کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 73 (لفظ"فلماتوفیتنی" اور مرزا کا امام بخاریؒ پر جھوٹا الزام)
۷۳… ’’صحیح بخاری جو بعد کتاب اﷲ اصح الکتب سمجھی گئی ہے۔ اس میں ’’ فلما توفیتنی ‘‘ کے معنی وفات ہی لکھے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۶۱، خزائن ج۳ ص۵۱۱)
ابوعبیدہ: صریح کذب اور بہتان ہے۔ امام بخاریؒ پر۔ بخاری شریف میں یہ معنی کہیں درج نہیں۔ باقی مرزاقادیانی کو آزادی ہے۔ اپنے اجہتاد سے جو معنی بھی ثابت کرنا چاہیں کر لیں۔