• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی سوالات کے جوابات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 31 مرزاقادیانی کا الہام قرآن کا ناسخ؟)
سوال نمبر:۳۱… ایک بار ایک قادیانی نے کہا کہ آپ کو مرزاغلام احمد قادیانی سے کیا ضد ہے کہ آپ اسے کافر کہتے ہیں۔ راقم نے عرض کیا۔ میاں ضد نہیں بلکہ ہم مرزاقادیانی کو اس لئے کافر کہتے ہیں کہ مرزاقادیانی نے اپنے الہام سے قرآن مجید کو منسوخ کیا۔ اس لئے مرزاقادیانی نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر ومرتد ہے۔ قادیانی نے حیرت سے کہا وہ کیسے؟
راقم نے عرض کیا۔ مرزاقادیانی نے (براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳) پر تحریر کیا ہے: ’’ھو الذی ارسل رسولہ باالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ یہ آیت حضرت مسیح کے حق میں پیش گوئی ہے۔ جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے۔
براہین کی تصنیف کے وقت مرزاقادیانی کا مجدد، مامور اور ملہم من اﷲ ہونے کا دعویٰ تھا۔ اس وقت قرآن مجید سے استدلال کر کے کہا کہ گویا قرآن مجید کی رو سے مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ مرزاقادیانی کا بیٹا مرزامحمود کہتا ہے: ’’لیکن ۱۸۹۱ء میں ایک اور تغیر عظیم ہوا۔ یعنی حضرت مرزاصاحب کو الہام کے ذریعہ بتایا گیا کہ حضرت مسیح ناصری ( علیہ السلام ) جن کے دوبارہ آنے کے مسلمان اور مسیحی دونوں قائل ہیں وہ فوت ہو چکے… اور ان کی جگہ آپ (مرزاقادیانی) ہیں۔‘‘
(سیرۃ مسیح موعود ص۳۰، مصنفہ مرزامحمود)
مرزاقادیانی نے پہلے ۱۸۸۴ء میں قرآن مجید کی رو سے کہا کہ مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ پھر ۱۸۹۱ء میں اپنے الہام کی رو سے کہا کہ مسیح علیہ السلام فوت ہوگئے تو گویا مرزاقادیانی کے الہام نے قرآن مجید کو منسوخ کر دیا؟ اتنی بات مرزاقادیانی کے کافر ہونے کے لئے کافی ہے۔

 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 32 میں رانجھا ہوگئی؟)
سوال نمبر:۳۲… مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (ایک غلطی کا ازالہ ص۳، خزائن ج۱۸ ص۲۰۷) پر لکھا ہے: ’’پھر اسی کتاب (براہین احمدیہ) میں اس مکالمہ کے قریب یہ وحی اﷲ ہے۔ محمد رسول اﷲ والذین معہ اشداء علیٰ الکفار رحماء بینہم اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔‘‘
راقم نے ایک گفتگو میں یہ حوالہ پیش کیا۔ قادیانی مجیب نے کہا: ’’میں رانجھا، رانجھا کر دیں رانجھا ہوگئی‘‘ کہ مرزاقادیانی محمد علیہ السلام ، محمد ﷺ کرتے کرتے محمد ﷺ ہوگیا۔ میرے لئے یہ جواب بہت ہی سوہان روح، ایک تو مرزاقادیانی کو معاذ اﷲ محمد رسول اﷲ ثابت کیا جارہا ہے اور استدلال میں کسی پنجابی شاعر کے شعر کا ایک ٹکڑا پیش کیا جارہا ہے۔ عوام سامعین دیہاتی، پنجابی ذوق کے، اب ان کو کس طرح اس دجل سے بچایا جائے؟ راقم نے کہا۔
راقم… (قادیانی سے) آپ کے والد نام
قادیانی… کیوں؟
راقم… میاں ہے تو بتا دو؟
قادیانی… کیا ضرورت پیش آگئی؟
راقم… میاں آپ سے والد کا نام پوچھا ہے کسی خاتون کا تو نہیں۔ اگر ہے کوئی تو بتادو؟
قادیانی… میرے والد کا نام گل خان۔
راقم… جیب سے نکالی تسبیح اور پھیرنی شروع کی۔ گل، گل، گل۔ ضرب پے ضرب، چل سو چل۔ گل ہی گل۔ قادیانی اور پبلک حیرت زدہ کہ مولوی صاحب نے یہ کیا شروع کر دیا۔ خیر جب تسبیح مکمل ہوگئی اور ان کی حیرت کا گراف بھی آخری ڈگری پر چلا گیا تو قادیانی نے کہا۔
قادیانی… یہ کیا؟
راقم… میں گل، گل کر دیں گل ہوگئی۔ میں آپ کا باپ آپ میرے بیٹے۔ تو حلالی
بیٹے۔ باپ کے سامنے نہیں بولا کرتے۔ آپ مناظرہ کر رہے ہیں؟
قادیانی… اخلاق بھی کوئی چیز ہے؟
راقم… اخلاق کے باعث ہی کہا کہ میں آپ کا باپ، ورنہ تو کہتا کہ میں گل ، اور
والدہ کو کہنا شام کو میرا انتظار کرے۔
قادیانی… مولوی صاحب! آپ بدتمیزی کر رہے ہیں۔
راقم… شریف آدمی! تم کہو کہ مرزاقادیانی محمد ﷺ تھا تو کوئی حرج نہیں۔ میں کہوں کہ میں تمہارا باپ، تو بداخلاقی۔ حالانکہ جو دلیل تم نے دی، وہی دلیل میری۔ اب یا مجھے اپنا باپ مانو یا تسلیم کرو کہ مرزاقادیانی کا یہ کہنا کہ میں محمدﷺ ہوں۔ یہ اہانت رسول اﷲ ہے اور مرزاقادیانی کے کفر کی دلیل صریح۔ قادیانی کی گردن جھک گئی اور زبان رک گئی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 33 قادیانی مسیلمہ کذاب؟)
سوال نمبر:۳۳… ایک مناظرہ میں قادیانی سے پوچھا گیا کہ آپ کے نزدیک مسلمانوں کی کیا پوزیشن ہے۔ لگا کہنے قادیانی کہ ہم ان کو اہل کتاب سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی اس نے سوال کیا کہ مولوی صاحب آپ بھی بتا دیں کہ آپ احمدیوں (قادیانیوں) کو کیا سمجھتے ہیں۔
مولوی صاحب نے کہا کہ ہم آپ کے گرو مرزاقادیانی کو مسیلمہ کذاب کا بھائی اور قادیانیوں کو مسیلمہ کذاب کی پارٹی کی طرح کافر ومرتد سمجھتے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 34 پٹواری نہیں بلکہ مفسرین؟)
سوال نمبر:۳۴… ایک قادیانی نے کہا مولوی صاحب! لفظ توفی کا معنی تو پٹواری، نمبردار کو بھی معلوم ہے کہ وہ مرنے والے کو متوفی لکھتے اور کہتے ہیں۔ پٹوار کے کاغذات اس پر شاہد ہیں۔ مولانا محمد امین اوکاڑوی نے فرمایا کہ آپ کے جھوٹے ہونے کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ آپ قرآنی الفاظ کے معانی پٹواریوں والے کرتے ہیں۔ جب کہ ہم کہتے ہیں قرآن کے معانی وہ کرو جو آج تک امت مسلمہ اپنے مسلمات کی رو سے کرتی چلی آئی ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 35 مرزاجاہل تھا؟)
سوال نمبر:۳۵… ایک دفعہ ایک مناظرہ میں ایک قادیانی نے کہا کہ مرزاقادیانی کو کم ازکم عالم ہی مان لیں۔ راقم نے کہا کہ مرزاقادیانی (خطبہ الہامیہ ص۴۹، خزائن ج۱۶ ص۴۹) پر لکھتا ہے کہ: ’’عید اس کا نام نہیں کہ بازاری عورتوں کے رقص کا شوق کیا جائے۔ ’’وبؤسہن وعناقہن‘‘ اور ان کا بوسہ گلے لپٹانا۔‘‘
بوسہ کی عربی مرزاقادیانی نے بؤسہن لکھی ہے۔ کیا دنیا میں کسی عرب نے لفظ بوسہ کو عربی شمار کیا ہے۔ بوسہ اردو کا لفظ ہے۔ اسے عربی میں گھسیڑنا مرزاقادیانی کی فصاحت وبلاغت کا ہی کرشمہ قرار دیا جاسکتا ہے اور اس سے یہ بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ مرزاقادیانی کتنا بڑا جاہل تھا۔ جسے اردو الفاظ کی عربی تک نہ آتی ہے۔ اس سے اس کی جہالت مآبی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 36 مرزاقادیانی دنیا کا سب سے بڑا جاہل؟)
سوال نمبر:۳۶… ایک دفعہ ایک مناظرہ میں ایک قادیانی نے کہا کہ اور کچھ نہیں مرزاقادیانی کو عالم ہی مان لیں۔ راقم نے کہا کہ میر ادعویٰ ہے کہ مرزاقادیانی دنیا کا سب سے بڑا جاہل تھا۔ اس پر وہ قادیانی بھنّا گیا۔ راقم نے دوسرا وار کیا کہ مرزاقادیانی تو رہے اپنی جگہ، میرے نزدیک تو آپ بھی جاہل ہیں۔ یہ سنتے ہی اس کے تن بدن کو آگ لگ گئی۔ اس کے کچھ کہنے سے قبل، راقم نے کہا کہ اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو اسلامی مہینوں کے نام بتائیں۔ اس نے کہا۔ محرم، صفر، ربیع الاوّل، راقم نے کہا آپ غلط کہتے ہیں۔ صفر دوسرا مہینہ نہیں چوتھا ہے۔ اب وہ کہے دوسرا، راقم عرض کرے کہ چوتھا۔ اس پر اسے آیا غصہ۔ مارے غصہ کے کانپتے ہوئے اس نے کہا کہ کون الّو کا پٹھہ کہتا ہے کہ صفر چوتھا مہینہ ہے۔ راقم نے کہا کہ مرزاقادیانی نے (تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ ص۲۱۸) پر لکھا ہے۔ اب اس بیچارے کی کیفیت دیدنی تھی۔ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن۔ مرزاقادیانی کو عالم ثابت کرنا چاہتا تھا۔ خود الّو کا پٹھہ مان لیا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 37 شیطان کے ماننے والے بہت؟)
سوال نمبر:۳۷… ایک بار مناظرہ میں قادیانی لاجواب ہوگیا تو اس نے چال چلی اور قادیانی کہنے لگا کہ مولوی صاحب چلو آپ کے نزدیک مرزاقادیانی جھوٹا ہی سہی۔ لیکن اتنا تو مانیں کہ مرزاقادیانی کے ماننے والے بہت ہیں۔ راقم نے کہا کہ یہ کوئی دلیل نہیں۔ ماننے والے تو شیطان کے بھی بہت ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 38 دنیا میں مرزاقادیانی کا ایک بھی ماننے والا نہیں؟)
سوال نمبر:۳۸… ایک بار دوسرے مناظرہ میں قادیانی مناظر نے کہا کہ مرزاقادیانی کے ماننے والوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اور یہ کہ ہماری تعداد اتنی ہے۔ راقم نے کہا کہ میاں صاحب میرا دعویٰ یہ ہے کہ: ’’پوری دنیا میں ایک شخص بھی ایسا نہیں جو مرزاقادیانی کو اس کے تمام دعاوی میں سچا مان کر ان پر عمل بھی کرتا ہو۔‘‘ اس پر وہ قادیانی ایسا آگ بگولا ہوا کہ لگا اچھلنے۔ ہاتھ ہلائے، گردن گھمائے، ایسی تیزی دکھائی کہ پٹھے پر ہاتھ رکھنا مشکل ہوگیا۔ قادیانی بولا کہ مولوی صاحب! آپ کا ایسا بدیہہ البطلان دعویٰ کہ تعجب ہے کہ لوگوں نے آپ ایسے شخص کو میرے سامنے لا کر بٹھا دیا۔ لوگو! دیکھو میں قادیانی، میرا باپ قادیانی، میری ماں، میرا خاندان، میرے چک کے لوگ اور جو میرے ساتھ آئے۔ یہ سب مرزاصاحب کو اس کے تمام دعاوی میں سچا مان کر اس کے ہر قول وفعل پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ راقم نے عرض کیا میاں صاحب میرے دعویٰ کے الفاظ پھر سنیں۔ پوری دنیا میں ایک شخص بھی ایسا نہیں جو مرزاقادیانی کو اس کے تمام دعاوی میں سچا مان کر ان پر عمل بھی کرتا ہو۔ اگر یہ غلط ہے تو سنئے: مرزاقادیانی کا دعویٰ ہے کہ: ’’میں حجر اسود ہوں۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۱۵، خزائن ج۱۷ ص۴۴۵)
اسی طرح مرزاقادیانی نے دوسری جگہ لکھا ہے: ’’انی واﷲ فی ہذا الامر کعبۃ المحتاج کما ان فی مکۃ کعبۃ الحجاج وانی انا الحجر الاسود الذی وضع لہ القبول فی الارض والناس بمسہ یتبرکون‘‘ خدا کی قسم جیسے مکہ حجاج کا کعبہ ہے۔ میں محتاجوں کا کعبہ ہوں اور میں وہ حجر اسود ہوں جس کی زمین پر مقبولیت رکھ دی گئی اور لوگ اس کو تبرک کے طور پر چھوتے ہیں۔
(الاستفتاء ص۴۱، ملحقہ حقیقت الوحی، خزائن ج۲۲ ص۶۶۳)
قادیانی… ہاں میں مانتا ہوں کہ میرے ماں باپ ہم موجود سب قادیانی مانتے ہیں کہ مرزاقادیانی کو اﷲ تعالیٰ نے حجر اسود بنایا۔ وہ حجر اسود تھے۔ راقم نے عرض کیا کہ حجر اسود کو سامنے سے سنٹر میں چوما جاتا ہے۔ تم نے سامنے سے مرزاقادیانی کی سنٹر کی کون سی جگہ کو چوما ہے؟ تمہارے باپ نے، ان تمام سے ایک آدمی کہہ دے کہ میں نے اسے سنٹر میں چوما ہے تو میرا دعویٰ غلط۔ اس پر اس قادیانی نے صرف بغلیں جھانکتے نہیں بلکہ دوڑنے میں عافیت تلاش کی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 39 قرآن میں ربوہ؟)
سوال نمبر:۳۹… ایک بار قادیانی مناظر نے کہا کہ مولانا آپ ہمارا کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے شہر کا نام قرآن میں لکھا ہے۔ ربوہ۔
راقم نے کہا میاں صاحب! آپ تو فرماتے ہیں کہ قادیانیوں کے شہر کا نام قرآن مجید میں لکھا ہے۔ میرے نزدیک تو قادیانیوں کا نام بھی قرآن مجید میں لکھا ہے۔ وہ قادیانی مناظر لگا کہنے مولانا آپ بہت وسیع ظرف ہیں۔ پڑھیں قرآن مجید کی آیت کہاں ہمارا نام لکھا ہے۔ راقم نے کہا میاں صاحب صرف قادیانیوں کا نہیں، لاہوری مرزائیوں کا بھی قرآن مجید میں نام ہے۔
قادیانی … مولانا آپ کے منہ میں گھی شکر۔ آیت تلاوت فرمائیں۔ آپ کی وسیع
ظرفی پر تو فدا ہونے کو دل کرتا ہے۔ آیت تلاوت کریں۔
راقم… میاں! میری زبان پر اعتماد کر لو۔ قادیانیوں اور لاہوریوں، دونوں کا نام
لکھا ہے۔
قادیانی… مولانا کرم فرمائیے۔ وہ آیت تلاوت کریں۔
راقم… ’’بسم اﷲ الرحمن الرحیم! حرم علیکم المیتۃ والدم
ولحم الخنزیر‘‘
میتہ مردار سے مراد لاہوری اور خنزیر سے مراد قادیانیوں کا بیان ہے،۔ دونوں کا تذکرہ ہوا۔
قادیانی… مولوی صاحب کچھ خدا کا خوف کرو۔ جب قرآن مجید اترا تھا، قادیانی تھے؟
راقم… جب قرآن مجید اترا تھا یہ ربوہ تھا؟
قادیانی… واقعی مجھ سے غلطی ہوئی۔
راقم… چلو مجھ سے بھی ہوگئی۔
قادیانی… سوری۔
راقم… سوری دے آ۔ اب بس کر۔ تمہارے لئے بہت ہوگئی ہے۔ اس سے زیادہ
کیا تمہاری خدمت کروں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 40 مرزا کو ماننا)
سوال نمبر:۴۰… ایک بار مناظرہ میں قادیانی مناظر غصہ میں آکر لگا دعویٰ کرنے کہ مولوی صاحب اگر آج مرزاکو نہیں مانتے تو کل وقت آئے گا کہ آپ کو ماننا پڑے گا۔ راقم نے کہا میاں صاحب! دھمکی کیوں لگاتے ہو۔ کل کیا ہوتا ہے میں تو ابھی مرزاقادیانی کو مانتا ہوں۔
قادیانی… مرزاصاحب کو آپ کیا مانتے ہیں؟
راقم… الّو کا چرخہ! پاگلوں کا چیئرمین مانتا ہوں۔ وہ اس طرح کہ جس کو دائیں بائیں پاؤں کے جوتے کی تمیز نہ تھی۔ (سیرۃ المہدی ج۱ ص۵۳)، جس کو صدری اور کوٹ کے بٹنوں کی تمیز نہ تھی۔ (سیرۃ المہدی ج۲ ص۱۲۶) جس کو اوپر کے کاج اور نیچے کے کاجوں کی تمیز نہ تھی۔ (سیرۃ المہدی ج۲ ص۱۲۶) جو ایک ہی جیب میں گڑ اور مٹی کے ڈھیلے رکھتا تھا۔ (مسیح موعود کے مختصر حالات ملحقہ براہین احمدیہ ص۶۷) جس کی واسکٹ کی جیب میں اڑھائی سیر کی اینٹ رکھی رہتی تھی اور اسے معلوم نہ ہوتا تھا۔ (مسیح موعود کے مختصر حالات ملحقہ براہین احمدیہ طبع چہارم) فرمائیے یہ عقلمند انسان تھا یا الّو کا چرخہ اور پاگلوں کا چیئرمین تھا؟ فبھت الذی کفر!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top