• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت صلی الله علیہ وسلم کے موضوع پر چالیس احادیث

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۸- حضرت عبدالله بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے انہیں درود شریف کے یہ الفاظ سکھائے:

اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ صَلاَتَکَ وَرَحْمَتَکَ وَبَرَکَاتِکَ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ، وَاِمَامَ الْمُتَّقِیْنَ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ، مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ اِمَامَ الْخَیْرِ، (وَقَائِدِ) الْخَیْرِ، وَرَسُوْلِ الرَّحْمَةِ، اَللّٰہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُوْدًا یَغْبِطُہ بِہِ الأَوَّلُوْنَ وَالاٰخِرُوْنَ (اس کے بعد پورا درود ابراہیمی ہے)

الٰہی اپنا درود و رحمت اور برکات رسولوں کے سردار، متقیوں کے امام ابو نبیوں کے خاتم محمد پر نازل فرما جو تیرے بندے اور رسول اور امام الخیر اور (قائد) الخیر اور رسول رحمت ہیں۔ الٰہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام محمود پر فائز فرما جس پر اولین و آخرین رشک کرتے ہیں۔

(سنن ابن ماجہ، ابواب اقامة الصلوٰة والسنة فیہا، باب ما جاء فی التشہد، حدیث:۹۰۶)

B656492-B-FC18-414-E-87-FA-326-C1626574-B.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۰- امام ابن ماجہ سے مروی روایت میں حضرت ابراہیم رضی الله تعالی عنہ کے بارے میں ہے:

مَاتَ وَہُوَ صَغِیْرٌ وَلَوْ قُضِیَ أَنْ یَکُوْنَ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم نَبِیٌّ لَعَاشَ ابْنُہ، وَلٰکِنْ لاَ نَبِیَّ بَعْدَہُ.

ابراہیم رضی الله تعالی عنہ کا انتقال ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ اگر فیصلہ (تقدیر) یہ ہوتا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہو تو ان کا صاحبزادہ زندہ رہتا۔ لیکن آپ صلی الله علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب ما جاء فی الجنائز، باب ما جاء فی الصلاة علی ابن رسول الله صلی الله علیہ وسلم و ذکر وفاتہ، حدیث:۱۵۱۰)


D28-AC34-D-D545-417-E-82-A0-C58-DF9-BB0-C07.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۱- حضرت ابن عباس رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے:

اَیُّہَا النَّاسُ اِنَّہ لَمْ یَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النَّبُوَّةِ اِلاَّ الرُّوٴْیَا الصَّالِحَةُ یَرَاہَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرٰی لَہ.

اے لوگو علاماتِ نبوت میں سے صرف رویائے صالحہ (سچا خواب) ہی باقی ہے جو مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کے لئے کوئی دیکھتا ہے۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب تعبیر الرؤیا، حدیث:۳۸۹۹، صحیح مسلم کتاب الصلوٰة، باب النہی عن قرأة القرآن فی الرکوع والسجود، حدیث:۱۰۷۴)

6439-A718-2-A25-40-E1-9614-ABF16-E6-E9-DDF.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۲- حضرت سعد بن ابی وقاص رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے:

خَلَّفَ رَسُوْلُ اللهِ صلی الله علیہ وسلم عَلِیَّ بْنَ اَبِیْ طَالِبٍ، فِی غَزْوَةِ تَبُوْکَ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ الله ! تَخَلَّفْنِیْ فِی النِّسَآءِ وَالصِّبْیَانِ؟ فَقَالَ: اَمَا تَرْضٰی أَنْ تَکُوْنَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَةِ ہٰرُوْنَ مِنْ مُوْسٰی؟ غَیْرَ أَنَّہ لاَ نَبِیَّ بَعْدِیْ.

نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے غزوۂ تبوک میں حضرت علی بن ابی طالب رضی الله تعالی عنہ کو ساتھ نہیں لیا بلکہ گھر پر چھوڑ دیا تو انھوں نے عرض کیا، اے الله کے رسول صلی الله علیہ وسلم آپ نے مجھے عورتوں اور بچوں کے ساتھ چھوڑ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تم میرے ساتھ ایسے ہو جاؤ جیسے ہارون، موسیٰ کے ساتھ لیکن میرے بعد نبوت نہیں۔
(صحیح مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ ، حدیث:۶۲۱۸-۶۲۲۱)

6-C5-C19-A5-CC48-41-B5-9-EAD-FF98-B8-A0954-F.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۳- ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضور خاتم الانبیاء علیہ التحیة والثناء نے ارشاد فرمایا:

قَدْ کَانَ یَکُوْنُ فِی الأُمَمِ قَبْلَکُمْ، مَحَدَّثُوْنَ، فَاِنْ یَکُنْ فِیْ اُمَّتِیْ مِنْہُمْ اَحَدٌ فَاِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْہُمْ، قَالَ: ابْنُ وَہْبٍ: تَفْسِیْرُ مُحَدَّثُوْنَ، مُلْہَمُوْنَ.

تم سے پہلے پچھلی اُمتوں میں محدث تھے۔ اگر اس امت میں کوئی محدث ہوگا تو وہ عمر بن الخطاب ہیں۔ ابن وہب نے کہا محدث اس شخص کو کہتے ہیں جس پر الہام کیا جاتا ہو۔
(صحیح مسلم، کتاب فضائل الصحابة۔ باب من فضائل عمر رضی اللہ تعالی عنہ، حدیث:۶۲۰۴)

B8157-DF7-3-CB4-4-FA9-95-D8-B41-EB9493-FAE.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۴- حضرت عقبہ بن عامر رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

لَوْ کَانَ نَبِیٌّ بَعْدِیْ لَکَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ.

اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتے۔
(جامع ترمذی، ابواب المناقب، باب قولہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”لو کان نبی بعدی لکان عمر“ حدیث:۳۸۸۶)
2-F587-A61-3-C50-4239-B139-8907-A03-D7978.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۵- حضرت ام کرز الکعبیة رضی الله تعالی عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے حضور ختم المرتبت صلی الله علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

ذَہَبَت النَّبُوَّةُ وَبَقِیَتِ الْمُبَشِّرَاتُ.

نبوت ختم ہو گئی، صرف مبشرات باقی رہ گئے۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب تعبیر الرؤیا، حدیث:۳۸۹۶)
FA670-A5-A-6174-46-CC-AE17-5-DDF94-CD2-F88.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۶- حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ راوی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے:

فَاِنِّیْ آخِرُ الْاَنْبِیَاءِ، وَاِنَّ مَسْجِدِیْ آخِرُ الْمَسَاجِدِ.

بے شک میں آخر الانبیاء ہوں، اور میری مسجد آخرالمساجد ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب الحج، باب فضل الصلوٰة بمسجدی مکة والمدینة، حدیث:۳۳۷۶)
22551-FD6-39-C3-4-E66-A448-F9-D5-FDBF8-BE0.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۷- حضرت نعیم بن مسعود رضی الله تعالی عنہ راوی ہیں کہ
حضور خاتم النّبیین صلی الله علیہ وسلم نے اپنے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کی اطلاع ان الفاظ میں دی:

لاَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ حَتّٰی یَخْرُجَ ثَلاَثُوْنَ کَذَابًا کُلُّہُمْ یَزْعمُ اَنَّہ نَبِیُّ.

قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تیس کذاب ظاہر نہ ہو جائیں جن میں سے ہر ایک کا دعویٰ یہ ہو کہ وہ نبی ہے۔
(ابن ابی شیبہ فی مصنفہ، حدیث: ۳۷۵۶۵، ۷/۵۰۳)
BABEBD25-A719-42-A3-B725-DF2-DA7787359.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۲۸- حضرت ابوذر رضی الله تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور سیدالانام صلی الله علیہ وسلم نے اُن سے مخاطب ہو کر کہا:

یٰا أَبَا ذَرٍ أَوَّلُ الْاَنْبِیَاء آدَمُ وَآخِرُہ مُحَمَّدٌ.

اے ابوذر! انبیائے کرام میں سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور سب سے آخری حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم ہیں۔
(الفردوس بمأثور الخطاب للدیلمی، عن ابوذر، حدیث: ۸۵:۱/۳۹)

FC79-F33-A-CD04-4-E39-9880-B619735-EC43-B.jpg
 
Top