• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

گستاخ رسول ﷺ قادیانی نواز وزیر اطلاعات پرویز رشیدکی اسلام دشمنی

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
گستاخ رسول ﷺ قادیانی نواز وزیر اطلاعات پرویز رشیدکی اسلام دشمنی


New Data.JPG

پرویز رشید نے اپنے بیان میں اسلامی شعار پر بد ترین کلمات کہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں مذید تفصیلات کے لیے درج ذیل مواد ملاحظہ فرمائیں :

 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مولانا الیاس چنیوٹی نے پرویز رشید کو سینٹ کا ووٹ کیوں نہ دیا ؟

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رھنما مولانا الیاس چنیوٹی نے "جاہل پرویز رشید " کو سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ کیوں نہیں دیا تھا اس کی وجہ خود مولانا نے تحریر کرکے دی ہے جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ "مسلم لیگ ن " کی صفوں میں آج بھی قادیانیت نواز لوگ موجود ہیں
یہی پرویز رشید ہے جو کہ نواز شریف کو قادیانیوں کے پاس لے کر گیا اور ان کو بھائی کہلوایا ؟؟
یہی پرویز رشید ہے جس نے باوجود مطالبے کے مرزا قادیانی کو کافر کہنے سے انکار کیا؟؟؟
جس شخص کی سوچ میں قادیانیت کی خناسیت بھری ہوئی ہو وہ مدارس اور شعائر اسلام کے خلاف ایسی بکواسات ہی کرسکتا ہے
ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ فوری ایکشن لے کر اس بدبخت کو وفاقی وزارت سے ھٹایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

IMG-20150512-WA0133.jpg

ن لیگ کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے پرویز رشید کو قادیانی قراردیدیا اور اسے سینٹ کیلئے ووٹ دینے سے ہی انکار کردیا۔
2015-05-13_0-05-58.png
مذید تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں
 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
11096630_751907658261642_1060981831090243092_n.jpg

محترم پرویز رشید صاحب
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
چند دن قبل آپ کی ایک تقریر کا کچھ حصہ سننے کو ملا جس میں آپ نے مدارس عربیہ کی تحقیر کی تهی ، جو انتہائی افسوسناک هے ، اسی کی بابت چند معروضات آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ،
مجهے ان معروضات کیلئے دو وجہ سے تاخیر ہوئی هے ، ایک تو یہ کہ آپ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ہیں ، آپ کا فرمایا پارٹی کا پالیسی بیان ہوسکتا ہے ، چونکہ میری معلومات کے مطابق یہ مسلم لیگ کی پالیسی نہیں هے ، (جیسا کہ اکیسویں ترمیم کے وقت وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب کے بیانات سے واضح تها) اس تناظر میں مجهے وفاقی حکومت کی طرف سے تردیدی بیان کا انتظار تها ، دوسرا یہ کہ میں اب تک آپ کی مکمل تقریر کی تلاش میں تها تاکہ مکمل سیاق وسباق سے آگاہی ہو ، کیونکہ اکثر بعد میں کہہ دیا جاتا هے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا هے . . .
آپ کو توبہ کی دعوت دینے کی غرض سے میں جہالت کی ان یونیورسٹیوں کا کچھ حال آپ کے سامنے رکهنا چاہتا ہوں مگر پہلے اک دل لگی ہوجائے ، وہ یہ کہ جہل کی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل مولانا فضل الرحمن تو آپ کی حکومت کے سپورٹر ہیں اور اعلی فکر کی حامل یونیورسٹی کے پڑهے ہوئے عمران خان آپ لوگوں کی ''ناک'' کا بال بنے ہوئے ہیں ، اور جو زبان وہ آپ کیلئے اور آپ آئے دن آن ائر ان کیلئے استعمال کرتے ہیں اس پر آپ اور آپ کی یونیورسٹیوں کو سلام . . .
عزیز پرویز رشید صاحب
پاکستان بنا تو تاریخ گواہ هے کہ علماء کرام دل و جان سے قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے شانہ بشانہ تهے ، اور یہ سرزمین ہر حوالے سے چٹیل زمین تهی ، یہاں کچھ بهی نہیں تها ، کالج نہ مدرسہ نہ تهانہ ، کچھ بهی نہیں تها . . . تعمیر وطن کیلئے سرجوڑے گئے ، بالآخر مسجد ، مدرسہ ، کلمہ ، اذان ، نماز ، خطبہ ، قرآن ، نکاح ، جنازے اور شرعی مسائل میں رہنمائی ہم ''جاہلوں'' کے ذمے لگا دیی گئی ، اور سڑکیں ، کھمبے ، سیوریج لائن ، بجلی ، گیس ، پیٹرول ، تها نے ، عدالتیں ، اسکول ، کالج اور ''علم و فکر'' کی یونیورسٹیوں کا قیام آپ حضرات کے حصے میں آگیا ،
اس تقسیم میں کمال بے انصافی یہ دیکهیئے کہ حکومت کا پیسے اور جملہ وسائل آپ کی ذمہ داریوں کیلئے وقف کر دئے گئے ، یونیورسٹیوں کو سیکڑوں ایکڑ اراضی گفٹ کی گئیں اور مدارس کیلئے ایک گز زمین کا ٹکڑا بهی نہیں دیا گیا ، آج بهی کسی محلے کی آباد کاری میں ہسپٹل اسکول اور پارک کی جگہیں تو رکهی جاتی هیں مگر مدرسہ کیلئے ؟ کروڑوں کی گرانٹس یونیورسٹیوں کیلئے تو ہیں مگر مدارس کیلئے ؟؟؟؟؟
جناب پرویز رشید صاحب
وسائل پر ناجائز قبضے ، اور عیاشیوں کیلئے آپ کی یہ غیر منصفانہ تقسیم ہمیں فطرے زکوة اور قربانی کی کهال کی طرف لے گئی (آپ کی تقریر میں اس احسان کو جتلایا بهی گیا هے) اور کچھ لوگوں کو مجبورا'' مدارس کیلئے سرکاری زمینوں پر قبضے کے گناہ کا مرتکب بهی ہونا پڑا هے ،
اس سب کچھ کے باوجود آج پورے ملک میں کیا آپ وہ جگہ دکھا سکتے ہیں جہاں مسجد و مدرسہ نہ ہوں ؟
مسجد ہو مگر امام ، خطیب ، موذن میسر نہ ہوں ؟
کوئی شخص اپنی بچے کے سر پر سہرا باندھے نکاح خواں کیلئے پریشان بیٹها ہو ؟
جناب کوئی میت دکها دیں کہ وہ پڑی ہوئی ہو اور نماز جنازہ پڑهانے والا میسر نہ ہو ؟
حضور ! کوئی بچہ بتادیں کہ وہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہو مگر اسے استاد دستیاب نہ ہوں ؟ . . .
جناب پرویز رشید صاحب ہم اپنے کام میں جت گئے ، گلے شکوے نہیں کئے ، مانگے تانگے سے اتنا بڑا معرکہ سر کر دکهایا کہ امریکہ انگلینڈ فرانس کینیا مصر سعودیہ افریقہ سمیت کسی بهی ترقی یافتہ ملک کا نام ڈھونڈے سے بهی نہیں لا سکتے جس کے لوگ اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم کیلئے ہمارے پاکستانی مدارس میں نہ بهیجتے ہوں ؟؟؟
لفٹسٹ پرویز رشید صاحب
کیا آپ اس حقیقت سے انکار کرسکتے ہیں کہ پاکستان میں آج اچها انجینئر، اچها ڈاکٹر اور اچها لائر وہ هے جو بیرون ممالک سے پڑھ کر آیا ہو ؟؟؟؟
اور ساری دنیا میں بہترین حفاظ قرآن وہ ہیں جو پاکستانی مدارس کے پڑهے ہوئے ہوں ؟؟؟
کیا ابهی پچهلے دنوں امام کعبہ شیخ غامدی نے آن ائر آپ کو نہیں بتایا تها کہ میں ایک پاکستانی استاذ کا شاگرد ہوں ؟؟؟
کیا آپ کو خبر نہیں کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جو قرآن کریم کی 500 سے زائد کلاسیں لگتی ہیں ان میں 300 سے زائد کلاسوں میں پاکستانی ''جہالت کی یونیورسٹیوں'' کے پڑهے ہوئے یہی پاکستانی اساتذہ مدرس ہیں؟ اور آئے دن بیرون ممالک میں مسلمانوں کیلئے پاکستانی علمائے کرام کی مانگ بڑھتی جارہی هے جبکہ ہزاروں پاکستانی علماء کرام وہاں اپنی خدمات برسوں سے انجام دے رہے ہیں ،
دوسری طرف آپ کے ذمے جو کام تهے وہ کون نہیں جانتا
؟؟؟؟ آپ کی سڑکیں ؟ ماشاءالله . . .
آپ کی عدالتیں ؟. . . سبحان الله . . .
آپ کے تهانے؟ استغفراللہ . . .
آپ کی بجلیاں ؟ اناللہ . . .
آپ کے اسکول کالج اور یونیورسٹیاں ؟؟؟ لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
عالی قدر پرویز رشید صاحب
اچها ہوتا اگر تقریر سے قبل آپ اپنے وزیر خزانہ سے ان کروڑوں ڈالرز ، پاؤنڈز اور ریال کی کچھ جانچ لے لیتے جو یہ ''جہالت کی یونیورسٹیاں'' چندے میں مانگ مانگ کے لاکر اس غریب ملک کا زر مبادلہ بڑھاتے ہیں تو شائد آپ کو ایسی مبنی بر الزامات تقریر کی زحمت نہ کرنی پڑتی ،
رہ گئی ''موت کا منظر عرف مرنے کے بعد کیا ہوگا'' کتاب کا احوال ؟ تو بخدا آج تک یہ کتاب آپ نے خواب میں بهی نہیں دیکهی ، آپ صرف اس کا نام سن کر گهبرا گئے اور اپنی معاندانہ سوچ کے مطابق اس کا بھیانک موضوع گهڑ لیا ، ایسا بالکل بهی نہیں ، آپ اس کتاب کو ضرور پڑهیں ، ہر انسان کی طرح آپ کو بهی بہت فائدہ ہوگا ،
آخر میں عرض هے کہ اگر پورے پاکستان کے ایک بهی مدرسہ میں یہ کتاب آپ شامل نصاب ثابت کردیں تو آپ کے پاؤں دهو کے نوش جاں کر لونگا ،
والسلام
ہدایت اللہ سدوخانی
مہتمم جامعہ الثقافة الاسلامية ملیر کراچی
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
خسرو پرویز سے پرویز رشید تک

تحریر___فاطمہ شاہ​
یوں لگتا ہے جیسے نامِ پرویز اور گستاخی کا چولی دامن کا ساتھ ہے یا یوں کہہ لیں کہ گستاخی اس نام کے ساتھ ورثہ میں آئ ہے. شاید اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے قیصر روم کے بارے میں فرمایا :
"اذا ھلک قیصر فلا قیصر بعدہ." او کما قال
قیصر کے مرنے کے بعد کوئی اور قیصر نہیں
مگر کسر١ی کے متعلق ایسا کچھ نہیں کہا. شاید یہی وجہ ہے کہ جو گستاخی رسالت خسرو پرویز سے شروع ہوئ، وہ پرویز نامی لوگوں کے ہاتھوں آج بھی جاری و ساری ہے. قیصر نام کے بھی لوگ آے مگر انکو کبھی ایسی جسارت کی جرأت نہ ہوئ
نام کا اثر لازماً شخصیت پہ ہوتا ہے پرویز نام اب بھی کم رکھا جاتا ہے اور جس کا بھی ہوا اس نے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑا، فتنہ کھڑا کیا، فساد برپا کیا، قتل و غارت کی یا کسی قسم کی جسارت کی. ایرانی مجوسی نام اکثر نحوست کے حامل ہوتے ہیں اور پرویز نام ویسے ہی ایک بری تاریخ اور شہرت کا حامل ہے
اس نام کے لوگ اکثر عقل پرست ہوتے ہیں اور بات وہی کہ عقل کو جب تک وحی الہی کی لگام نہ ڈالی جائے... یہ ادھم مچاتی اور فساد برپا کرتی ہے
اس نام کے حامل لوگوں کی چند مثالیں :
"پرویز مشرف ".... جامعہ حفصہ کو آگ و خون میں نہلانے والا بزدل اور ہزاروں عرب افغان مجاہدین کا قاتل اور بیٹی فروش کمانڈو
" پرویز ھود بھائی ".... ایک نامور دہریہ، جس کی ہر بات کا آغاز مولوی پر تبرا سے ہوتا ہے. اور اکثر مذہب بیزاری کی الٹیوں کا مریض رہتا ہے
" پرویز رشید ".... جس کی موجودہ بکواس ہم سب کے علم میں ہے. موصوف سنا ہے قادیانی ہیں. اسی لیے مدارس کا وجود انکو کھٹکتا ہے. کیونکہ انہی مدارس نے قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے آئین کی نکیل ڈالی اور اب تک الحمدللہ انکی اوقات میں رکھا ہوا ہے
" غلام احمد پرویز "..... پرویزی فرقے کا بانی اور مشہور منکر حدیث
" پرویز اشرف ".... راجا رینٹل کے نام سے شہرت پانے والا پاکستان کا بدنام زمانہ کرپٹ وزیراعظم
" پرویز الہی "...... سیاست میں موجود گندے انڈوں میں سے ایک انڈہ. جنکی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ انہوں نے ہم نام قاتل مشرف کو وردی میں 100 بار منتخب کروانے کا عزم کیا اور پھر اس کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کر دیا.
" پرویز خٹک"...... انکی صوبہ خیبر پختون خواہ کی خوش حالی اور ترقی کے لئے کی گئی انتھک محنت تاریخ میں "سنہری حروف" سے لکھی جائے گی. موصوف رقص اور اس کے نرت بھاؤ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں. ابھی ان کی خدمات جاری و ساری ہیں. اس لئے مزید کچھ لکھنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے
سب سے اہم بات.... کہ پاکستان ہی وہ خوش قسمت ملک ہے جو ان تحفوں میں خود کفیل ہے. اللہ تعالٰی اس قوم پر رحم کرے اور مزید ایسے تحفوں سے نہ نوازے. جو ہیں، یہ قوم انہی کو بھگتا لے تو بڑے حوصلے کی بات ہے
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مدارس کے خلاف الٹی سیدھی بکواس کرنے والے پرویز رشید، جو خود کو بہت تعلیم یافتہ سمجھتا ہے، 1987 میں زرعی ترقیاتی بینک سے 77 لاکھ 90 ہزار قرض لیا. جو آج تک واپس نہیں کیا. عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود یہ جاہل عدالت میں پیش نہ ہوا. جس کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کے جج امجد پرویز نے اس بھگوڑے کو اشتہاری قرار دے دیا. اس پرویز رشید کو کوئی بتائے کہ اس پاکستان کو برباد کرنے اور لوٹنے والے آپ ہی کے ٹولے کے لوگ ہیں جنہوں نے کرپشن کے ریکارڈ بناے. مدرسے کے کسی بھی طالب علم نے ملکی خزانے کو کبھی 1 روپے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا
 
Top