• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احتسابِ قادیانیت جلدنمبر 14

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 32 ( ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کو قائم کرنے میں قریب قریب ناکام رہے)

۳۲… ’’یہی وجہ ہے کہ گو حضرت مسیح علیہ السلام جسمانی بیماروں کو اس عمل (مسمریزم) کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے۔ مگر ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کے کامل طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں ان کی کاروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ کارہا کہ قریب قریب ناکام کے رہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۱۰ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے! دیکھئے خود اسی کتاب (ازالہ اوہام ص۱۲۷،۱۲۸) پر فرماتے ہیں۔ ’’ان آیات (متعلقہ معجزات عیسیٰ علیہ السلام) کے روحانی طور پر یہ معنی بھی کرسکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ امی اور نادان لوگ ہیں جن کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنا رفیق بنایا۔ گویا اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا۔ پھر ہدایت کی روح ان میں پھونک دی۔ جس سے وہ پرواز کرنے لگے۔‘‘ اس میں صاف اعلان کر رہے ہیں کہ ان کی ہدایت لوگوں نے کثرت سے قبول کی۔ دروغ گورا حافظہ نباشد کے سوا اور کیا کہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 33 ( حضرت مسیح اپنے باپ یوسف نجار کے ساتھ بائیس سال کام کرتے رہے)

۳۳… ’’حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۳ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۴)
ابوعبیدہ: قرآن اور حدیث ببانگ دہل اعلان کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے۔ چنانچہ مرزاقادیانی نے کئی جگہ انہیں بے باپ بھی مانا ہے۔ دیکھو فرماتے ہیں: ’’ من عجب تر از مسیح بے پدر ۔‘‘ یعنی میں اس مسیح سے افضل ہوں۔ جو بے باپ تھے۔
(ازالہ اوہام ص۳۷۷، خزائن ج۳ ص۲۹۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 34 ( توفی کے معنی)

۳۴… ’’یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن شریف میں استعمال کیاگیا ہے۔ خواہ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل ہے۔ یعنی موت یا غیر حقیقی معنوں پر یعنی نیند۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۳۷،۳۳۸، خزائن ج۳ ص۲۷۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی توفی کی یہ تقسیم آپ نے کس کتاب سے نقل کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ محض آپ کے بے استاد اور بے پیر ہونے کی وجہ سے آپ کا جھوٹ محض ہے۔ بے استادی اور بے پیر ہونے کا ثبوت دیکھو۔ تردید جھوٹ نمبر۸۳ میں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 35 ( مسیحؑ کو زندہ خیال کرنا کلام خداسے روگردانی (معاذاللہ))

۳۵… ’’مسیح کو زندہ خیال کرنا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ وہ جسم خاکی کے ساتھ دوسرے آسمان میں بغیر حاجت طعام کے یونہی فرشتوں کی طرح زندہ ہے۔ درحقیقت خداتعالیٰ کے کلام پاک سے روگردانی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۴۸، خزائن ج۳ ص۲۷۷)
ابوعبیدہ: اگر یہ سچ ہے تو مرزاقادیانی خود بھی ۵۲ برس تک قرآن سے روگردان رہے۔ پھر جو شخص قرآن سے روگردان ہو۔ وہ مجدد کیسے ہو سکتا ہے اور نبی کیسے بن سکتا ہے؟ (دیکھو براہین احمدیہ ص، خزائن ج۱ ص۵۹۳) پر صاف اقرار کیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود ہیں اور وہی نازل ہوں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 36 ( حساب و کتاب ، میزان، شفاعت انبیاء کا انکار)

۳۶… ’’حق یہ ہے کہ اس دن (قیامت کے دن) بھی بہشتی بہشت میں ہوں گے اور دوزخی دوزخ میں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۵۱، خزائن ج۳ ص۲۷۹)
ابوعبیدہ: کس صفائی سے قیام قیامت کا انکار کر رہے ہیں۔ پھر قیامت کس جانور کا نام ہے۔ ’’ بعث بعد الموت ‘‘ حساب کتاب، میزان، شفاعت انبیاء وغیرہ کا کس صفائی کے ساتھ انکار ہے۔ دوسرے الفاظ میں تمام کلام اﷲ کو جھٹلا رہے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 37 ( صلیب پر چڑھنے والا لعنتی ہے)

۳۷… ’’توریت بلند آواز سے پکار رہی ہے کہ مصلوب لعنتی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۷۱، خزائن ج۳ ص۲۹۱)
ابوعبیدہ: کذب صریح ہے۔ توریت میں صرف وہ مجرم لعنتی لکھتا ہے۔ جو موت کی سزا کا مستحق ہو اور پھر وہ صلیب دیا جائے۔
(توریت استثناء باب۲۱، آیات۲۲،۲۳، نیز دیکھو نمبر ۱۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 38 (امام محمدمہدی فوت ہو گئے ہیں)

۳۸… ’’سنت جماعت کا یہ مذہب ہے کہ امام محمد مہدی فوت ہوگئے ہیں اور آخری زمانہ میں انہیں کے نام پر ایک اور امام پیدا ہوگا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۵۷، خزائن ج۳ ص۳۴۴)
ابوعبیدہ: اس کا نام ہے چہ دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد ۔ کیا قادیانی اپنے نبی کو سچا ثابت کرنے کے لئے دوچار نام اہل سنت وجماعت کے محققین کے پیش کر سکتے ہیں۔ جن کا یہ عقیدہ ہے؟ سنئے قیامت تک پیش نہیں کر سکو گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 39 ( حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ پر جھوٹا بہتان)

۳۹… ’’ابن عباسؓ سے یہ حدیث نکلتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۶۵، خزائن ج۳ ص۳۴۹)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی افتراء کرنے میں کس قدر بیباک واقع ہوئے ہیں؟ حضرت ابن عباسؓ سے کوئی ایسی حدیث مروی نہیں جس کے یہ معنی ہوں کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں۔ بلکہ وہ تو فرماتے ہیں کہ ’’ انی متوفیک ‘‘ کے معنی ہیں۔ اے عیسیٰ علیہ السلام میں تجھے قیامت سے پہلے آسمان سے اتار کر ماروں گا۔ نیز دیکھو جھوٹ نمبر:۷ میں حدیث ابن عباسؓ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 40 ( قرآن میں کافر کے معنی)

۴۰… ’’کتب لغت میں اندھیری رات کا نام بھی کافر ہے۔ مگر قرآن شریف میں کافر کا لفظ صرف کافر دین یا کافر نعمت پر بولا گیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۶۶، خزائن ج۳ ص۳۴۹)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی صاحب الغرض مجنون کا مصداق ہیں۔ ’’ ومن یکفر بالطاغوت ‘‘ میں کفر کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہاں بھی کافر نعمت یا کافر دین ہی مراد لیں گے۔ افسوس آپ کی قرآن دانی پر۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 41 ( مسیح ؑ ہی قبر گلیل میں)

۴۱… ’’یہ تو سچ ہے کہ مسیح اپنے وطن گلیل میں جاکر فوت ہوگیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳)
ابوعبیدہ: اس کا جھوٹ ہونا اس طرح تسلیم کرتے ہیں۔ ’’اور یہی سچ ہے کہ مسیح فوت ہوچکا اور سری نگر محلہ خانیار میں اس کی قبر ہے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۷۶)
قرآن اور حدیث کی رو سے دونوں جھوٹ ہیں۔ جب قرآن اور حدیث ان کی حیات کا اعلان کر رہے ہیں تو مرنے سے پہلے قبر کیسے؟
 
Top