• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی سوالات کے جوابات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 21 یسوع، مسیح، ابن مریم ایک ہیں)
سوال نمبر:۲۱… مرزاقادیانی نے انجیلی یسوع کے متعلق یہ الفاظ کہے ہیں نہ کہ حضرت مسیح کے متعلق۔
جواب… ہم نے جو حوالہ جات عرض کئے ہیں۔ ان میں صراحت حضرت عیسی علیہ السلام کا نام لے کر ان کو گالیاں دی ہیں۔ اس کے باوجود اگر تسلیم بھی کر لیا جائے کہ اس نے یسوع کے متعلق یہ کہا ہے تو بھی وہاں مراد عیسی علیہ السلام ہیں۔ کیونکہ مرزاقادیانی نے اپنی کتاب(توضیح مرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲) پر لکھا ہے کہ: ’’یسوع، مسیح ابن مریم ایک شخص کے نام ہیں۔‘‘ پس ثابت ہوا کہ جہاں اس نے یسوع کی توہین کی ہے۔ وہاں بھی مراد عیسی علیہ السلام ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 22 مسیح کے متعلق جو کہا جواباً وتردیداً کہا)
سوال نمبر:۲۲… مرزاقادیانی نے عیسائیوں کے رد میں ایسے لکھا۔ اس لئے کہ وہ ہمارے نبی علیہ السلام کی توہین کرتے ہیں تو مرزاقادیانی نے الزامی رنگ میں مسیح علیہ السلام کے بارے میں ایسا لکھ دیا ہے۔
جواب… تمام انبیائ کی عزت وتوقیر اور ان پر ایمان لانا بموجب ’’لا نفرق بین احد من رسلہ‘‘ ان میں تفریق نہ کرنا مسلمانوں پر فرض ہے کسی ایک نبی کی توہین کا مرتکب بھی کافر ہے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے نبی علیہ السلام کی عزت بچانے کے لئے کسی دوسرے نبی پر الزام تراشی کرے یہ بھی کفر ہے۔ باقی یہ مستقل بحث ہے کہ مرزاقادیانی حضور علیہ السلام کی عزت کا محافظ تھا۔ یا سب سے بڑا دشمن، ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ مرزاقادیانی سے بڑھ کر اور کوئی بدبخت بھی آپa کی عزت وناموس کا اتنا دشمن نہیں ہے۔ جتنا مرزاقادیانی دجال تھا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 23 مرزاقادیانی نے فرضی مسیح کو کہا )
سوال نمبر:۲۳… مرزاقادیانی نے فرضی مسیح کی توہین کی ہے نہ کہ حقیقی کی؟
جواب… اگر فرضی نبی کو گالیاں دینا جائز ہے تو کیا ہم مرزاقادیانی کو الّو کا پٹھہ کہہ سکتے ہیں۔ اگر اس پر قادیانی سیخ پا ہوئے تو ہم کہہ دیں گے کہ ہم نے فرضی غلام احمد قادیانی کو گالی دی ہے۔ اس طرح تو فساد کا ایک ایسا دروازہ کھل جائے گا کہ جو مرزائیوں سے بھی بند نہ ہوسکے گا۔ دوسرا یہ کہ اگر فرضی اور خیالی مسیح کو گالیاں دی ہیں تو وہ عیسائیوں کے لئے حجت اور قابل تسلیم کیسے ہوں گے؟
تاہم! عام آدمی کے لئے بھی چاہے کسی کو فرضی تصور کیا جائے۔ گالیاں دینا شرعاً اور اخلاقاً جائز نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 24 انجیل کے حوالہ سے کہا)
سوال نمبر:۲۴… مرزاقادیانی نے انجیل کے حوالہ سے بات کی ہے۔
جواب… مرزاقادیانی نے (چشمہ معرفت ص۲۵۵، خزائن ج۲۳ ص۲۶۶) پر لکھا ہے کہ: ’’تورات اور انجیل محرّف مبدّل کتابیں ہیں۔‘‘ محرّف ومبدّل کتابوں سے تحریف شدہ حوالہ جات لے کر کسی نبی کو تختہ مشق بنانا کہاں کی شرافت ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 25 مسیح کے بہن بھائی کا ذکر انما المؤمنون اخوۃ کے درجہ میں )
سوال نمبر:۲۵… مرزاقادیانی نے جہاں مسیح علیہ السلام کی بہنوں یا بھائیوں کا ذکر کیا ہے۔ وہ ’’انما المؤمنون اخوۃ‘‘ کے تحت کہا ہے نہ کہ حقیقی طور پر۔
جواب… مرزاقادیانی نے (کشتی نوح ص۱۷، خزائن ج۱۹ ص۱۸ حاشیہ) پر لکھا ہے کہ ’’آپ کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور بہنیں تھیں۔‘‘ تو اب مرزاقادیانی نے ’’انما المؤمنون اخوۃ‘‘ کے تحت نہیں کہا۔ بلکہ حقیقی طور پر ان کی بہنیں اور بھائی مراد لیتے ہیں۔ جو شرعاً نہ صرف غلط بلکہ دجل وتلبیس کا مرقع ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 26 دشمنوں کے اعتراض نقل کئے )
سوال نمبر:۲۶… کیا دشمنوں کے اعتراض نقل کرنے جرم ہیں؟
جواب… مرزائیوں کے نزدیک اگر دوسروں کے اعتراض نقل کرنا جرم نہیں تو ہمیں بھی یہ حق ہے کہ مرزاقادیانی کے دشمنوں نے مرزاقادیانی کے متعلق جو اعتراض کئے ہم بھی ان کو نقل کر سکیں۔ مرزاقادیانی کے زمانہ میں جن لوگوں نے مرزاقادیانی کے متعلق جو کہا اور مرزاقادیانی نے خود اپنی کتاب میں اسے نقل کیا ہے وہ ہم عرض کر دیں۔ مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (حقیقت الوحی ص۱۸۱، خزائن ج۲۲ ص۱۸۸) پر لکھا ہے: ’’ازاں جملہ یہ امر قابل تذکرہ ہے کہ عبدالحکیم خان نے اپنے ہم جنسوں کی پیروی کر کے میرے پر یہ الزام لگائے ہیں کہ میں جھوٹ بولتا رہا ہوں اور میں دجال ہوں اور حرام خور ہوں اور خائن ہوں اور اپنے رسالہ المسیح الدجال میں طرح طرح کی میری عیب شماری کی ہے۔ چنانچہ میرا نام شکم پرست، نفس پرست، متکبر، دجال، شیطان، جاہل، مجنوں، کذاب، سخت، حرام خور، عہد شکن، خائن رکھا ہے اور دوسرے کئی عیب لگائے ہیں۔‘‘
مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (تتمہ حقیقت الوحی ص۲۱، خزائن ج۲۲ ص۴۵۳) پر لکھا ہے کہ: ’’مولوی محمد حسین بٹالوی نے جب جرأت کے ساتھ زبان کھول کر میرا نام دجال رکھا اور میرے پر فتویٰ کفر لکھوا کر صدہا پنجاب وہندوستان کے مولویوں سے مجھے گالیاں دلوائیں اور مجھے یہود ونصاریٰ سے بدتر قرار دیا اور میرا نام کذاب، مفسد، دجال، مفتری، مکار، ٹھگ، فاسق، فاجر، خائن رکھا۔‘‘
اب مرزائی بتائیں کہ اگر عیسی علیہ السلام کے دشمنوں کے اعتراض سے مرزاقادیانی استدلال کر سکتے ہیں تو پھر مرزاقادیانی پر جن مخالفین نے اعتراض کئے وہ آپ کے ہاں کیوں قابل قبول نہیں؟ نیز اگر مرزاقادیانی کے نزدیک دشمنوں کے اعتراض نقل کرنا باعث اجر اور ثواب ہے۔ تو مرزاقادیانی کے مخالفین کے اعتراض اور القابات نقل کرنا ہمارے نزدیک بہت بڑا اجر رکھتا ہے کہ اسے دجال کہا جائے۔ کذاب، مفسد، حرام خور وغیرہ القابات نقل کئے جائیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 27 وہ مسیح جو ابنیت کا مدعی تھا )
سوال نمبر:۲۷… مرزاقادیانی نے اس مسیح کے متعلق سخت الفاظ کہے تھے۔ جس نے ابنیت کا دعویٰ کیا تھا۔
جواب… مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (تحفہ قیصریہ ص۱۶، خزائن ج۱۲ ص۲۷۳) پر لکھا ہے کہ: ’’حضرت یسوع مسیح ان چند عقائد سے جو کفارہ تثلیث وابنیت ہے۔ ایسے متنفر پائے جاتے ہیں تو گویا ایک بھاری افتراء ہے جو ان پر کیا گیا ہے۔‘‘ لیجئے! مرزاقادیانی نے خود تسلیم کر لیا کہ نصاریٰ کے غلط عقائد سے عیسی علیہ السلام کا کوئی تعلق نہیں۔ تو نصاریٰ کے ان غلط عقائد کی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کے ارتکاب کا جواز کیسے ثابت ہوسکتا ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوالات کے جوابات ( 28 رحمت اﷲ کیرانوی وغیرہ)
سوال نمبر:۲۸… پہلے جیسے علمائ، مولانا رحمت اﷲ کیرانوی نے بھی توجوابات دئیے ہیں عیسائیوں کو۔
جواب… کسی کو الزامی جواب دیتے وقت اگر کسی نبی کی تحقیر کا پہلو آگیا تو یہ کفر ہے۔ چاہے جواب دینے والا کوئی کیوں نہ ہو۔ جواب حقیقی ہو یا الزامی۔ انبیائo میں سے کسی ایک کی توہین وتحقیر کرنا کفر ہے۔ چنانچہ پہلے علماء نے ایسے قطعاً نہیں کیا۔ نیز یہ کہ مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ: ’’حق بات یہ ہے کہ آپ (مسیح) سے کوئی معجزہ سرزد نہیں ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰) تو ’’حق بات‘‘ کے الفاظ یہ بتاتے ہیں کہ مرزاقادیانی اپنی طرف سے یہ بات کہہ رہا ہے نہ کہ الزامی طور پر۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 29 عیسی علیہ السلام کب فوت ہوئے؟)
سوال نمبر:۲۹… ایک بار قادیانی نے کہا کہ دیکھئے جی! حضرت عیسی علیہ السلام تو فوت ہوگئے۔ راقم نے عرض کیا کب فوت ہوئے۔ رحمت عالم ﷺ کی تشریف آوری سے قبل یا بعد میں؟ قادیانی نے کہا کہ حضور علیہ السلام سے قبل مسیح علیہ السلام فوت ہوگئے۔ راقم نے عرض کیا کہ مرزاقادیانی نے (براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳) پر لکھا ہے کہ: ’’جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔‘‘ یہ کتاب ۱۸۸۴ء میں مرزاقادیانی نے لکھی۔ معلوم ہوا کہ مسیح علیہ السلام ۱۸۸۴ء تک مرزاقادیانی کے بقول زندہ تھے۔ اس کے بعد کب فوت ہوئے۔ آپ بتادیں؟ یا لکھ دیں کہ مرزاقادیانی نے جھوٹ بولا ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 30 ابن مریم کی جگہ ابن چراغ بی بی کیسے؟)
سوال نمبر:۳۰… ایک بار ایک قادیانی نے کہا کہ جی! عیسی علیہ السلام فوت ہوگئے۔ راقم نے عرض کیا کب؟ کہا حضور علیہ السلام سے پہلے۔
راقم… تو مرزاقادیانی کیسے مسیح ہوگیا؟
قادیانی… حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ مسیح آئے گا تو مراد اس سے مرزا۔
راقم… بندۂ خدا! آپ کے بقول عیسی علیہ السلام ، حضور علیہ السلام کی تشریف آوری سے پہلے فوت ہوگئے تو جو فوت ہوگئے ان کے متعلق حضور علیہ السلام کیسے فرماتے ہیں کہ وہ آئیں گے؟ اگر فرمایا کہ وہ آئیں گے تو اس کا معنی یہ کہ وہ فوت نہیں ہوئے۔ اچھا اگر آپ کے بقول مسیح کی جگہ مرزاقادیانی نے آنا تھا وہ آگئے۔
بہت اچھا تو دیانت وعقل کا تقاضہ ہے کہ جس نے آنا تھا اس کے آنے کا اعلان کیا جاتا۔ آنا مرزا بن چراغ بی بی نے تھا۔ لیکن اعلان کیا مسیح ابن مریم آئے گا۔ بھائی! تو جس کا اعلان ہوا وہی تشریف لائیں گے۔ اگر مرزاقادیانی نے آنا تھا تو اس کا اعلان ہوتا۔ قرآن وحدیث کے ذخیرہ میں ایک آیت، ایک حدیث دکھا دو۔ جس میں ہو کہ مرزاقادیانی بن چراغ بی بی آئے گا تو ہم مان لیں گے۔ وہ قادیانی مبہوت ہوگیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top