عربی میں خاتم کبھی بھی افضل کے معنوں میں استعمال نہیں ہوتا ۔اوپر دی گئی جتنی مثالیں ہیں ان میں خاتم اپنے اصل معنوں میں ہی استعمال ہوا ہے لیکن بطور مبالغہ کے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اوپر جتنے لوگوں کے لئے خاتم کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے ذرا ان کے بارے میں یہ تحقیق تو کی جائے کہ وہ خاتم النبیین کا کیا معنی کرتے ہیں تو معترض کی طبیعت میں کافی افاقہ ہو جائے گا ۔
کچھ ماہ پہلے میں نے مدینہ شریف میں کچھ مقامی عربوں کے سامنے خاتم المحدثین کی اصطلاح پیش کی تو وہ حیران رہ گئے اور بولے یہ بالکل غلط ہے۔
وہ خاتم کو آخری کے معنوں میں ہی جانتے ہیں وہ کہنے لگے یہ غلط اصطلاح ہے کیونکہ محدثین تو آتے رہیں گے ۔