان کی طرف اٹھا لئے گئے تھے۔ تقریباً تمام صحابہ کا یہی اعتقاد تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۸۹، خزائن ج۳ ص۲۴۷) کیوں احمدی دوستو! تمام صحابہ کو جھوٹا کہو گے یا ایک مرزاقادیانی کو؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۰… حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر)

’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر بلدۂ قدس کے گرجا میں ہے اور اب تک موجود ہے اور اس پر ایک گرجا بنا ہوا ہے اور وہ گرجا تمام گرجاؤں سے بڑا ہے۔ اس کے اندر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر ہے۔‘‘
(اتمام الحجۃ ص۲۱، خزائن ج۸ ص۲۹۹)
ابوعبیدہ: اے قادیانی کہلانے والے سمجھ دار طبقہ کے لوگو! اس کے جھوٹا ہونے میں تمہیں شک ہوتو لو۔ جس کی خاطر تم اس پر شک کرتے ہو اس سے کم ازکم اس بیان کے جھوٹا ہونے پر مہر تصدیق میں لگادیتا ہوں۔
’’مسیح کی قبر محلہ خانیار شہر سری نگر میں ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۱۸، خزائن ج۱۴ ص۳۵۶)
اب بتلائیے کیا جھوٹا آدمی (نہیں بلکہ جھوٹوں کی کان) بھی انسانیت اور مسلمانی کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ اب بھی اگر تمہاری عقیدت میں فرق نہ آئے تو شاباش تمہاری مستقل مزاجی کے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۱… حضرت مریم کا یوسف کے ساتھ پھرنا)

’’حضرت مریم صدیقہ کا اپنے منسوب (جس سے ناطہ یا نسبت ہو) یوسف کے ساتھ پھرنا اس اسرائیلی رسم پر پختہ شہادت ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۶۶، خزائن ج۱۴ ص۳۰۰ حاشیہ)
ابوعبیدہ: دیکھئے حضرات! یہاںکس زور سے منسوب اور ناطہ ہونے کا اقرار ہے۔ پھر خود ہی (ریویو آف ریلیجنز ج۱ ص۱۵۷ نمبر۴، بابت اپریل ۱۹۰۲ء) پر لکھتے ہیں۔ ’’یہ جو انجیلوں میں لکھا ہے کہ گویا مریم صدیقہ کا معمولی طور پر جیسا کہ دنیا جہاں میں دستور ہے۔ یوسف نجار سے ناطقہ ہوا تھا یہ بالکل دروغ اور بناوٹ ہے۔‘‘
بتلائیے صاحبان! اب بھی تم لوگو مرزاقادیانی کا دامن چھوڑ کر سرکار دو عالمﷺ سے تعلق نہ جوڑو گے؟ خدا توفیق دے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۲… حضرت عیسی علیہ السلام امتی نبی تھے یا نہیں؟؟)

’’میں اپنے مخالفوں کو یقینا کہتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام امتی ہرگز نہیں۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۹۲، خزائن ج۲۱ ص۳۶۴)
ابوعبیدہ: یہاں اعلان کرتے ہیں کہ وہ امتی نہیں۔ (ازالہ اوہام ص۲۶۵، خزائن ج۳ ص۴۳۶) پر فرماتے ہیں:
’’یہ ظاہر ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم اسی امت کے شمار میں آگئے ہیںَ‘‘ ہے کوئی قادیانی یا لاہوری جو اس معمہ کو حل کرے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام امتی بھی ہیں اور امتی نہیں بھی ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۳… پیش گوئی کے معنی کرنے میں انبیاء کی غلطی)

’’کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی پیش گوئی کے معنی کرنے میں کبھی غلطی نہ کھائی ہو۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۸۶، خزائن ج۲۱ ص۲۴۷)
ابوعبیدہ: اے مرزاقادیانی کے جان نثارو کچھ تو خوف کرو کیا نبی تمہارے خیال میں کلہم غبی ہی ہوتے ہیں کہ اپنے الہام کو ہی نہیں سمجھتے۔ انسان دوسروں کو بھی اپنے اوپر قیاس کرتا ہے۔ نبی خطا سے پاک ہوتا ہے۔ کیا قرآن یا حدیث سے مرزاقادیانی کے اس دعویٰ کو صحیح ثابت کر سکتے ہو؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۴… آنحضرتﷺ پیشگوئیوں کو نہ سمجھ سکے)

’’بعض پیش گوئیوں کی نسبت آنحضرتﷺ نے خود اقرار کیا ہے کہ میں نے ان کی اصلیت سمجھنے میں غلطی کھائی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۰۰، خزائن ج۳ ص۳۰۷)
ابوعبیدہ: اے قادیانی جماعت کے بزرگو! پڑھو ’’ انا ﷲ وانا الیہ راجعون ‘‘ جس کی شان خود خدا نے یہ بیان فرمائی ہو۔ ’’ وما ینطق عن الہویٰ ان ہو الا وحی یوحی ‘‘ وہ پیش گوئیوں کو نہ سمجھ سکیں۔ یہ صریح بہتان ہے۔ افتراء ہے۔ نہیں تو اس مضمون کی کوئی صحیح حدیث دکھاؤ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۵… تمام نبیوں نے مرزے کی بشارت دی)

’’تمام نبیوں نے ابتداء سے آج تک میرے لئے خبریں دی ہیں۔‘‘
(تذکرۃ الشہادتین ص۶۲، خزائن ج۲۰ ص۶۴)
ابوعبیدہ: چلیے حضرات کسی نبی کی کتاب سے مرزاقادیانی کے آنے کی خبر نکال دو تو مبلغ دس روپے نقد انعام دوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top