• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احتسابِ قادیانیت جلدنمبر 14

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 54 (مجھ سے پہلے مسیح موعود کا دعوی کسی نے نہیں کیا)

۵۴… ’’اس وقت جو ظہور مسیح موعود کا وقت ہے۔ کسی نے بجز اس عاجز کے دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیح موعود ہوں بلکہ اس مدت تیرہ سو برس میں کبھی کسی مسلمان کی طرف سے ایسا دعویٰ نہیں ہوا کہ میں مسیح موعود ہوں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۸۳، خزائن ج۳ ص۴۶۹)
ابوعبیدہ: دروغ بے فروغ ہے۔ سنئے اور بالفاظ مرزا سنئے:
۱… ’’شیخ محمد طاہر صاحب مصنف مجمع البحار کے زمانہ میں بعض ناپاک طبع لوگوں نے محض افتراء کے طور پر مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۴۰، خزائن ج۲۲ ص۳۵۳)
۲… (لیکچر مرزا در لاہور) پر خود مرزاقادیانی نے ’’ایک مدعی مسیحیت کا ذکر کیا ہے۔‘‘
(الحکم مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۱۹۰۴ء) میں لکھا ہے: ’’بہاء اﷲ نے ۱۲۶۹ھ میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور ۱۳۰۹ء تک زندہ رہا۔‘‘ پندرہ بیس اور کذابین نے بھی مختلف زمانوں میں دعویٰ مسیحیت کیا تھا۔ جن کا ذکر یہاں طوالت کا باعث ہے۔ پھر مرزاقادیانی کس دیدہ دلیری سے انکار بھی کرتے ہیں اور اقرار بھی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 55 ، 56 ( دجال کا گدھا اور مرزا کا افتراء علی الرسول)

۵۵،۵۶… ’’احادیث صحیحہ کا اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ وہ گدھا دجال کا اپنا ہی بنایا ہوا ہوگا۔ پھر اگر وہ ریل نہیں اور کیا ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۶۸۵، خزائن ج۳ ص۴۷۰)
ابوعبیدہ: یہاں بھی مرزاقادیانی کے دو جھوٹ موجود ہیں۔ ایک تو افتراء علی الرسول۔ کسی صحیح حدیث میں خردجال کا انسانی ساخت ہونا مذکور نہیں ہے۔ باقی اشارہ کے کیا کہنے ہیں۔ جو شخص دمشق سے مراد قادیان اور ابن مریم سے مراد ابن غلام مرتضیٰ لے سکتا ہے۔ اس کے آگے خردجال کا انسانی ساخت ہونا احادیث سے ثابت کرنا بالکل آسان بات ہے۔ (دوسرا) مرزاقادیانی لکھتے ہیں کہ انگریز پادری ہی صرف دجال ہیں۔ دروغگورا حافظہ نہ باشد!
اسی (ازالہ ص۲۹۴) ’’عیسائی پادریوں کا گروہ بلاشبہ دجال معہود ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۲۲، خزائن ج۳ ص۴۸۸) پھر ریل کیا پادریوں کی بنائی ہوئی ہے۔ یہ تو تمام دنیا جہاں کے ملکوں میں بنتی ہے۔ جاپان کے پاس بھی ہے جو بدھ مذہب ہے۔ روس کے پاس بھی ہے جو دھریہ ہے۔ ترکوں اور عربوں کے پاس بھی ہے جو مسلمان ہیں۔ کیا یہ سب دجال ہیں۔ جاپان، روس، ترکی اور یورپ کے تمام لوگ جو ریل گاڑیاں بنا رہے ہیں۔ کیا یہ کلہم پادری ہیں۔ سبحان اﷲ! کیا کہنے ہیں قادیانی مسیح اور اس کے مریدین کے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 57 (مسیحؑ کی اپنے حواریوں کو نصیحت اور مرزے کی چالاکی)

۵۷… (انجیل کی پیش گوئی) ’’بہتیرے میرے (حضرت مسیح علیہ السلام کے) نام پر آئیں گے اور کہیں گے کہ میں مسیح ہوں۔ پر سچا مسیح ان سب کے آخر میں آئے گا اور مسیح نے اپنے حواریوں کو نصیحت کی تھی کہ تم آخر کا منتظر رہنا۔ میرے آنے کا یعنی میرے نام پر جو آئے گا اس کا نشان یہ ہے کہ اس وقت سورج اور چاند تاریک ہو جائے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۸۴، خزائن ج۳ ص۴۶۹)
ابوعبیدہ: یہاں مرزاقادیانی نے انجیل پر صریح افتراء کیا ہے۔ انجیل میں صاف لکھا ہے کہ خود حضرت مسیح علیہ السلام ہی دوبارہ آئیں گے اور جھوٹے مدعیان مسیحیت کی یہی نشانی ہوگی کہ وہ مسیح علیہ السلام کے نام پر آنے کا دعویٰ کریں گے۔
(متی باب۲۴، آیت۳،۴)
اگر مرزے کذاب کی اتنی سی بات کو بھی صحیح بھی لیا جائے تو بھی مرزا سچا ثابت نہیں ہوتا ۔ مرزا مسیحیت کے دعوے میں آخری نہیں بلکہ موجودہ دور میں اسدالسلام شاہ، نسیم احمد طاہر آج اکیسویں صدی میں موجود ہیں جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 58، 59 (وہ چیزیں جن کی حقیقت آپﷺ کو نہیں معلوم ہوئی، مرزا کو پتا چل گئیں)

۵۸،۵۹… ’’اسی بناء پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر آنحضرتﷺ پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ بوجہ نہ موجود ہونے کسی نمونہ کے موبمو منکشف نہ ہوئی ہو اور نہ دجال کے ستر باع کے گدھے کی اصل کیفیت کھلی ہو اور نہ یاجوج ماجوج کی عمیق تہہ تک وحی الٰہی نے اطلاع دی ہو اور نہ دابۃ الارض کی ماہیت کما ہی ظاہر فرمائی گئی ہو اور صرف امثلہ قریبہ اور صور متشابہ اور امور متشاکلہ کے طرز بیان میں جہاں تک غیب محض کی تفہیم بذریعہ انسانی قویٰ کے ممکن ہے۔ اجمالی طور پر سمجھایا گیا ہو تو کچھ تعجب کی بات نہیں ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳)
ابوعبیدہ: یہاں مرزاقادیانی نے جھوٹوں کا انبار لگادیا ہے۔
۱… رسول پاکﷺ کے قویٰ کو ایسا کمزور تصور کیا ہے کہ جو باتیں مرزاقادیانی نے سمجھ لیں۔ وہ رسول پاکﷺ نہیں سمجھ سکتے تھے۔
۲… ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ کسی نمونہ کے موجود نہ ہونے کے سبب نہ سمجھ سکے۔ کیوں مرزاقادیانی! اس وقت عیسائی پادری اور یہودی دجل وفریب کرنے والے موجود نہ تھے۔ جب موجود تھے تو آپ نے کس طرح کہہ دیا۔ ’’بوجہ نہ موجود ہونے کسی نمونہ کے۔‘‘
اور پھر مرزے نے تو (ازالہ اوہام ص۲۷۰، خزائن ج۳ ص۲۳۷) پر لکھا ہے کہ: ’’توریت میں پیش گوئی تھی کہ مسیح سے پہلے ایلیا آئے گا اور مراد اس سے حضرت یحییٰ علیہ السلام تھے۔‘‘
کیا یہ نمونہ رسول پاکﷺ کو معلوم نہ تھا۔ سخت افسوس ہے آپ کی اس مسیحانہ دیانت اور تقویٰ پر کہ خدا۔ اس کے رسولوں، اس کی کتابوں اور بزرگان دین پر افتراء کرتے ہوئے ذرا بھی نہیں جھجکتے۔ جھوٹ تو اس عبارت میں ۱۰ کے قریب تھے۔ مگر رعایت کر کے صرف دو پر ہی اکتفا کیا ہے۔ خود ہی جھوٹ نمبر۶۱ میں ان دونوں کی تردید کر رہے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 61 ( مسیحؑ کی دوبارہ آمد کے متعلق مرزا قادیانی کا آپ ﷺ پر بہتان)

۶۱… ’’قرآن اور حدیث غور کرنے سے یہ بخوبی ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے سید ومولیٰﷺ نے یہ تو یقینی اور قطعی طور پر سمجھ لیا تھا کہ وہ ابن مریم جو رسول اﷲﷺ نبی ناصری صاحب انجیل تھے۔ وہ ہرگز دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا۔ بلکہ اس کا کوئی سمی آئے گا جو بوجہ مماثلت روحانی اس کے نام کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے پائے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام، ص۶۹۲، خزائن ج۳ ص۴۷۳)
ابوعبیدہ: سفید جھوٹ! تمام قادیانی بمعہ اپنے نبی کے مل کر کوئی ایک ضعیف حدیث بھی نہیں دکھا سکتے۔ جس میں آپﷺ نے ایسا فرمایا ہو بلکہ رسول پاکﷺ کی بیسیوں حدیثیں صاف صاف اعلان کر رہی ہیں کہ خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی تشریف لائیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 62 (بنی آدم کی عمر اور آخری بنی آدم کے نام کے متعلق آپﷺ پر مرزا کا بہتان)

۶۲… ’’بہت سی حدیثوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ بنی آدم کی عمر سات ہزار برس ہے اور آخری آدم پہلے آدم کی طرز ظہور پر الف ششم کے آخر میں جو روز ششم کے حکم میں ہے۔ پیداہونے والا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۹۶، خزائن ج۳ ص۴۷۵)
ابوعبیدہ: اسی ذرا سی عبارت میں بھی مرزا نے دو افتراء حضرت خیرالبشرﷺ پر چسپاں کئے ہیں۔
اوّل… کسی حدیث صحیحہ میں بنی آدم کی عمر سات ہزار برس درج نہیں ہے۔
دوم… کسی حدیث میں آخری آدم کا نام تک بھی نہیں۔ یہ محض ایجاد مرزا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 63 (مسیحؑ کی وفات کا مرزا کو کہاں سے پتا چلا؟)

۶۳… ’’بلکہ سچ تو یہ ہے کہ کسی نبی کی وفات ایسی صراحت سے قرآن کریم میں نہیں لکھی۔ جیسی مسیح ابن مریم کی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۰۰، خزائن ج۳ ص۴۷۷)
ابوعبیدہ:صریح جھوٹ! اگر قرآن کریم میں وفات مسیح کا واقعہ ہو جانا مذکور ہوتا اور پھر حسب دعویٰ مرزاقادیانی صراحت سے بھی مذکور ہوتا تو خود بدولت ۵۲برس تک کیوں اس صریح خبر کے خلاف حیات عیسیٰ علیہ السلام کے عقیدہ پر قائم رہے۔ پھر لطف یہ کہ مرزاقادیانی کو قرآن کریم کی مدد سے وفات مسیح کا پتہ نہیں لگا۔ بلکہ الہام کے ذریعہ سے جیسا کہ فرماتے ہیں: ’’میرے پر خاص اپنے الہام سے ظاہر کیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے۔ چنانچہ اس کا الہام یہ ہے۔ مسیح ابن مریم رسول اﷲ فوت ہوچکا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۶۱، خزائن ج۳ ص۴۰۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 65 (دجال کون ہے؟ مرزا کا جھوٹ)

۶۵… ’’ہم پہلے بھی تحریر کر آئے ہیں کہ عیسائی واعظوں کا گروہ بلاشبہ دجال معہود ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۲۳، خزائن ج۳ ص۴۸۹)
ابوعبیدہ: مطلب براری کے لئے جھوٹ کا ارتکاب کر رہے ہو۔ کیا خود اسی (ازالہ اوہام ص۱۰۳) پر ابن صیاد کو آپ نے دجال معہود تسلیم نہیں کیا۔ اگر وہ دجال معہود تھا تو پھر یہ جھوٹ ضرور ہے۔ ہمارے نزدیک تو وہ بھی جھوٹ یہ بھی جھوٹ۔ دونوں آپ کو مبارک ہوں۔
ایک اور بات کہ قادیانیوں کا مسیح مرگیا مگر ان کا بنایا ہوا یہ دجال آج بھی زندہ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 66 (قرآن میں خدا نے کہا کہ1857ء میں میرا کلام آسمان پر اٹھایا جائے گا)

۶۶… ’’اُس حکیم وعلیم کا قرآن کریم میں یہ بیان فرمانا کہ ۱۸۵۷ء میں میرا کلام آسمان پر اٹھایا جائے گا۔ یہی معنی رکھتا ہے کہ مسلمان اس پر عمل نہیں کریں گے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۲۸حاشیہ، خزائن ج۳ ص۴۹۰)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ اور افتراء علی اﷲ ہے۔ شاید قادیانی الہامات میں ہو تو ہو مگر جہاں تک میرا مطالعہ ہے۔ قادیانی الہامات میں بھی نہیں۔ جو آیت قادیانی نے پیش کی ہے۔ وہ ہاتھی کا وعدہ کر کے لومڑی دکھانے کا مصداق ہے۔ اگر کسی قادیانی نے وہ آیت پیش کی تو منہ کی کھائے گا۔ پس تمام قادیانی اس چیلنج کا خیال رکھیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 67 (وہ پیشن گوئی جس کی حقیقت نبی کریمﷺ کو بھی پتا نہیں چلی، بقول مرزا)

۶۷… ’’اس پیش گوئی (کہ رسول پاکﷺ کے بعد سب سے پہلے لمبے ہاتھوں والی بیوی فوت ہوگی) کی اصل حقیقت آنحضرتﷺ کو بھی معلوم نہ تھی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۳۴،۷۳۵، خزائن ج۳ ص۴۹۵،۴۹۶)
ابوعبیدہ: سبحان اﷲ! اگرحضرت خیرالرسلﷺ کو پتہ نہ لگ سکا تو پھر لگ کس کو سکتا ہے۔ یہ افتراء محض ہے۔ رسول پاکﷺ کو تمام پیش گوئیوں کی حقیقت معلوم تھی۔ اس کے خلاف عقیدہ رکھنا کفر محض ہے۔
 
Top