ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 12 ( مسیح کے آنے کی پیشنگوئی کا حقیقت اسلام سے تعلق)
حضرات اس عبارت کا نمبر:۱۱ کی عبارت سے مقابلہ کر کے تناقض کا لطف اٹھائیے۔ نیز نمبر:۱۲ کے جواب میں (ازالہ اوہام ص۵۵۷، خزائن ج۳ ص۴۰۰) کی عبارت قابل ملاحظہ ہے۔
۱۲… ’’(مسیح کے نزول کی پیش گوئی) صدہا پیش گوئیوں میں سے یہ ایک پیش گوئی ہے۔ جس کو حقیقت اسلام سے کچھ بھی تعلق نہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۴۰، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
ابوعبیدہ: یہ مرزاقادیانی کا سفید جھوٹ ہے۔ کیونکہ اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر اس کے منکر کو کافر کیوں کہتے ہیں؟ جیسا کہ اسی کتاب میں لکھا ہے:
’’یہ بات پوشیدہ نہیں کہ مسیح ابن مریم کے آنے کی پیش گوئی ایک اوّل درجہ کی پیش گوئی ہے۔ جس کو سب نے باتفاق قبول کر لیا ہے اور جس قدر صحاح میں پیش گوئیاں لکھی گئی ہیں۔ کوئی پیش گوئی اس کے ہم پہلو اور ہم وزن ثابت نہیں۔ تواتر کا اوّل درجہ اس کو حاصل ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۵۷، خزائن ج۳ ص۴۰۰)
(اسے کہتے ہیں دروغ گورا حافظہ نباشد) نیز دیکھو نمبر:۱۱ بذیل ابوعبیدہ۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 13 ( مسیح کے متعلق پیشنگوئی میں آپ ﷺ نے غلطی کر کے اقرار کیا )
۱۳… ہمارے سید ومولیٰ آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ بعض پیش گوئیوں کو میں نے کسی اور صورت پر سمجھا اور ظہور ان کا کسی اور صورت پر ہوا۔ (ازالہ اوہام ص۱۴۰،۱۴۱، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ! رسول پاکﷺ پر بہتان ہے۔ کسی حدیث میں آپ نے ایسا اقرار نہیں کیا۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 14 ( میں رسول نہیں اور کتاب نہیں لایا از مرزا قادیانی)
۱۴… ’’
من نیستم رسول ونیاوردہ ام کتاب
یعنی میں رسول نہیں ہوں اور نہ میں کتاب لایا ہوں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۷۸، خزائن ج۳ ص۱۸۵)
ابوعبیدہ: بالکل کذب ہے۔ تمام قادیانی مرزاقادیانی کو نبی مانتے ہیں۔ نیز مرزاقادیانی کا الہام ہے۔ ’’
یا یحییٰ خذا الکتاب بقوۃ
‘ (تذکرہ ص۱۲۲)
یعنی اے یحییٰ (مرزاقادیانی) کتاب کو قوت سے پکڑو۔
پھر مرزاقادیانی کو وحی ہوئی تھی۔ ’’
انا ارسلنا الیکم رسولا کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولاً
‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۱، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵)
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 15 (تیرھویں صدی کے آخر میں مسیح کا آنا)
۱۵… ’’تیرھویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا آنا ایک اجماعی عقیدہ معلوم ہوتا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ ص۱۸۹)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے۔ اجماع تو ایک طرف کوئی ضعیف حدیث بھی قادیانی ہمارے سامنے پیش نہیں کر سکتے۔ جس میں تیرھویں صدی کا ذکر ہو۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 16 ( اس وقت تمام دنیامیں غلام احمد کسی اور کا نام نہیں)
۱۶… ’’میرے دل میں ڈالا گیا ہے کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد قادیانی کسی کا بھی نام نہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۸۶، خزائن ج۳ ص۱۹۰)
ابوعبیدہ: حضرات! مرزاقادیانی نے غلام احمد اپنے اصلی نام کے ساتھ قادیانی کی دم لگا کر اپنے الہام کو پکا کرنے کی بڑی کوشش کی ہے۔ کیونکہ ان کے خیال میں جتنے غلام احمد بھی ہوں گے۔ چونکہ قادیان کے رہنے والے نہیں ہوں گے۔ اس واسطے ان کا دعویٰ سچا رہے گا۔ مگر مولیٰ کریم نے بھی عہد کر رکھا ہے کہ غلام احمد قادیانی کی کوئی بات بھی صحیح نہیں ہونے دیں گے۔ چنانچہ مرزاقادیانی کے زمانہ میں دو شخص اور بھی غلام احمد قادیانی نام کے موجود تھے۔ واﷲ اعلم مرزاقادیانی نے دنیا کی آنکھوں میں مٹی جھونکنے کی اتنی جرأت کیوں کی ہے؟
۱۷… مرزاقادیانی کا الہام ہے ’’یا احمدی‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۹۶، خزائن ج۳ ص۱۹۵)
ابوعبیدہ: چونکہ عربی زبان کی رو سے یہ ترکیب غلط ہے۔ (کسی عربی خواندہ طالب علم سے پوچھ لو) اور غلط عبارت خدا کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی۔ اس واسطے یہ الہام خدا پر افتراء اور جھوٹ ہے۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 18 ( حضرت نواس بن سمعانؓ کی حدیث اور امام بخاری پہ مرزا کا جھوٹ)
۱۸… (نواس بن سمعانؓ نے ایک حدیث بیان فرمائی ہے جو مرزاقادیانی کی مسیحیت کو بیخ وبن سے اکھاڑتی ہے۔ اس کے متعلق مرزاقادیانی کہتا ہے)
’’یہ وہ حدیث ہے جو صحیح مسلم میں امام مسلم صاحب نے لکھی ہے۔ جس کو ضعیف سمجھ کر رئیس المحدثین امام محمد بن اسماعیل بخاری نے چھوڑ دیا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۲۰، خزائن ج۳ ص۲۰۹)
ابوعبیدہ: امام بخاری پر افتراء ہے۔ اگر انہوں نے کہیں ایسا لکھا ہو تو دکھا کر انعام حاصل کرو۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 19 ( مسیح علیہ السلام اور دجال کے آخری زمانے میں ظہور پر مرزا کا جھوٹ)
۱۹… ’’یہ بیان کہ صحابہ کرام کا دجال معہود اور مسیح ابن مریم کے آخری زمانے میں ظہور فرمانے کا ایک اجماعی عقیدہ تھا۔ کس قدر ان بزرگوں پر تہمت ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۳۹، خزائن ج۳ ص۲۲۱)
ابوعبیدہ: اس جھوٹ کے ثبوت میں نمبر:۱۱ ، ۱۲ مکرر مطالعہ کیا جائے۔ جس پیش گوئی کو تواتر کا درجہ حاصل ہو۔ جس کے ماننے کے لئے خدا اور رسول کا حکم ہو اور جس عقیدہ پر تمام مجددین مسلمہ قادیانی فوت ہوئے ہوں۔ وہ تہمت کیسے ہوسکتا ہے؟
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 20 (ابن صیاد ہی دجال تھا)
۲۰… ’’احادیث صحیحہ مسلم وبخاری باتفاق ظاہر کر رہی ہیں کہ دراصل ابن صیاد ہی دجال معہود تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۴۲، خزائن ج۳ ص۲۲۲)
ابوعبیدہ: صریح بہتان اور جھوٹ ہے۔ قادیانی، مرزاقادیانی کا دعویٰ ثابت کر کے انعام لینے کی سعی کریں۔
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 21 ( قرآن مجید میں توفی کے ہر جگہ معنی موت ہی ہیں)
۲۱… ’’قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے۔ ان تمام مقامات میں توفی کے معنی موت ہی لئے گئے ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! یہ آپ کا صریح جھوٹ اور دھوکہ ہے۔کیا آپ نے قرآن شریف میں ’
’وھو الذی یتوفکم باللیل[الأنعام: 60] ‘‘ نہیں پڑھا۔ اس کے معنی موت کے کون عقلمند کر سکتا ہے؟ اسی قسم کی کئی آیات ہیں جہاں موت کے معنی کرنے ناممکن ہیں۔