ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۵… ۱۸۵۷ء میں کلام آسمان پر اٹھا لیا جائے گا)
’’اس علیم وحکیم کا قرآن شریف میں بیان فرمانا کہ ۱۸۵۷ء میں میرا کلام آسمان پر اٹھا لیا جائے گا۔ یہی معنی رکھتا ہے کہ مسلمان اس پر عمل نہیں کریں گے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۲۸، خزائن ج۳ ص۴۹۰ حاشیہ)
ابوعبیدہ: اے قادیانی دوستو! مرزاقادیانی تو فوت ہوچکے۔ آپ میں سے کوئی صاحب ان کی نمائندگی کر کے اس مضمون کی آیت قرآن شریف سے نکال کر مرزاقادیانی کو سچا ثابت کرے۔ ورنہ توبہ کرو ایسے شخص کی بیعت سے جو خدا پر افتراء باندھنا شیر مادر سے بھی زیادہ حلال سمجھتا ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۶… سو برس تک قیامت آجائے گی)
’’ایک اور حدیث ابن مریم کے فوت ہونے پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ کہ آنحضرتﷺ سے پوچھا گیا کہ قیامت کب آئے گی تو آپ نے فرمایا کہ آج کی تاریخ سے ۱۰۰برس تک تمام بنی آدم پر قیامت آجائے گی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۵۲، خزائن ج۳ ص۲۲۷)
ابوعبیدہ: یہ صریح بہتان ہے۔ تحریف ہے۔ کوئی ایسی صحیح حدیث نہیں جس کے معنی ان الفاظ سے عربی کا ایک ادنیٰ طالب علم بھی کر سکے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۷… بخاری میں ہے کہ آسمان سے آواز آجائے گی)
’’وہ خلیفہ جس کی نسبت بخاری میں لکھا ہے کہ آسمان سے اس کی نسبت آواز آئے گی کہ: ’’
ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی
‘‘ اب سوچو کہ یہ حدیث کس پایہ اور مرتبہ کی ہے۔ جو ایسی کتاب میں درج ہے جو اصح الکتاب بعد کتاب اﷲ ہے۔‘‘ (شہادۃ القرآن ص۴۱، خزائن ج۶ ص۳۳۷)
ابوعبیدہ: قادیانی حضرات سے میری مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس مضمون کو غور سے پڑھو اور خیال فرماؤ کہ کس قدر زوردار الفاظ میں پبلک کو بخاری کا واسطہ دے کر اس حدیث کی صحت کا یقین دلارہے ہیں۔ اگر یہ جھوٹ اور دھوکہ نہیں تو پھر بتاؤ دھوکہ اور کس جانور کا نام ہے؟ کیونکہ یہ حدیث دنیا کی کسی بخاری شریف میں نہیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۸… مرزے کو دیکھنے کی تمام پیغمبروں کی خواہش)
’’اے عزیزو! تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص (مرزاقادیانی) کو تم نے دیکھ لیا ہے۔ جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی۔‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۱۳، خزائن ج۱۷ ص۴۴۲)
ابوعبیدہ: ہمالیہ سے بڑھ کر جھوٹ ہے۔ اگر ثبوت ہو تو پیش کرو۔ چلو ایک ہی نبی کی خواہش کا ثبوت قرآن اور حدیث سے پیش کرو۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۹… عورتوں کو الہام، نابالغ بچے نبوت کریں گے)
’’پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہوگا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے۔‘‘ (ضرورۃ الامام ص۵، خزائن ج۱۳ ص۴۷۵)
ابوعبیدہ: کوئی قادیانی یہ حدیث دکھادے تو علاوہ عام انعام مقررہ کے مبلغ دس روپے نقد انعام کا مستحق سمجھا جائے گا اور اگر نہ دکھا سکے تو اس سے صرف دوبارہ اسلام قبول کر لینا ہی مطلوب ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۰… بکثرت مکالمہ و مخاطبہ سے نبوت کا ملنا)
’’بات یہ ہے کہ مجدد صاحب سرہندی نے اپنے مکتوبات میں لکھا ہے کہ اگرچہ اس امت کے بعض افراد مکالمہ ومخاطبہ الٰہیہ سے مخصوص ہیں اور قیامت تک مخصوص رہیں گے۔ لیکن جس شخص کو بکثرت اس مکالمہ ومخاطبہ الٰہیہ سے مشرف کیا جائے اور بکثرت امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جائیں وہ شخص نبی کہلاتا ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۹۰، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶)
ابوعبیدہ: مرزائی دوستو! مکتوبات کو میں نے خود پڑھا۔ وہاں محدث لکھا ہے۔ یقینا اپنی نبوت کے ثبوت میں مجدد صاحب کی پناہ لینے کے لئے افتراء محض سے کام لیا ہے۔ کیونکہ جب محدث ہونے کا دعویٰ تھا اس وقت یہ حوالہ نقل کرتے وقت محدث لکھا کرتے تھے۔ (ازالہ اوہام ص۹۱۵، خزائن ج۳ ص۶۰۱، تحفہ بغداد ص۲۰،۲۱، خزائن ج۷ ص۲۸ حاشیہ) کیا اب بھی مرزاقادیانی کی کذب بیانی کا یقین نہیں آئے گا؟
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۱۱… ابوہریرہ فہم قرآن میں ناقص تھے)
’’تفسیر ثنائی میں لکھا ہے کہ ابوہریرہ فہم قرآن میں ناقص تھا۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ ج۵ ص۲۳۴، خزائن ج۲۱ ص۴۱۰)
ابوعبیدہ: جھوٹ بلکہ ڈبل جھوٹ ہے۔ چونکہ حضرت ابوہریرہؓ جلیل القدر صحابی رسول کریمﷺ نے بہت سی ایسی احادیث بیان فرمائی ہیں جو مرزائی قصر نبوت ومسیحیت میں زلزلہ ڈال دیتی ہیں۔ اس واسطے پبلک کو دھوکہ دینے کے لئے تفسیر ثنائی پر جھوٹ باندھ دیا۔ یا اﷲ! قادیانی جماعت کے لوگوں کو دماغ دے اور دماغ میں سمجھ دے تاکہ وہ ایسی صریح اور سفید جھوٹ بولنے والے انسان کو تیرے بھیجے ہوئے انبیاء علیہم السلام بالخصوص حضرت فخر موجوداتﷺ کا بروز کہنا ترک کر دیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۲… مسیحؑ کا پرندوں کو پرواز کروانا قرآن سے ثابت نہیں)
’’اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۰۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۶)
ابوعبیدہ: صریح مخالفت کلام اﷲ ہے۔ ’’
فیکون طیراً باذن اﷲ
‘‘ کے معنی کسی پہلی جماعت کے عربی متعلم ہی سے پوچھ لیے ہوئے تو یہ بہتان خدا پر باندھنے کی نوبت نہ آتی۔ خود مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’حضرت مسیح علیہ السلام کی چڑیاں باوجودیکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز کرنا قرآن کریم سے ثابت ہے۔ مگر پھر بھی مٹی کی مٹی ہی تھیں۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص ایضاً) اے قادیانی جماعت کے تعلیم یافتہ حضرات! کچھ تو خدا کا خوف کرو اور اپنے گریبان میں منہ ڈال کر سوچو کہ اتناقض اور تضاد کا بھی کوئی جواب ہے۔ اگر نہیں ہے اور یقینا نہیں ہے تو پھر قول مرزا نمبر۲ مندرجہ تمہید ٹریکٹ ہذا کے مطابق مرزاقادیانی کو وہی سمجھو جس کی وہ ہدایت کر رہے ہیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۳… واذ قال اﷲ یا عیسیٰ ابن مریم أانت قلت للناس کی مختلف تشریحات)
’’
واذ قال اﷲ یا عیسیٰ ابن مریم أانت قلت للناس
یہ قصہ وقت نزول آیت زمانہ ماضی کا ایک قصہ تھا۔ نہ کہ زمانہ استقبال کا۔ (یعنی یہ باتیں خدا اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان رسول پاک سے پہلے ہو چکی تھیں) کیونکہ ’’
اذ
‘‘ خاص واسطے ماضی کے آتا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۰۲، خزائن ج۳ ص۴۲۵)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ اور اس کا جھوٹ ہونا خود اس طرح بیان فرماتے ہیں۔ ’’اﷲتعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام سے یہ باتیں قیامت کے دن کریں گے۔‘‘ (ملخصاً براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۴۰، خزائن ج۲۱ ص۵۱)
اور لکھا ہے: ’’جس شخص نے کافیہ یا ہدایت النحو بھی پڑھی ہوگی وہ خوب جانتا ہے کہ ماضی مضارع کے معنوں پر بھی آجاتی ہے۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۶، خزائن ج۲۱ ص۱۵۹)
اب دونوں کا تناقض دور کرتا کسی قادیانی عالم ہی کا کام ہے۔ عقل عامہ تو اس کے سمجھنے سے قاصر ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۱۴… قرآن میں یسوع کی کوئی خبر نہیں)
’’مسلمانوں کو واضح رہے کہ خداتعالیٰ نے یسوع کی قران شریف میں کوئی خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۹، خزائن ج۱۱ ص ۲۹۳ حاشیہ)
ابوعبیدہ: حضرات! غور کیجئے۔ عیسیٰ علیہ السلام کیا وہی شخصیت نہیں جسے عیسائی یسوع کہتے ہیں۔ کیا نام بدل دینے سے شخصیت بھی بدل جاتی ہے۔ سبحان اﷲ! یہ عقیدہ بھی جھوٹ محض کا اظہار ہے اور اس کا جھوٹ ہونا بھی خود ہی تسلیم کرتے ہیں۔ گو ان کی امت نہ کرے۔ (چشمہ معرفت ص۲۱۸، خزائن ج۲۳ ص۲۲۷) پر ہے: ’’اسی وجہ سے خداتعالیٰ نے یسوع کی پیدائش کی مثال بیان کرنے کے وقت آدم ہی کو پیش کیا ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے۔
ان مثل عیسیٰ عند اﷲ کمثل آدم
‘‘