• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا واقعی ابن مریم کو صلیب پر چڑهایا گیا ؟

سید ثمر عباس جعفری

رکن ختم نبوت فورم
میری قادیانی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ یہ بتانا پسند کریں گے قران اور حدیث میں یہ کہاں لکها ہے کہ ابن مریم صلیب پر چڑهے

قران کہتا ہے

وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَٰكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ ۚ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا


اور یوں کہنے کے باعث کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا حاﻻنکہ نہ تو انہوں نے اسے قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا بلکہ ان کے لئے ان (عیسیٰ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا۔ یقین جانو کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں، انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا ،

آپ ما صلبوہ سے جو چاہے مطلب لے لیں یعنی صلیب ایک طریقہ قتل ہی سہی ...
اگر اس طرح بهی مان لیا جائے تو اس سے جو بات سمجهہ آتی یہ ہے
نہ انہوں عیسی کو قتل اور نہ صلیب سے قتل کیا ...
کیونکہ آپ کے نزدیک صلیب ایک طریقہ قتل تو آلہ قتل صلیب ہوا .. اب آپ اس طرح کے ترجمہ پر غور کریں تو وہ ایک مبہم سی بات ہو جاتی ہے ...
خیر ہماری بحث اس بات سے بهی نہیں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس آیت یا کسی قرآنی آیت سے یہ ثآبت کریں ان کو کم از کم صلیب پر چڑهیا گیا ..
آپ کے ترجمہ کے بعد دو باتیں ہوسکتی ہیں
آلہ قتل آپ کے مطابق استعمال ہوا مگر قتل سے بچ گیا ...
دوسری آلہ قتل استعمال ہی نہیں ہوا ....
اب ایک اور آیت دیکهہ لیں جس کے آخر میں اللہ میاں کہتے ہیں کہ اے عیسی ہم نے بنی اسرائیل کو تم سے باز رکها یعنی تکلیف دینے سے
اگر ایسی بات ہے تو
ابن مریم اللہ یہ نہ کہیں گے کہ ائے اللہ کیسے باز رکها یہود نے مجهے سولی پر چڑهایا اور تکلیف دی اور آپ کہتے ہیں ایذآء دینے باز رکها

إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَىٰ وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدْتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا ۖ وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ ۖ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي ۖ وَتُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَىٰ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنْكَ إِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ


جب کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرا انعام یاد کرو جو تم پر اور تمہاری والده پر ہوا ہے، جب میں نے تم کو روح القدس سے تائید دی۔ تم لوگوں سے کلام کرتے تھے گود میں بھی اور بڑی عمر میں بھی اور جب کہ میں نے تم کو کتاب اور حکمت کی باتیں اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی اور جب کہ تم میرے حکم سے گارے سے ایک شکل بناتے تھے جیسے پرنده کی شکل ہوتی ہے پھر تم اس کے اندر پھونک مار دیتے تھے جس سے وه پرند بن جاتا تھا میرے حکم سے اور تم اچھا کر دیتے تھے مادرزاد اندھے کو اور کوڑھی کو میرے حکم سے اور جب کہ تم مردوں کو نکال کر کھڑا کرلیتے تھے میرے حکم سے اور جب کہ میں نے بنی اسرائیل کو تم سے باز رکھا جب تم ان کے پاس دلیلیں لے کر آئے تھے پھر ان میں جو کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ بجز کھلے جادو کے یہ اور کچھ بھی نہیں..

اب آخر یہ بات بهی قابل غور ہے کہ اللہ نے تو کہا ہے ہم عیسی ابن مریم سے بنی سرائیل کو ایذاء یعنی تکلیف دینے سے باز رکهہ تو سولی پر چڑهانا چاہے اس پر سے بچ گئے ہوں کیا تکلیف دہ عمل نہین
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمد یونس عزیز

ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان ہوں
رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی پیارا نہیں ،. باقی یہ قادیانی صرف توجہ ہٹانے کے لئے ، باقی موضوع کھول لیتے ہیں اور ہمیں فروعی مسائل اور بحثوں میں الجھا لیتے ہیں ،
اگر یہ سب تسلیم بھی کر لیا جائے ، تب بھی ہم مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی ہرگز نہیں مان سکتے ، کیونکہ مرزا نے ایسی ایسی باتیں لکھیں جو حقیقت سے مکمل طور پر دور ہیں

جب مرزا قادیانی نے وہ سب سورتیں اور ایات جو پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں اور وہ اس لعنتی نے اپنے نام کر لیں تو کیا ہم حرمت نبی پر بھی نہیں بات کر سکتے ، کیا آپ کو مرزا اتنا پیارا ہے کہ وہ حرمت رسول سے بھی آگے ہے ،؟؟؟؟/.
کاش ہمارے قادیانی دوستوں نے مرزا قادیانی کی کتابیں پڑھی ہوتیں ،کاش یہ دوست جو ادھر آتے ہیں ،آپ مرزا قادیانی کی کتب کا مطالعہ کر چکے ہوتے ، ،.
میری آپ سے ایک ہی گذارش ہے ، آپ تذکرہ وحی اور انجام اوتھم اور کلمۃ الفصل وغیرہ سنجیدگی سے مطالعہ کریں ، بغیر کسی منفی سوچ کے ، کھلے دماغ سے ،پھر آپ سے بات ہو سکتی ہے ،.
اردو زبان کے اس ختم نبوت فورم والوں کو بھی یہی درد ہے جو ہمیں ہے ،ہمارے ماں باپ پیارے رسول صلی اللہ ر قربان ، ہماری اولادیں اور ہماری جانیں قربان ، مسلمان اتنے بے غیرت نہیں ہیں ،کہ رسول اللہ صلی اللہ کی حرمت پر بھی خاموش رہیں
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمد یونس عزیز

ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان ہوں
رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا( 157 )
اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کے پیغمبر (کہلاتے) تھے قتل کردیا ہے (خدا نے ان کو معلون کردیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ انہیں سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں۔ اور انہوں نے عیسیٰ کو یقیناً قتل نہیں کیا ۔۔۔۔۔
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
بَل رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ( 158 )

بلکہ خدا نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور خدا غالب اور حکمت والا ہے
سورہ النساء کی آیت نمبر158 میں کتنا واضع لکھا ہے ، کہ خدا غالب اور حکمت والا ہے ، اس نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا ، یہ لوگ اللہ کی قدرت کو سمجھتے ہوئے جان بوجھ کر جہالت کی باتین کر رہے ہیں ، اللہ تعالی نے لکھ دیا ہے اس کے بعد بھی یہ اس میں آیت نمبر 157 کے مطابق شک کر رہے ہیں وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ
جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top