• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احمدی مخالف پوسٹر لگانے پر گرفتاری!

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
احمدی مخالف پوسٹر لگانے پر گرفتاری
شہزاد ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر اور مہم کے بعد کی۔

لاہور کے تھانہ گلبرگ کے محرر انوسٹیگیشن میاں عمران برکت نے بی بی سی کو بتایا کہ اُنھیں اعلیٰ حکام کی طرف سے ہدایت ملی تھی کہ اُن کے علاقے میں واقع کاروباری مرکز (حفیظ سینٹر) میں ایک دکان پر ایک اقلیت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے ایک پوسٹر آویزاں کیا گیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر دکان کے مالک عابد ہاشمی کو یہ پوسٹر ہٹانے کے لیے کہا لیکن اُنھوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

تاہم پنجاب حکومت کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ہونے والی تصاویر میں ایک پولیس اہلکار کو یہ پوسٹر ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفتیشی محرر کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم مذہبی رجحانات کی طرف مائل ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف توہین مذہب کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ توہین مذہب کے قانون کی یہ دفعہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے زمرے میں آتی ہے جس کی قانون کے مطابق سزا دس سال تک ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

شدت پسندی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ بھر میں مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ماخذ
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
عارف کریم صاحب آپ کی جماعت قادیانیہ اسلام کے خلاف سر عام ہرزاسرائی میں مصروف باعمل ہے وہ آپ کو کیوں نظر نہیں آتا اگر کوئی مسلمان آپ کی ان ہرزاسرائیوں پر اقدام کرتا ہے تو آپ لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں دیکھیں جی ہم پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے ہے وغیرہ وغیرہ لیکن اگر مسلمان اپنا حق جتلانے کے لیے اگرآپ لوگوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کوئی پوسٹر لگاتا ہے اور عامۃ الناس کو آپ لوگوں کے فتنوں سے مطلع کرتا ہے تو آپ لوگ اس پر بھی شور مچاتے ہیں ۔
 

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
عارف کریم صاحب آپ کی جماعت قادیانیہ اسلام کے خلاف سر عام ہرزاسرائی میں مصروف باعمل ہے وہ آپ کو کیوں نظر نہیں آتا اگر کوئی مسلمان آپ کی ان ہرزاسرائیوں پر اقدام کرتا ہے تو آپ لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں دیکھیں جی ہم پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے ہے وغیرہ وغیرہ لیکن اگر مسلمان اپنا حق جتلانے کے لیے اگرآپ لوگوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کوئی پوسٹر لگاتا ہے اور عامۃ الناس کو آپ لوگوں کے فتنوں سے مطلع کرتا ہے تو آپ لوگ اس پر بھی شور مچاتے ہیں ۔

@مبشر شاہ اول بات تو یہ ہے کہ میرا جماعت قادیانیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ آئین پاکستان کی رو سے قادیانی غیر مسلم ہیں۔ لیکن کسی کو بھی غیر مسلم قرار دینے کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسکے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا جائے۔ میں امسال پاکستان سے ہو کر آیا ہوں اور جا بجا عام دکانوں میں یہ لکھا دیکھا ہے کہ یہاں قادیانیوں کیساتھ کاروبار نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ انہی دکانوں میں جانے والے قادیانی روزانہ یہیں سے خریداری کرتے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ قادیانیوں کیساتھ بائکاٹ کر دو؟ آئے دن میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کہ کسی قادیانی طالب علم کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا یا کسی کاروباری پوسٹ میں بھرتی نہیں کیا گیا وغیرہ۔ کیا قادیانی غیرمسلم قرار دئے جانے کے بعد پاکستانی شہری نہیں رہے؟
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اول بات تو یہ ہے کہ میرا جماعت قادیانیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

اول بات کا ثبوت تو تقریبا تمام اردو فورمز میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں جہاں پر آپ کی رکنیت ہے اور آپ اپنے پیغامات چھوڑتے رہتے ہیں

آئین پاکستان کی رو سے قادیانی غیر مسلم ہیں۔ لیکن کسی کو بھی غیر مسلم قرار دینے کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسکے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا جائے۔

کون کہتا ہے کہ قادیانیوں کے بارے لوگوں کو بتانا کہ یہ غیر مسلم اور پاکستانی کی اقلیت ہیں منفی پروپیگنڈا ہے ۔جس دوست نے سٹیکر لگایا تھا شاید وہ یہی کہنا چاہ رہا تھا کہ لوگوں یہ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔

میں امسال پاکستان سے ہو کر آیا ہوں اور جا بجا عام دکانوں میں یہ لکھا دیکھا ہے کہ یہاں قادیانیوں کیساتھ کاروبار نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ انہی دکانوں میں جانے والے قادیانی روزانہ یہیں سے خریداری کرتے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ قادیانیوں کیساتھ بائکاٹ کر دو؟ آئے دن میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کہ کسی قادیانی طالب علم کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا یا کسی کاروباری پوسٹ میں بھرتی نہیں کیا گیا وغیرہ۔ کیا قادیانی غیرمسلم قرار دئے جانے کے بعد پاکستانی شہری نہیں رہے؟

یہی تو مسئلہ ہے کہ قادیانی پاکستان میں غیر مسلم بن کر نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی انہوں نے اپنے آپ کو ایسا تسلیم کیا ہے وہ تو ہر جگہ یہی شور مچاتے نظر آتے ہیں کہ وہ حقیقی مسلمان ہیں اور ان کے علاوہ تمام مسلمان غیر مسلم ہیں ۔ اگر کوئی بھی قادیانی کسی عہدہ پر فائز ہوتا ہے تو وہ جھوٹ بول کر اور توریہ کر کے عہدہ پر برانجام ہوتا ہے ۔ہمارا مدعی یہی ہے کہ مرزائی پاکستان میں غیر مسلم بن کر رہیں ۔
 

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
اول بات کا ثبوت تو تقریبا تمام اردو فورمز میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں جہاں پر آپ کی رکنیت ہے اور آپ اپنے پیغامات چھوڑتے رہتے ہیں

یہ محض آپ کی بدظنی اور بہتان تراشی ہے۔ اس فارم کے اوائل میں خاکسار آپکو تکنیکی مدد بھی فراہم کرتا رہاہے۔ اگر میرا عقیدہ قادیانیت ہے تو مجھے ختم نبوت فارم کی امداد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

کون کہتا ہے کہ قادیانیوں کے بارے لوگوں کو بتانا کہ یہ غیر مسلم اور پاکستانی کی اقلیت ہیں منفی پروپیگنڈا ہے ۔جس دوست نے سٹیکر لگایا تھا شاید وہ یہی کہنا چاہ رہا تھا کہ لوگوں یہ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں۔

پارلیمان پاکستان 1974 میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔ آئے روز کیا اس فیصلہ کو عوام کے سروں پر تھوپنا درست ہے؟ نیز یہ کہ آئین کی رو سے قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار پائے ہیں۔ انکی پاکستانی شہریت اور دیگر حق حقوق منسوخ نہیں ہوئے۔

یہی تو مسئلہ ہے کہ قادیانی پاکستان میں غیر مسلم بن کر نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی انہوں نے اپنے آپ کو ایسا تسلیم کیا ہے وہ تو ہر جگہ یہی شور مچاتے نظر آتے ہیں کہ وہ حقیقی مسلمان ہیں اور ان کے علاوہ تمام مسلمان غیر مسلم ہیں ۔ اگر کوئی بھی قادیانی کسی عہدہ پر فائز ہوتا ہے تو وہ جھوٹ بول کر اور توریہ کر کے عہدہ پر برانجام ہوتا ہے ۔ہمارا مدعی یہی ہے کہ مرزائی پاکستان میں غیر مسلم بن کر رہیں ۔
اگر قادیانی برملا اپنے مذہب کا اعلان کریں تو تعصب زدہ مُلا انہیں کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ اسکولوں، کالجوں سے لیکرکام کاج کے دفاتر تک قادیانی پاکستانیوں کیساتھ امتیازی اسلوک برتا جاتا ہے۔ یہ رویہ عمومی ہے اور پنجاب میں زیادہ ہے۔ گو کہ کراچی میں باقی پاکستان کی نسبت کم ہے۔ ایسے میں اگر قادیانی جھوٹ بول کر کسی اونچے عہدہ پر فائز ہوتے ہیں تو وہ انکی معاشی مجبوری ہے کہ قادیانی رہتے ہوئے انکی ترقی کے تمام تر دروازے پہلے ہی بند کئے جا چکے ہوتے ہیں۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

یہ محض آپ کی بدظنی اور بہتان تراشی ہے۔ اس فارم کے اوائل میں خاکسار آپکو تکنیکی مدد بھی فراہم کرتا رہاہے۔ اگر میرا عقیدہ قادیانیت ہے تو مجھے ختم نبوت فارم کی امداد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

یہ بد ظنی نہیں ہے اگرصاحب کو اشتیاق ہو تو میں تلاش کر کے دیگر فورمز سے آپ کے کچھ اقتباسات پیش کر سکتا ہوں جہاں جہاں پر آپ کی قادیانی روش کا برملا ثبوت ملتا ہے ۔ اور کئی فورمز نے آپ پر پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں ۔اوائل ہوں یا آواخر فورم کی تکنیکی امداد بحیثیت فورم ممبر ہونے کے ہر ممبر حصہ دار ہے ۔ جو جب چاہے فورم کے اصلاحی پہلووں پر روشنی ڈال سکتا ہے جب کہ آپ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا ۔
پارلیمان پاکستان 1974 میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔ آئے روز کیا اس فیصلہ کو عوام کے سروں پر تھوپنا درست ہے؟ نیز یہ کہ آئین کی رو سے قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار پائے ہیں۔ انکی پاکستانی شہریت اور دیگر حق حقوق منسوخ نہیں ہوئے۔

یہی تو میں بھی آپ کو سمجھانا چاہ رہا ہوں اور جس کو آپ سمجھتے ہوئے بھی روگردانی کر رہے ہیں۔ جناب مرزائی پارلمانی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں برملا اپنے آپ کو مسلمان گردانتے ہیں ۔ اور اگر ان کو کوئی غیر مسلم کہتا ہے یا ان کو مسجد بنانے سے روکتا یا کلمہ پڑھنے سے روکتا ہے تو یہ لوگ اچھل کود کرتے ہیں جس کا ثبوت روزانہ کی بنیادوں پر ہم کو فیس بک پر ہمارے گروپ قادیانی مناظرہ میں دیکھنے پڑھنے کو ملتا ہے آپ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
اگر قادیانی برملا اپنے مذہب کا اعلان کریں تو تعصب زدہ مُلا انہیں کہیں کا نہیں چھوڑتا۔

قادیانیوں کی یہی اسلام دشمنی کافی نہیں کہ مولوی و ملا کو ہر میدان میں تعصب و غضب کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور منگھڑت روایت "علماء آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ہیں" کا نعرہ آلاپتا دکھائی دیتا ہے ۔ رہی یہ بات کہ ہمارے علماء اگر کافر کی نشاندہی کرتے ہیں تو یہ ان کا فریضہ ہے ۔ وہ اپنے فریضہ کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں برتتے ۔ کیوں کہ عامۃ الناس قادیانی کفریات سے نابلد ہے اور عوام کو ان کے کفریات پر مطلع کرنا وقت کی ضرورت ہے
 
آخری تدوین :

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
یہ بد ظنی نہیں ہے اگرصاحب کو اشتیاق ہو تو میں تلاش کر کے دیگر فورمز سے آپ کے کچھ اقتباسات پیش کر سکتا ہوں جہاں جہاں پر آپ کی قادیانی روش کا برملا ثبوت ملتا ہے ۔ اور کئی فورمز نے آپ پر پابندیاں بھی عائد کر رکھیں ہیں ۔اوائل ہوں یا آواخر فورم کی تکنیکی امداد بحیثیت فورم ممبر ہونے کے ہر ممبر حصہ دار ہے ۔ جو جب چاہے فورم کے اصلاحی پہلووں پر روشنی ڈال سکتا ہے جو کہ آپ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا ۔

جی ضرور شوق سے پیش کریں۔ جہاں تک پابندیوں کا سوال ہے تو وہ صرف اردو محفل فارم پر لگی ہیں۔ اور وہ بھی قادیانی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک رکن کیساتھ تلخی کی وجہ سے لگی تھیں۔
یہی تو میں بھی آپ کو سمجھانا چاہ رہا ہوں اور جس کو آپ سمجھتے ہوئے بھی روگردانی کر رہے ہیں کہ مرزائی پارلمانی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں برملا اپنے آپ کو مسلمان گردانتے ہیں ۔ اور اگر ان کو کوئی غیر مسلم کہتا ہے یا ان کو مسجد بنانے سے روکتا یا کلمہ پڑھنے سے روکتا ہے تو یہ لوگ اچھل کود کرتے ہیں جس کا ثبوت روزانہ کی بنیادوں پر ہم کو فیس بک پر ہمارے گروپ قادیانی مناظرہ میں دیکھنے پڑھنے کو ملتا ہے آپ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
1974 سے پہلے بھی قادیانی عبادت گاہیں موجود تھیں۔قادیانی وہی کلمہ پڑھتے تھے جو دیگر مسلمان پڑھتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس قانون کے پاس ہوتے ہی تمام قادیانی کمیونیٹی کو جیل خانوں میں بند کر کے واپس سنی مسلمان بنایا جاتا۔ تاکہ جیل کی ہوا کاٹنے کے بعد یہ واپس اپنی عبادت گاہوں کو مساجد بنا سکتے۔ لیکن جو رویہ اس کمیونیٹی کیساتھ قومی سطح پر برتا گیا، وہ کسی تعریف کے لائق نہیں۔ اگر قادیانیوں کی اصلاح اسی طرح سے کرنا مقصود تھی تو بہتر تھا انکی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کر دیتے۔

قادیانیوں کی یہی اسلام دشمنی کافی نہیں کہ مولوی و ملا کو ہر میدان میں تعصب و غضب کی نگاہ سے دکھتا ہے اور منگھڑت روایت "علماء آسمان کے نیچے بد ترین مخلوق ہیں" کا نعرہ آلاپتا دکھائی دیتا ہے ۔ رہی یہ بات کہ ہمارے علماء اگر کافر کی نشاندہی کرتے ہیں تو یہ ان کا فریضہ ہے ۔ وہ اپنے فریضہ کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں برتتے ۔ کیوں کہ عامۃ الناس قادیانی کفریات سے نابلد ہے اور عوام کو ان کے کفریات پر مطلع کرنا وقت کی ضرورت ہے
میں تو قادیانی مُلاؤں کے بھی اتنا ہی مخالف ہوں جتنا دیگر مسلمانوں کے۔ مُلا کا کام اپنی مسجد تک محدود ہونا چاہئے۔ اسکا کام مذہب کے نام پر اپنی دُکان چمکانا نہیں۔ اور اس کام میں قادیانی مُلا بھی کسی سے کم نہیں۔
 
Top