• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 94 (مسیح کے زمانے میں طاعون بھوٹے گی ، مرزا کا نبی کریمﷺ پر جھوٹ)

۹۴… ’’ایسا ہی حدیثوں میں بھی مندرج تھا کہ ان دنوں میں ( مسیح موعود کے زمانہ میں) طاعون بھی پھوٹے گی۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۹، خزائن ج۱۴ ص۲۸۰)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! آپ ایک ہی ایسی حدیث بتائیں تو انعام لیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ گندم بمعنی گڑ نہ کریں۔ مسیح علیہ السلام کے متعلق جس قدر احادیث ہیں۔ کسی ایک میں بھی طاعون پھوٹنے کا ذکر نہیں ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 95 (ریل کی وجہ سے اونٹ بیکار ہو گئے)

۹۵… ’’بباعث ریل اکثر اونٹ بیکار ہوگئے ہیں۔‘‘ (ایام الصلح ص۷۸، خزائن ج۱۴ ص۳۱۳)
ابوعبیدہ: تمام دنیا جاتی ہے کہ ابھی تک اونٹ بیکار نہیں ہوئے۔ بلکہ ایک معمولی اونٹ یک صد روپیہ (یہ ۱۹۳۶ء کی بات ہے۔ آج ۲۰۱۱ء میں تو پچاس ہزار میں بھی ایک اونٹ بمشکل ملتا ہے۔ مرتب) سے زیادہ قیمت میں ملتا ہے۔ کیا بیکار چیز کی بھی قیمت ہوا کرتی ہے۔ کیا مرزاقادیانی آپ کو معلوم نہیں کہ خود آپ کے بیان کردہ دجالی گروہ کے پاس باقاعدہ اونٹوں کے گلے ہیں۔ جو ’’کیمل کور (Camel Cover)‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ پھر اونٹ بیکار کیسے ہو گئے ہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 96 (آخری زمانے میں بہت ساری نہریں نکالی جائیں گی، خدا تعالی پر جھوٹ)

۹۶… ’’دریاؤں میں سے بہت سی نہریں نکالی گئیں۔ یہ قرآن شریف میں بھی کہ آخری زمانہ میں کئی نہریں نکالی جائیں گی۔‘‘
(ایام الصلح ص۷۸، خزائن ج۱۴ ص۳۱۳)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! کوئی آیت تو پڑھ کر سنائی ہوتی۔ مگر یاد رکھئے ہم تمہارے اپنے ایجاد کردہ معنی تسلیم نہیں کریں گے۔ بلکہ معنی وہ مانیں گے جو خود رسول پاکﷺ سے یا آپؐ کے صحابہ سے مروی ہوں یا کسی مجدد نے بیان کئے ہوں۔ آپ کے معنی خود غرضی پر مبنی ہوتے ہیں۔ جب آپ عالم ہی نہیں ہیں جیسا کہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۵، خزائن ج۳ ص۶۳۵، ایام الصلح ص۱۴۷، خزائن ج۱۴ ص۳۹۴)
پھر آپ کے معنوں کا کیا اعتبار رہا؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 97 (مجدد الف ثانی پر جھوٹ، علماء سے اختلاف ہو گا اور وہ حملہ کریں گے)

۹۷… ’’مجدد الف ثانی اپنے مکتوبات میں لکھتے ہیں کہ ضرور مسیح موعود کا بعض مسائل میں علماء وقت سے اختلاف ہوگا اور سخت نزاع واقع ہوگی اور قریب ہوگا کہ علماء ان پر حملہ کریں۔‘‘
(ایام الصلح ص۸۵، خزائن ج۱۴ ص۳۲۱)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے۔ مجدد صاحب نے ایسا مضمون کہیں نہیں لکھا۔ مرزاقادیانی نے ان کے مضمون میں بہت بڑی تحریف کی ہے۔ وہاں امکان ظاہر کیا ہے۔ یہاں مرزاقادیانی نے ضرور بڑھادیا ہے۔ وہاں علماء ظاہر لکھا ہے۔ مرزاقادیانی نے عام علماء وقت جڑ دیا ہے۔ سخت نزاع اور حملہ تک کی نوبت تو ایجاد مرزا ہے۔ غرضیکہ تمام کی تمام عبارت حضرت مجدد صاحبؒ پر افتراء ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 98 (مسلمان اور قادیانیوں کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے ، جھوٹ)

۹۸… ’’یاد رہے کہ ہم میں اور ان لوگوں میں بجز اس ایک مسئلہ کے (حیات وفات مسیح علیہ السلام) اور کوئی مخالفت نہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۸۷، خزائن ج۱۴ ص۳۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی:

  1. معراج نبوی کو آپ روحانی مانتے ہیں اور علماء امت جسمانی۔
  2. علماء امت رسول پاکﷺ پر نبوت کو ختم سمجھیں اور آپ اور آپ کی جماعت نبوت کا اجراء بیان کریں۔
  3. جمہور مسلمان حشر ونشر جسمانی کے قائل ہیں اور آپ منکر۔
  4. پھر قرآن کی تفسیر آپ کی ۱۳۵۰سال کی اسلامی تفسیر کے خلاف ہے۔ باوجود اس کے کس منہ سے کہتے ہو کہ اور کوئی مخالفت نہیں؟ کیا محض دھوکہ دینے کی غرض سے جھوٹ بولنا جائز ہے۔ سبحان اﷲ!
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 99 ( قرآن و حدیث کو چھوڑ کر وفات عیسیؑ کا عقیدہ اپنانے والے کا بیان)

۹۹… ’’یہ لوگ (مسلمان) نصوص صریحہ قرآن اور حدیث کو چھوڑ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے قائل ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۸۷، خزائن ج۱۴ ص۳۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی خود اور اس کی جماعت صدی کے سر پر مجدد کی بعثت ضروری قرار دیا کرتے ہیں۔ گذشتہ تیرہ صدیوں کے مجددین کی فہرست جو (عسل مصفی حصہ اوّل ص۱۶۳تا۱۶۵) پر آپ کے حواری نے درج کی ہے۔ وہ سب کے سب حیات عیسیٰ علیہ السلام کے قائل ہیں۔ پھر حضرت ابن عباسؓ جن کو آپ اوّل درجہ کا مفسر مانتے ہیں۔ وہ بھی حیات عیسیٰ علیہ السلام کے قائل ہیں۔
(کنز، درمنثور، ابن کثیر، ابن جریر)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 100 تا 102 ( 52 سال تک مرزا نصوص قرآنیہ و حدیثیہ کا منکر رہا؟)

۱۰۰تا۱۰۲… ’’ہم (مرزاقادیانی) بموجب نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ متذکرہ بالا کے اور اجماع آئمہ اہل بصارت کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے قائل ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۸۷، خزائن ج۱۴ ص۳۲۴)
ابوعبیدہ: یہاں مرزاقادیانی نے تین جھوٹوں کا ارتکاب کیا ہے اور ذرا نہیں شرمائے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر نہ کوئی آیت، نہ حدیث اور نہ کوئی قول کسی مجدد امت کا پیش کر سکتے ہیں۔ کسی نے مرزاقادیانی سے نہ پوچھا کہ اجی حضرت اگر آپ کا یہ بیان صحیح ہے تو ۵۲سال تک آپ نصوص قرآنیہ وحدیثیہ واجماع آئمہ اہل بصارت کے خلاف کیوں حیات مسیح اور نزول جسمانی کے قائل رہے؟ معلوم ہوا سب کچھ صاحب الغرض مجنون کا نتیجہ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 103 ( فلما توفیتنی وفات مسیحؑ پر نص صریح ہے)

۱۰۳… ’’ فلما توفیتنی ‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر نص صریح ہے۔
(ایام الصلح ص۸۸، خزائن ج۱۴ ص۳۲۴)
ابوعبیدہ: کذب صریح ہے نمبر۱۰۱،۱۰۲ کا جواب ملاحظہ ہو۔ نیز مرزاقادیانی اگر یہ آیت وفات مسیح پر نص صریح ہے تو ہمیں بتاؤ کہ نص صریح کے منکر کے حق میں جناب کا کیا فتویٰ ہے؟ آپ ۵۲سال تک نص صریح کے منکر رہے۔ پھر لطف یہ کہ منکر قرآن ہوکر ۱۲سال تک مجدد بھی بنے رہے۔ مستزاد یہ کہ اگر یہ نص صریح ہے تو پھر جناب کو نص صریح پر کیوں یقین نہ آیا۔ کیونکہ آپ نے اپنا عقیدہ حیات مسیح کا الہام کی بناء پر تبدیل کیا تھا۔
(ازالہ اوہام ص۵۶۱، خزائن ج۳ ص۴۰۲، نیز نمبر۶۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 104 ( یہودیوں پر مرزا کا جھوٹ، جھوٹ بولنے میں یہود سے بھی دو گنا آگے)

۱۰۴… ’’وہ (یہود) بھی اس بات کے قائل ہوگئے ہیں کہ یہ نسخہ (مرہم عیسیٰ) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے بتایا گیا تھا۔‘‘ (ایام الصلح ص۱۱۰، خزائن ج۱۴ ص۳۴۸)
ابوعبیدہ: جھوٹ! اگر سچے ہو تو کسی معتبر یہودی کی شہادت پیش کرو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 105 تا 109 (نصرانی و مسلمان طبیبوں اور مجوسیوں پر بغیر کسی حوالے کے مرزا کا جھوٹ)

۱۰۵تا۱۰۹…’’نصرانی طبیبوں کی کتابوں اور مجوسیوں اور مسلمان طبیبوں اور دوسرے تمام طبیبوں نے جو مختلف قوموں میں گزرے ہیں۔ اس بات کو بالاتفاق تسلیم کر لیا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے بنایاگیا تھا۔‘‘

(ایام الصلح ص۱۱۰، خزائن ج۱۴ ص۳۴۸)
ابوعبیدہ: جس قدر طبیب دنیا میں گزرے ہیں۔ اتنے ہی جھوٹوں کا ارتکاب مرزاقادیانی نے کیا ہے۔ میں نے صرف ۵ کے بیان پر ہی اکتفا کیا ہے۔ کسی مستند کتاب سے مرزاقادیانی کے اس بیان کی تصدیق ممکن نہیں۔ سب افتراء ہے۔ مرزاقادیانی کو مطلب براری سے کام تھا جو کچھ دل میں آیا۔ لکھ دیا۔ اس خیال سے کہ کون تحقیق کرے گا۔ مگر یہ توقع مرزاقادیانی اپنے مریدین بااخلاص ہی سے رکھ سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top