• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاقادیانی کی بیماریاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(پرانی اور دائمی بیماریاں)
’’مجھے دو مرض دامن گیر ہیں۔ ایک جسم کے اوپر کے حصہ میں۔ یعنی سردرد اور دوران خون کم ہوکر ہاتھ پاؤں سرد ہوجانا۔ نبض کم ہوجانا اور دوسرے جسم کے نیچے کے حصہ میں کہ کثرت پیشاب اور اکثر دست آتے رہنا۔ دونوں بیماریاں قریب تیس برس کے ہیں۔‘‘
(نسیم دعوت ص۸۰، خزائن ج۱۹ ص۴۳۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(اعصابی کمزوری)
’’حضرت مرزاصاحب کی تمام تکالیف مثلاً دوران سر، درد سر، کمی خواب، تشنج دل اور بدہضمی، اسہال، کثرت پیشاب اور مراق وغیرہ کا صرف ایک ہی باعث تھا اور وہ عصبی کمزوری تھی۔‘‘
(رسالہ ریویو قادیان ج۲۶ نمبر۵ ص۲۶، مئی ۱۹۳۷ئ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(حافظہ کا ستیاناس)
’’مکرمی اخویم سلمہ، میرا حافظہ بہت خراب ہے۔ اگر کئی دفعہ کسی کی ملاقات ہو توتب بھی بھول جاتا ہوں یاد دہانی عمدہ طریقہ ہے۔ حافظہ کی یہ ابتری ہے کہ بیان نہیں کر سکتا۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۵ نمبر۳ ص۳۱)
نبی بننا تو خوب یاد رہا۔ ناقل!
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(پاخانوں کی یلغار)
’’باوجود یہ کہ مجھے اسہال کی بیماری ہے اور ہر روز کئی کئی دست آتے ہیں۔ مگر جس وقت پاخانے کی بھی حاجت ہوتی ہے تو مجھے افسوس ہی ہوتا ہے کہ ابھی کیوں حاجت ہوئی۔ اسی طرح جب روٹی کھانے کے لئے کئی مرتبہ کہتے ہیں تو بڑا جبر کر کے جلد جلد چند لقمے کھا لیتا ہوں۔ بظاہر تو میں روٹی کھاتا ہوا دکھائی دیتا ہوں۔ مگر میں سچ کہتا ہوں کہ مجھے پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کہاں جاتی ہے اور کیا کھا رہا ہوں۔ میری توجہ اور خیال اسی طرف لگا ہوا ہوتا ہے۔‘‘
(ارشاد مرزاقادیانی مندرجہ اخبار الحکم قادیان ج۵ نمبر۴۰، مورخہ ۳۰؍اکتوبر۱۹۰۱ئ، منقول از کتاب منظور الٰہی ص۳۴۹، مؤلفہ محمد منظور الٰہی)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(بے ہوشی)
’’پہلے بھی کئی دفعہ ایسا ہوا کہ جب حضور سخت جسمانی محنت کیا کرتے تو اچانک آپ کے دماغ پر ایک کمزوری کا حملہ ہوتا اور بے ہوش ہو جاتے۔‘‘
(منظر وصال از مفتی محمد صادق قادیانی مندرجہ اخبار الحکم قادیان خاص نمبر، مورخہ ۲۱؍مئی ۱۹۳۴ئ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(مقعد سے خون)
’’ایک مرتبہ میں قولنج زحیری سے سخت بیمار ہوا اور سولہ دن تک پاخانہ کی راہ سے خون آتا رہا اور سخت درد تھا۔ جو بیان سے باہر ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۳۴، خزائن ج۲۲ ص۲۴۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(انتہائی کمزوری ولاچاری)
’’مخدومی مکرمی حضرت مولوی صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، اور اس عاجز کی طبیعت آج بہت علیل ہورہی ہے۔ ہاتھ پاؤں بھاری اور زبان بھی بھاری ہورہی ہے۔ مرض کے غلبے سے نہایت لاچاری ہے۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۵ نمبر۲ ص۱۲۱)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(سستی نبض اور گھبراہٹ)
’’کل سے میری طبیعت علیل ہوگئی ہے۔ کل شام کے وقت مسجد میں اپنے تمام دوستوں کے روبرو جو حاضر تھے۔ سخت درجہ کا عارضہ لاحق ہوا اور ایک دفعہ تمام بدن سرد اور نبض کمزور اور طبیعت میں سخت گھبراہٹ شروع ہوئی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا زندگی میں ایک دو دم باقی ہیں۔ بہت نازک حالت ہوکر پھر صحت کی طرف عود ہوا۔ مگر اب تک کلی اطمینان نہیں۔ کچھ کچھ اثرات عود مرض کے ہیں۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۵ حصہ اوّل ص۲۸، مکتوب نمبر۷۱)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(دم الٹ دینے والی کھانسی)
’’میری طبیعت بیمار ہے۔ کھانسی سے دم الٹ جاتا ہے۔‘‘
(مرزاقادیانی کا خط مفتی محمد صادق کے نام، ذکر حبیب ص۳۶۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(پاؤں کی سردی)
’’جوڑہ جراب خواہ سیاہ رنگ ہو یا کوئی اور رنگ ہو۔ مضائقہ نہیں۔ اس قدر پاؤں کو سردی ہے کہ اٹھنا مشکل ہے۔‘‘
(مرزاقادیانی کا خط حکیم محمد حسین قریشی کے نام خطوط امام بنام غلام ص۷)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top