• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مجاہدین ختم نبوت کی جانب سےقادیانیوں سے 102 سوالات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۱ کیا راست باز کا کام لعنت کرنا؟)
سوال نمبر:۹۱… مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۳۵۶، خزائن ج۳ ص۴۵۶) پر لکھا ہے کہ: ’’لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں، مؤمن لعان نہیں ہوتا۔‘‘
دوسری جگہ مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (نور الحق ص۱۱۸تا۱۲۲، خزائن ج۸ ص۱۵۸تا۱۶۲) میں نمبرشمار کر کے ایک ہزار مرتبہ صرف ’’لفظ لعنت‘‘ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پہلے حوالہ کے مطابق ’’لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں۔ مؤمن لعان نہیں ہوتا‘‘ اور دوسرے حوالہ کے مطابق مرزاقادیانی نے ایک ہزار مرتبہ لعنت کی ہے تو کیا مرزائی بتائیں گے کہ مرزاقادیانی جھوٹا اور کذاب تھا؟ صدیق اور راست باز نہ تھا؟ دوسرا یہ کہ مرزاقادیانی لعنت کرنے کی وجہ سے خود مؤمن نہ رہا کیا خیال ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۲ کیا نبی گالیاں دیتا ہے؟)
سوال نمبر:۹۲… مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنے مخالفین کو حروف تہجی کے اعتبار سے سینکڑوں گالیاں دی ہیں۔ کیا قادیانی بتائیں گے کہ مرزاغلام احمد قادیانی جیسی فصاحت اپنے لئے مانگنے پر تیار ہیں؟ اور گالیاں دینا شریف آدمی کا کام ہے یا بازاری آدمی کا؟
حالانکہ حضورa نے فرمایا: ’’میں لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا۔‘‘ میں گالیاں دینے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا۔ گالیاں دینا نبی کا کام اور اس کی صفت نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ مرزاقادیانی گالیاں دے تو بھی نبی؟ کیا قادیانی شرافت گالیوں کی اجازت دیتی ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۳ کیا مرزاقادیانی کی جماعت بے تہذیب، درندہ صفت؟)
سوال نمبر:۹۳… مرزاغلام احمد قادیانی اپنی کتاب (شہادۃ القرآن ص۲، خزائن ج۶ ص۳۹۶) پر لکھتا ہے: ’’مگر میں دیکھتا ہوں کہ یہ باتیں ہماری جماعت کے بعض لوگوں میں نہیں بلکہ بعض میں ایسی بے تہذیبی ہے۔ اگر میں درندوں میں رہوں تو ان بنی آدم سے اچھا ہے۔‘‘ اب قادیانی بتائیں کہ وہ درندہ رہنا پسند کریں گے؟ یا مرزاغلام احمد قادیانی کو چھوڑ کر اشرف المخلوقات بننا پسند فرمائیں گے؟
نیز مرزاقادیانی نے اپنی جماعت کو بے تہذیب وغیرہ کہا ہے۔ کیا اب مرزائیوں میں تہذیب آچکی ہے؟ جب کہ مرزاقادیانی کی موجودگی میں نہیں تھی؟ اگر تمہیں کچھ تہذیب اور سمجھ ہے؟ تو مرزاقادیانی کی جماعت کو کیوں نہیں چھوڑتے؟ وہ تمہیں بے تہذیب وغیرہ لکھے اور تم اسے نبی مانو؟۔ واقعی تمہاری حس اور شعور ختم ہوچکا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۴ کیا نبی امتی کی تقلید کر سکتا ہے؟)
سوال نمبر:۹۴… مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (ملفوظات ج۹ ص۱۷۰) پر لکھا ہے کہ:
’’سوہمارے نزدیک سب سے اوّل قرآن مجید ہے۔ پھر احادیث صحیحہ جن کی نسبت تائید کرتی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ان دونوں میں نہ ملے تو پھر میرا مذہب یہی ہے کہ حنفی مذہب پر عمل کیا جاوے۔ کیونکہ ان کی کثرت اس بات کی دلیل ہے کہ خداتعالیٰ کی مرضی یہی ہے۔‘‘
سوال یہ ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی اپنی کتاب (ایک غلطی کا ازالہ ص۳، خزائن ج۱۸ص۲۰۷) پر لکھتا ہے کہ: ’’اس وحی الٰہی میں اﷲ نے میرا نام محمد رکھا اور رسول بھی۔‘‘
معلوم ہوا مرزاقادیانی مدعی نبوت ہے اور پھر ایک نبی کا یہ کہنا کہ قرآن وسنت کے بعد حنفی مذہب پر عمل کیا جائے۔ کیا اس سے غیرنبی کا نبی پر فائق ہونا لازم نہیں آتا؟ کیا مرزاقادیانی کا یہ کہنا نبوت کے منصب کی توہین نہیں؟ کیا نبی کا امتی کی تقلید کرنا یہ نبی کی توہین نہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۵ کیا نبی بدعت پر عمل کرتا ہے؟)
سوال نمبر:۹۵… مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (ملفوظات ج۲ص۲۰۸) پر لکھا ہے کہ: ’’لوگوں نے جو اپنے نام حنفی شافعی وغیرہ رکھے ہیں یہ سب بدعت ہیں۔‘‘
نیز اس نے اپنی کتاب (ملفوظات ج۹ص۱۷۰) پر لکھا ہے کہ: ’’میرا مذہب تو یہی ہے کہ حنفی مذہب پر عمل کیا جائے۔‘‘
سوال یہ ہے کہ ایک جگہ مرزا قادیانی حنفی نام کو بدعت کہہ رہا ہے اور دوسری جگہ خود حنفی مذہب کی تائید کررہا ہے۔ کیا نبی بدعت کو ختم کرنے کے لئے آتے ہیں یا اپنے قول وعمل سے اس کی تائید کرتے ہیں؟۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۶ مرزا قادیانی نماز کس وقت پڑھتا تھا؟)
سوال نمبر:۹۶… مرزا قادیانی نے اپنی کتاب (اربعین ضمیمہ نمبر۳،۴ ص۴، خزائن ج۱۷ص۴۷۱) پر لکھا ہے کہ: ’’بسا اوقات سو سو دفعہ رات کو یا دن کو پیشاب آتا ہے اور اس قدر کثرت پیشاب سے جس قدر عوارض ضعف وغیرہ ہوتے ہیں میرے شامل حال ہیں۔‘‘
اب سوال یہ ہے کہ مرزا قادیانی دن یا رات میں سو سو دفعہ پیشاب کرتا تھا۔ کوئی قادیانی بتاسکتا ہے کہ مرزا قادیانی کس وقت نماز پڑھتا تھا؟۔ کھانا کھاتا تھا۔ بیوی کے پاس جاتا تھا۔ کتابیں لکھتا تھا۔ مریدوں کو ملتا تھا۔ سوتا تھا؟۔ جبکہ کثرت پیشاب کی وجہ سے ضعف بھی ہوجاتا تھا؟۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۷ کیا اب بھی مرزا قادیانی کا انکار کفر ہے؟)
سوال نمبر:۹۷… مرزا قادیانی کہتا ہے کہ: ’’ابتداء سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر یا دجال نہیں ہوسکتا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۳۰، خزائن ج۱۵ ص۴۳۲)
سوال یہ ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی مدعی نبوت ہے۔ کیا قرآن وسنت کی روشنی میں نبی کا انکار کفر نہیں؟۔ اگر کفر نہیں ہے تو پھر مرزاقادیانی کے انکار کرنے سے مسلمان کافر کیوں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۸ جو معجزہ کو مسمریزم کہے وہ کون؟)
سوال نمبر:۹۸… مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ: ’’یہ اعتقاد بالکل مشرکانہ اور فاسد خیال ہے کہ مسیح مٹی کے پرندے بنا کر ان میں پھونک مار کر ان کو سچ مچ کے جانور بنادیتا تھا۔ بلکہ یہ صرف عمل الترب (مسمریزم) تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۲۲، خزائن ج۳ ص۲۶۳)
حالانکہ قرآن مجید میں ہے: ’’انی اخلق لکم من الطین کھیئۃ الطیر فانفخ فیہ فیکون طیراً باذن اﷲ (آل عمران:۴۹)‘ ‘ {کہ میں بنا دیتا ہوں تم کو گارے سے پرندہ کی شکل پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو ہو جاتا ہے وہ اڑتا جانور اﷲ کے حکم سے۔}
اب سوال یہ ہے کہ بقول مرزاقادیانی اگر یہ عمل التراب ہے جسے وہ مسمریزم کہتا تھا تو کیا قرآن مجید میں اﷲتعالیٰ مسمریزم کو اپنے نبی کا معجزہ قرار دے رہے ہیں؟ پھر اگر قرآن مجید سچا ہے تو مسیح کا مٹی کے پرندے بنا کر پھونک مارنا اور ان کا اڑنے لگ جانا معجزہ ہے تو معجزہ کو مسمریزم کہنے والا کون ہے؟ مسلمان یا کافر؟ قادیانی جواب دیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۹۹ اﷲ کا فرمان سچا یا مرزاقادیانی کی بکواس؟)
سوال نمبر:۹۹… مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ: ’’حضرت مسیح کے عمل مسمریزم سے وہ مردے زندہ ہوتے تھے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۱۱، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
حالانکہ قرآن مجید میں ہے: ’’واحی الموتٰی باذن اﷲ (آل عمران:۴۹)‘‘ {اور جلاتا ہوں مردے اﷲ کے حکم سے۔}
اس آیت میں مردوں کو باذن الٰہی زندہ کرنا مسیح علیہ السلام کا معجزہ قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ مرزاقادیانی ملعون اسے مسمریزم قرار دیتا ہے۔ قادیانی حضرات فرمائیں؟ کہ کیا اﷲتعالیٰ صحیح فرماتے ہیں کہ مردے زندہ کرنا واقعی مسیح علیہ السلام کا معجزہ تھا یا مرزاقادیانی صحیح کہتا ہے کہ وہ مسمریزم تھا؟ مرزائی حضرات فیصلہ فرمائیں کہ کون صحیح ہے۔ اﷲ تعالیٰ یا مرزاقادیانی؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانیوں سے سوالات ( ۱۰۰ کیا قابل نفرت عمل اﷲ کو پسند؟)
سوال نمبر:۱۰۰… مرزاقادیانی نے لکھا: ’’اگر یہ عاجز (مرزاقادیانی) اس عمل (مسمریزم/ عمل التراب) کو مکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خداتعالیٰ کے فضل وتوفیق سیے امید قوی رکھتا تھا کہ ان اعجوبہ نمائیوں میں حضرت مسیح ابن مریم(علیہ السلام) سے کم نہ رہتا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۹، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
مرزاقادیانی نے پہلے حوالوں میں مسیح کے معجزات کو مسمریزم وعمل التراب کہا۔ اس حوالہ میں اس مسمریزم وعمل التراب کو مکروہ وقابل نفرت کہا۔ قادیانی حضرات فرمائیں؟ کہ کیا قابل نفرت ومکروہ عمل اﷲتعالیٰ اپنے نبیوں کے ہاتھوں پر ظاہر کرتا تھا؟۔ پھر قرآن میں اسے اپنا انعام قرار دے کر اپنے نبی کو فرماتا ہے کہ میں نے یہ انعام کیا۔ یہ انعام کیا۔ واہ! اگر وہ انعام الٰہی تھے تو قابل نفرت اور مکروہ نہیں۔ اگر مکروہ ہیں تو انعام الٰہی نہیں؟۔ مرزائی بتائیں کہ اﷲتعالیٰ کا کلام قرآن سچا ہے یا مرزاقادیانی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top