• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا "مصنف مولانا ابوعبیدہؒ"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۵… نبی کو آئے ہوئے 1900 برس ہو گئے۔)

’’اور ان کی پرانی تاریخوں میں لکھا ہے کہ یہ ایک نبی شاہزادہ ہے جو بلاد شام کی طرف سے آیا تھا۔ جس کو قریباً ۱۹۰۰ء برس آئے ہوئے گزر گئے ہیں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۹، خزائن ج۱۷ ص۱۰۰)
ابوعبیدہ: اے دنیا کے پڑھے لکھے لوگو! خدا کی قسم مرزاقادیانی کا سیاہ جھوٹ ہے۔ اگر کشمیر کی کسی کتاب میں ایسا لکھا ہوا کوئی قادیانی دوست دکھادے تو علاوہ انعام عام کے میں وعدہ کرتا ہوں کہ مبلغ دس روپے اور انعام دوں گا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۶… انجیل کس کتاب کا نام ہے)

’’کتاب سوانح یوز آصف جس کی تالیف کو ہزار سال سے زیادہ ہوگیاہے۔ اس میں صاف لکھا ہے کہ ایک نبی یوز آسف کے نام سے مشہور تھا اور اس کی کتاب کا نام انجیل تھا۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۹۰۰، خزائن ج۱۷ ص۱۰۰)
ابوعبیدہ: ریمارک وہی ہے جو جھوٹ نمبر۱۵ میں ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۷… حضرت مریم صدیقہ کی قبر)

’’حضرت مریم صدیقہ کی قبر زمین شام میں کسی کو معلوم نہیں۔‘‘

(حقیقت الوحی ص۱۰۱ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۴)
پھر ایک شامی دوست کا خط نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’حضرت مریم صدیقہ کی قبر بلدہ قدس کے گرجا میں ہے۔‘‘
(اتمام الحجۃ ص۲۱ حاشیہ، خزائن ج۸ ص۲۹۹)
ابوعبیدہ: دونوں باتیں مرزابشیر احمد ایم۔اے کے نزدیک صریح جھوٹ ہیں۔ وہ فرماتے ہیں۔ ’’شہر سری نگر محلہ خانیار میں جو دوسری قبر، قبر یوز آسف کے پاس ہے۔ وہ حضرت مریم علیہ السلام کی ہے۔‘‘
(ریویو آف ریلیجنز ج۱۶، نمبر۷ ص۲۵۶ حاشیہ)
دیکھا حضرات! باپ جھوٹا یا بیٹا۔ ہم تو دونوں کو جھوٹا سمجھتے ہیں آپ جسے چاہیں سمجھ لیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۸… عیسی علیہ السلام شراب پیتے تھے)

’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۵، خزائن ج۱۹ ص۷۱ حاشیہ)
ابوعبیدہ: شراب نجس العین ہے۔ کوئی آدمی شراب پینے والا نبی نہیں ہوسکتا۔ قرآن اور حدیث سے ثبوت دو گے تو مبلغ پانچ روپے انعام ملے گا۔ یہ بھی جھوٹ ہے کہ انجیل کی رو سے شراب حلال تھی جو آدمی مقابلہ پر اس نجس العین کا حلال ہونا ثابت کر دے۔ پانچ روپے مزید انعام لے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۹… مرزا کا دعوی نبوت اور اپنے ہی قول سے کافر)

’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱)
’’نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیاگیا ہوں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ۲۲ ص۴۰۶)
’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں۔‘‘
(اخبار بدر مارچ ۱۹۰۸ء، ملفوظات ج۱۰ ص۱۲۷)
ابوعبیدہ: نبوت کا دعویٰ بالکل جھوٹا ہے۔ چنانچہ خود مرزاقادیانی نے مدعی نبوت کے جھوٹ پر اپنے زمانہ اسلام میں مہر تصدیق اس طرح لگادی۔
’’میں سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفیﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اﷲ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اﷲ محمد مصطفیﷺ پر ختم ہوگئی۔‘‘
(تبلیغ رسالت حصہ دوم ص۲۰، ۲۱، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۲۰… چاند پر قمر کا اطلاق)

’’کوئی شخص اہل لغت اور اہل زبان سے پہلی رات کے چاند پر قمر کا لفظ اطلاق نہیں کرتا۔ بلکہ وہ تین رات تک ہلال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۴۷، خزائن ج۱۱ ص۳۳۱)
ابوعبیدہ: حضرات! مرزاقادیانی یا تو صریح اپنی مطلب برابری کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں یا عاجز کو معلوم نہیں کہ لغت کس جانور کا نام ہے۔ چھوٹے چھوٹے طالب علم بھی جانتے ہیں کہ قمر چاند کا ذاتی نام ہے اور ہلال اور بدر اسی کے وصفی نام ہیں۔ چنانچہ تاج العروس لغت کی مشہور کتاب میں لکھا ہے۔ ’’ الہلال غرۃ القمر وھی اوّل لیلۃ ‘‘ (یعنی ہلال قمر کی پہلی رات ہے) قرآن شریف میں بھی ہلال کو قمر لکھا گیا ہے۔ خود مرزاقادیانی کے صاحبزادے اور خلیفے مرزامحمود قادیانی (اخبار الفضل مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۸ء) میں لکھتے ہیں۔ ’’قمر ہلال نہیں ہوتا مگر ہلال ضرور قمر ہوتا ہے۔ کیونکہ (قمر) چاند کا عام نام ہے۔ خواہ چاند پہلے دن کا ہو یا دوسرے دن کا یا تیسرے دن کا۔‘‘ دیکھا حضرات! مرزاقادیانی کس شان اور رعب سے جھوٹ بول کرمطلب نکالا کرتے تھے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۲۱… مسیح تیرھویں صدی میں پیدا اور چودھویں صدی میں ظاھر ہو گا)

’’اور حدیثوں سے ثابت ہے کہ اس مسیح موعود کی تیرھویں صدی میں پیدائش ہوگی اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہوگا۔‘‘
(ریویو ج۲ نمبر۱۱، ۱۲، باب ماہ نومبر، دسمبر ۱۹۰۳ء ص۲۳۷)
ابوعبیدہ: صریح بہتان ہے۔ افتراء ہے۔ تمام قادیانی علماء مل کر زور لگائیں کہیںکوئی صحیح حدیث اس مضمون کی نہیں دکھا سکیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۲۲…کر مہائے تو کرد مارا گستاخ)

’’کر مہائے تو کرد مارا گستاخ۔ تیری بخششوں نے ہم کو گستاخ کردیا۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۵۵۶، خزائن ج۱ ص۶۶۲، حاشیہ در حاشیہ)
ابوعبیدہ: یہ الہام بالکل جھوٹا ہے۔ چنانچہ میں اپنی تائید میں موجودہ خلیفہ کا اس الہام پر تبصرہ عرض کرتا ہوں۔ دیکھو (الفضل مورخہ ۲۰،۲۳؍جنوری ۱۹۱۷ء) میں فرماتے ہیں:
’’نادان ہے وہ شخص جس نے کہا۔ ’’کرمہائے تو کردمارا گستاخ‘‘ کیونکہ خدا کے فضل انسان کو گستاخ نہیں بنایا کرتے اور سرکش نہیں کر دیا کرتے۔‘‘
(ج۴ ص۱۳، نمبر۵۷،۵۸)
ایہا الناظرین! اب جب کہ آپ کے خلیفہ بھی مرزاقادیانی کو نادان کہہ رہے۔ تم کیوں نہیں ایسا سمجھنے سے عار کرتے ہو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۳… خدا کا قانون بدلتا ہے، نہیں بدلتا)

’’خداتعالیٰ کا قانون قدرت ہر گز بدل نہیں سکتا۔‘‘
(کرامات الصادقین ص۱۴، خزائن ج۷ ص۱۶۲)
پھر دوسری جگہ ملاحظہ کریں:
’’خدا اپنے خاص بندوں کے لئے اپنا قانون بھی بدل دیتا ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۹۶، خزائن ج۲۳ ص۱۰۴)
ابوعبیدہ: حضرات! اس پر حاشیہ لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جھوٹ اظہر من الشمس ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲۴،۲۵… بنی اسرائیل کے انبیاء نے غلط پیشنگوئی کی)

’’بائبل میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک مرتبہ بنی اسرائیل کے چار سو نبی نے ایک بادشاہ کی فتح کی نسبت خبر دی تھی اور وہ غلط نکلی۔ مگر اس عاجز کی کسی پیش گوئی میں کوئی الہام غلطی نہیں۔‘‘
(اشتہار حقانی تقریر بروفات بشری تبلیغ رسالت حصہ اوّل ص۱۲۷، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۶۹)
ابوعبیدہ: بائبل کا حوالہ دیکھیں وہاں اگر لکھا ہو کہ وہ چار سو نبی انبیاء بنی اسرائیل تھے تو مرزاقادیانی کا یہ جھوٹ غلط اور اگر وہاں لکھا ہو کہ وہ لعل بت کے پچاری تھے۔ جنہیں لوگ (بت پرست) نبی کہتے تھے اور ان بت پرستوں کی پیش گوئی غلط نکلی اور خدا کے رسول میکایا کی پیش گوئی کے مطابق بادشاہ کو شکست ہوئی تو پھر صرف اتنا تو کرو کہ اس قدر جھوٹوں کا طومار باندھنے والے سے برأت کا اظہار کر دو اور بس۔ دیکھا حضرات اپنی پیش گوئی غلط نکلنے پر اپنا جھوٹ ہونا تسلیم نہیں کرتے۔ بلکہ تورات پر افتراء کیا۔ پھر فرماتے ہیں کہ اس عاجز کی کسی پیش گوئی میں کوئی الہام غلطی نہیں۔ مرزاقادیانی خدا کا خوف کرو اور بتاؤ کہ مندرجہ ذیل پیش گوئیاں جو الہامی تھیں پوری ہوئیں۔
۱… کیا مولوی محمد حسین بٹالوی نے مطابق پیش گوئی آپ کی بیعت کی؟ ہر گز نہیں۔
۲… کیا ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی مطابق پیش گوئی کیا آپ کے سامنے ہلاک ہوا؟
۳… کیا محمدی بیگم منکوحہ آسمانی آپ کے نکاح میں آئی؟ ہرگز نہیں۔
۴… کیا اسی طرح کی تمام پیش گوئیاں غلط نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top