• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ہادیء عالم ﷺ

جویائے حق

رکن ختم نبوت فورم
خدا شاہد ہے کہ میں شعر و ادب کے کسی نادر اور عجیب شاہکار کو دیکھ کر اس قدر ششدر اور سحرزدہ نہیں ہوا،جتنی حیرت ہادیء عالم کے مطالعہ سے ہوئی، شاعری کے اعلیٰ سے اعلیٰ نمونے نظر سے گزر گئے ہیں، ادب کی بےمثال تخلیقات سے بار ہا لطف اندوز ہو چکا ہوں لیکن ادب کا کوئی شہ پارہ ، نثر کی کوئی نمونہ اور شعر کا کوئی گلدستہ اس قدر حیرت آفرین ثابت نہیں ہوا جتنی حیرت جناب ولی محمد رازی کی تصنیف "ہادی ء عالم" کے مطالعہ سے ہوئی- 408 صفحات پر مشتمل یہ کتاب اردو ئےمعرّا میں لکھی گئی ہے- یعنی یہ پوری کتاب غیر منقوط حروف میں ہے- یہ وہ مقام ہے جہاں فصاحت کی زبان گنگ اور بلاغت کے حواس خبط ہوجاتے ہیں-
زیرِنظر تصنیف ہادی ء عالم کی مثال اردو تو اردو عربی اور فارسی زبان تک میں نہیں مل سکتی جیسا جناب ولی محمد رازی صاحب نے اس تصنیف میں تخلیقی ولایت کا کمال دکھایا ہے-لطف یہ ہے کہ عبارت رواں اور بیان برجستہ ہے-
اگر کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ یہ کتاب غیر منقوط حروف میں لکھی گئی ہے تو قاری کو اندازہ بھی نہ ہوتا کی وہ کس عجیب و غریب ادبی شاہکار کا مطالعہ کر رہا ہے-
یہ ضخیم اور خوبصورت کتاب تین حصوں اور ایک سو پچھتر عنوانات پر مشتمل ہے- رسول اللہ ﷺ کی عمر کے دورِ اول سے لے کر آنحضرت ﷺ کے وصال مسعود تک تمام واقعات کو کمالِ صحت علمی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے-
مصنف خود اپنی کتاب کے بارے میں لکھتا ہے
"سرورِ دو عالم ﷺ کے احوال کا حامل اردو کا واحد رسالہ کہ اس کی ہر سطر "اردوئے معّرا" سے مرصع ہے اور علمی طور سے محکم ہے- (غیر منقوط تعارف)
جناب ولی رازی صاحب نے ابتدا میں " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" کو غیر منقوط حروف کے ساتھ اس طرح تحریر کیا-

اللہ کے اسم سے کہ عام رحم والا ہے، کمال والا ہے-
عقیدہ سے قطعہء نظر ادبی ذوق کی تسکین کے لیے بھی ہادی ء عالم کا مطالعہ ہر ادب دوست کا فریضہ ہے-
(مطبوعہ روز نامہ جنگ 21 جنوری 1983)
 

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہادئ عالم سیرت کی اردو کتب میں ایک نادر نمونہ ، عشق و عقیدت کی انتہا ـ۔۔۔۔۔۔
سیرت طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب مفتی اعظم پاکستان محمد شفیع عثمانی رحمۃ اللہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا محمد ولی کی نوک قلم سے تشکیل پانے والا محبت و الفت کا شاہکار ـ ۔۔۔۔۔
حسن اتفاق کتاب کے نام ، مصنف کے نام حتیٰ کہ چھاپنے والے مکتبے کا نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہےـ


000.jpg
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آپکی لگائی ہوئی پکچر نظر نہیں آرہی تھی ۔ میں نے اس کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کا فونٹ سائز بھی بڑا کیا ہے ۔ اور نیچے لکھی ہوئی تحریر کو اوپر لکھ دیا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آمین ثُم آمین
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
@جویائے حق آپ کی پوسٹ کا سائز بڑا کیا ہے ۔ بہت چھوٹا سائز تھا
 
Top