• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حفاظ کرام اور ختم نبوت

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حفاظ کرام اور ختم نبوت
پہلی کتب آسمانی میں سے کوئی کتاب جوں کی توں (جیسے نازل ہوئی تھیں) محفوظ نہیں۔ ان کتب میں سے کسی کا دنیا میں ایک بھی حافظ موجود نہیں۔ قرآن مجید قرن اول سے اس وقت تک جوں کا توں محفوظ ہے اور محفوظ رہے گا۔دنیا کا کوئی ملک نہیںجہاں قراء وحفاظ قرآن موجود نہ ہوں۔ اسلامی ممالک کے ایک ایک شہر میں ہزاروں حفاظ کا موجود ہونا کسی پر مخفی نہیں۔ آپ نے توجہ فرمائی یہ کیوں ؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ تمام کتب وسابقہ وحی محدود وقت کے لئے تھیں۔ اس لئے قدرت نے ان کے محفوظ کرنے کا کوئی اہتمام نہیں فرمایا۔ مگر قرآن مجید آخری وحی ‘ آخری کتاب ہے‘ قدرت نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود اٹھایا ‘ لاکھوںعلمائ‘ مفسر اس کے ترجمہ ومعانی کی حفاظت کے لئے ‘لاکھوں قراء اس کے تلفظ ولہجہ کی حفاظت کے لئے‘ لاکھوں حفاظ اس کے متن کی حفاظت کے لئے ہر دور میں پیدا فرمائے اور قیامت تک یوں حفاظت وحفظ قرآن کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو مسجد نبویؐکے اصحاب صفہؓ سے لے کر دنیا بھر کا ہر مدرسہ وہر حافظ ختم نبوت کی دلیل نظر آتا ہے۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
قرآن کے متن کی حفاظت اللہ نے خود اپنے ذمہ لی ہے جس کے باعث قرآن قیامت تک ناقابل تنسیخ و تحریف کتاب تسلیم کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ جهوٹا نبی مرزا قادیانی قرآن کے متن میں تو کوئی تبدیلی نہ کرسکا لیکن معنوی تحریف سے مرزا نے عقیدہ ختم نبوت کے صاف و شفاف آئینہ کو دهندلا کرنے کی ناکام سعی ضرور کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قادیانیوں اور عیسائیوں میں کوئی خاص فرق نہیں کیونکہ عیسائی تبدیل شدہ متن کو الہامی مانتے ہیں اور قادیانی معنوی تحریف کو اللہ کی وحی سے منسوب کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقینا عیسائی اتنے قابل گرفت نہیں جتنے یہ قادیانی مرتد سزا کے لائق ہیں کیونکہ عیسائیوں کو اصل انجیل میسر نہیں جبکہ قادیانیوں کو معلوم ہے کہ مرزا قادیانی سے پہلے قرآن کے الفاظ کے معنی اور مفہوم کیا تهے۔
 
آخری تدوین :
Top