وحید احمد
رکن ختم نبوت فورم
دیباچہ طبع پنجم:
'' کتاب محمدیہ پاکٹ بک'' بنو فیقہ تعالیٰ اب پانچویں مرتبہ منصہ شہود پر جلوہ گر ہو رہی ہے۔ چوتھی طباعت تقریباً دو سال سے کم یاب بلکہ نایاب ہو رہی تھی جب کہ مانگ اور ضرورت اس کی بدستور ہے۔ اس موقع پر قدرتی طور پر ہمارے مرحوم دوست حاجی محمد اسحاق صاحب حنیف امرتسری بہت یاد آرہے ہیں کہ چوتھی طبع کے محرک اول وہی تھے حاجی صاحب موصوف ۷؍ ستمبر ۱۹۶۹ء کو (سرکاری رپورٹ کے مطابق) پراسرار طریقے سے شہید کردیے گئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم و مغفور کو مرزائیت کے موضوع سے جو شغف تھا اس کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے بدو شعور (تقریباً سترہ سال کی عمر) میں ۱۹۲۰''تحقیق المہدی والمسیح'' اور '' حالات مرزا'' کے ناموں سے دو رسالے خود لکھ کر شائع کئے تھے۔
اس اشاعت میں ''تاریخ مرزا'' اس لیے شامل نہیں کہ اسے الگ سے شائع کیا جا رہا ہے۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کفر و ضلال کے فتنوں سے بچائے۔ اور اس کتاب سے ارواح سعیدہ کو نفع پہنچائے۔
واللہ ولی التوفیق وھو نعم المولٰی ونعم النصیر
خاکسار
محمد عطاء اللہ حنیف
ناظم المکتبۃ السلفیہ
(لاہور)
بشکریہ محدث فورم
محدث فورم کی جانب سے اجازت نامہ:
مدیر کی آخری تدوین
: