• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی اہانت،معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: اب مرزا صاحب میں کچھ اورسبجیکٹ کی طرف آتاہوں۔ تھوڑی دیر کے لئے۔ کچھ حوالے نہیں مل رہے۔ مرزا صاحب کے زمانے میں کچھ اورعلماء اوربزرگ تھے۔ خداجانے ان سے بھی Controversy رہی یا مخالفت رہی یا کیا بات تھی۔ یہ تو Context آپ بتائیں گے۔ مگر یہ ہے کہ کیا مرزاصاحب نے حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑہ شریف مرحوم کو ملعون کہا؟
مرزاناصر احمد: کہاں؟حوالہ کیا ہے اس کا؟
جناب یحییٰ بختیار: اس میں شعر ہے عربی میں: ’’میرے پاس ایک خط آیا۔ ایک جھوٹے آدمی کی طرف سے جو تزویر کر رہا تھا۔ تلبیس کررہا تھا۔ وہ کتاب خبیث کی تھی اور جیسے بچھو ڈنگ مارتے ہیں۔ تو میں نے کہاکہ تیرے لئے ہلاکتیں ہوں اے گولڑے کی زمین!تو ملعون ہوگئی ہے ایک ملعون کے سبب سے ، اس لئے تو ہلاکت میں پڑے گی۔‘‘
(اعجاز احمدی، ضمیمہ نزول المسیح، ص۷۵، خزائن ج۱۹ص۱۸۸)
557Mr. Chairman: The librarian may hand over the book to the witness. (جناب چیئرمین: لائبریرین کتاب گواہ کو دیں)
جناب یحییٰ بختیار: میں دو چار اوربھی پڑھ لیتاہوں تاکہ آپ اکٹھے دیکھ لیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ٹھیک ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی اہانت، معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: کیا مرزاصاحب نے مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کو ’’اندھا شیطان، لعین، دیو،گمراہ، شقی، ملعون،من المفسدین‘‘لکھا ہے؟یہ ہے (انجام آتھم ص۲۵۲،خزائن ج۱۱ص۲۵۲)
مرزاناصر احمد: ہاں چیک کریں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ چیک کرلیں۔
Mr. Chairman: I think, Mr. Attorney- General let it be put to the witness one by one. The books.....
(جناب چیئرمین: میرا خیال ہے کہ اٹارنی جنرل ایک ایک کر کے گواہ سے سوال پوچھیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, these three quotations are alike. (جناب یحییٰ بختیار: جناب تینوں سوال ایک جیسے ہیں)
مولانا غلام غوث ہزاروی: وہ یہ جواب دیںکہ ہے یا نہیں۔
جناب چیئرمین: مولانا صاحب!تشریف رکھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں تینوں پرآرہاہوں۔ یہ تینوں پڑھ کے پھر میں ان سے پوچھتا ہوں۔
Mr. Chairman: The books, all the three books may be handed over to the witness and he should say it is there or it is not there.
(جناب چیئرمین: مہربانی کر کے تینوں کتابیں گواہوں کے سامنے پیش کر دیں اور وہ یہ کہیں کہ یہ یہاں ہے اور یہ یہاں نہیں ہے)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مولانا سعد اﷲکی اہانت،معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: کیا مرزاصاحب نے مولوی سعد اﷲ کا نام لے کر ’’بدکار عورت کا بیٹا‘‘ اور’’بدگو، خبیث، منحوس، لعین، شیطان، نطفہ سفیہان‘‘لکھاہے؟
یہ ہے جی(انجام آتھم ص۲۸۱،۲۸۲)تویہ تین آپ چیک کرلیں اور…
558Mr. Chairman: The librarian may please hand over the books to the witness.
(جناب چیئرمین: لائبریرین، مہربانی کر کے کتابیں گواہ کو پیش کریں)
ایک کتاب ابھی مفتی صاحب پڑھ رہے تھے وہ بھی نہیں؟ وہ ایک کتاب ابھی مفتی صاحب پڑھ رہے تھے۔ وہ تو دے دیں نا۔ نہیں دی؟ اب یہ پڑھ لیں۔ And rest of the books may also be given. (اور مہربانی کرکے باقی کتابیں بھی دے دیں)
مرزاناصر احمد: یہ جو ضمیمہ ’’نزول المسیح‘‘ از قصیدہ ضمیمہ’’نزول المسیح‘‘ کا ایک حوالہ تین میںسے ہے۔ یہ یہاں ہے۔ ٹھیک ہے۔ لیکن اس کا جواب جو ہے بعدمیں دیںگے۔ اور دوسرے ’’انجام آتھم‘‘(اپنے وفد کے ایک رکن سے) کونسا صفحہ ہے؟یہ جو ہے ۲۵۲ صفحہ ’’انجام آتھم‘‘ کا حوالہ ہے،ہاں، یہ بھی درست ہے۔حوالہ ہے۔
جناب چیئرمین: تھرڈ کا Page بتائیں۔
مرزاناصر احمد: جی، ۲۸۱،۲۸۲ہاں جی،۲۸۱،۲۸۲کا حوالہ بھی موجود ہے۔ لیکن کتابیں دیکھیں تو اس کاجواب دیاجاسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ یہاں موجود ہیں کتابیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں،یہ ہیں۔
Mr. Chairman: Next question.
(جناب چیئرمین: اگلا سوال)
جناب یحییٰ بختیار: آپ اس کی کچھ وضاحت دینا چاہتے ہیں جی۔
مرزاناصر احمد: ہاں جی، میں اس کی وضاحت دینا چاہتاہوں۔ ان کتابوں کا حوالہ دیکھ کے۔اس وقت نہیں۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں آپ Briefly بتاسکتے ہیں کہ وہ کیا وجہ تھی؟ پھر تو آپ Detail (تفصیل) میں بتادیں نا۔
مرزاناصر احمد: اکٹھا دے دوںگا۔ وقت ضائع ہوگاخواہ مخواہ۔
559جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی کیا انہوں نے ان کے خلاف کچھ کہا اس واسطے یا…؟
مرزاناصر احمد: اس کے دو طرح کے جواب ہیں۔ دونوں دوںگا،انشاء اﷲ۔ ایک یہ کہ ان کے جواب میں یا کن حالات میں ان کو کہاگیا اوردوسرے یہ ان کو ا س سے زیادہ کسی اور نے تو نہیں کہا۔ کیونکہ اگلے آدمی کی پوزیشن بھی توپتہ لگنی چاہئے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: …کہ انہوں نے ان کی شان میں کچھ کہا اورانہوں نے ان کے جواب میں کہا؟
مرزاناصر احمد: یا ان کا مقام دوسرے فرقوں کے نزدیک کیاتھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، جیسے بھی Explanation (وضاحت) ہے،یہی ہے نا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! یہی Explanation (وضاحت) ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: In reply or in retaliation?
(جناب یحییٰ بختیار: جواب میں یاردعمل میں؟)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ اس وقت مرزا کی کتابیں دیکھ کر گویا سانپ سونگھ گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: نہیں، بغیر اس کے کہ میں کوئی جواب دوں،میں نتیجہ نہیں نکال سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی نے ان کے متعلق کچھ کہا اور اس کے جواب میں یہ آیا ہے؟
مرزاناصر احمد: میں دیکھ کے…یہ کہہ رہا ہوں۔ یہ چیزیں ہیں جو ذہن میں آتی ہیں۔ Philosophically (فلسفیانہ طور پر) Theoretically (نظری طور پر) لیکن جب تک کتابیں چیک نہ کی جائیں۔ دیکھا نہ جائے۔ اس وقت تک انسان کسی صحیح نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: جو ریفرنس آپ کے سامنے ہے۔ جو کتاب آپ کے سامنے ہے۔ جس سے یہ میں نے Quote کیاہے۔ اس میں تو کوئی اس کی Explanation (وضاحت)نہیں ہے۔اس کے علاوہ کہیں اورآپ دیکھیں گے؟
560مرزاناصر احمد: نہیں،اس میں بھی ساری کتاب اگر میں پڑھوں تو بڑی دیر لگ جائے گی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ کتاب آپ کے سامنے موجود ہے جیسے آپ…
مرزاناصر احمد: کتنے صفحات ہیں اس کے؟ ’’انجام آتھم‘‘ جو ہے اس کو دو دن لگ جائیں گے پڑھتے ہوئے مجھے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،اسی Passage (پیرا گراف)میں آگے یا پیچھے…
مرزاناصر احمد: نہیں،آگے پیچھے کہیں اورذکر آیاہو ان کا،جب تک پوری تسلی نہ کی جائے،جواب میںکیسے دے سکتاہوں۱؎؟
جناب یحییٰ بختیار: تو فی الحال آپ جواب نہیں دے سکتے اس کا؟
مرزاناصر احمد: میں اس کا جواب بعد میں دے سکتاہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی گراٖؤنڈ)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی مختصراً کہ کونسی گراؤنڈ ہوگی آپ کی؟
مرزاناصر احمد: جی؟
جناب یحییٰ بختیار: کہ کس گراؤنڈ…
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ تصنیف، مرزاکی آگے پیچھے سے مکمل معائینہ وچیکنگ وتسلی کے بعد جواب دیں گے۔ تف برتواے چرخ گردوں، تف! خلیفہ اپنے نبی کی تصنیف پر تحفظات کا شکار ہے۔ گویا نہ اگلے بنے نہ نگلے بنے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: یعنی جب تک میں اس کو سٹڈی نہ کروں، کتب کو،جواب کی گراؤنڈ کیسے بتاسکتاہوں۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ میں نے کہا کہ انہوں نے ان کی شان میں کچھ کہا تو جواب دے رہے ہیں یہ؟ یا انہوں نے اپنی طرف سے… وہ خاموش تھے۔ انہوں نے ان کے بارے میں کہا؟ دو چیزیں ہوسکتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: کتابیں دیکھ کے پتہ لگے گا ناں کہ کونسی چیز ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کو ان کا پہلے علم نہیں تھا؟
561مرزاناصر احمد: میں نے تو کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔ مجھے پہلے علم تھا لیکن اس نقطہ نگاہ سے…
جناب یحییٰ بختیار: میں نے تو کوئی نقطہ نگاہ نہیں کہا۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں،کہ اعتراض کے رنگ میں جو پیش کیاجاتاہے۔وہ ہمارے جماعت کے جو مناظرہیں،مناظرہ کرنے والے، ان کو تو سارے دلائل کا پتہ ہوگا۔ لیکن میں اپنی جماعت کا مناظرہ کرنے والا نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(گالی محبت کا رنگ ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب!کیا گالیوں پر بھی کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا؟آپ کہتے ہیں کہ ’’اعتراض کے رنگ میں‘‘ یہ کوئی محبت کا رنگ تو نہیں ہے۲؎۔
مرزاناصر احمد: یہ بھی دیکھنا ہے۔ نہیں یہ دیکھنا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: آپ کہتے ہیں کہ’’ہم ہمیشہ پیار سے باتیں کرتے ہیں،لوگوں کو Convince (قائل)کرتے ہیں پیار سے‘‘ اور میں یہ دیکھ رہاہوں۔ اس لئے میں نے یہ سوال کیا۔
مرزاناصر احمد: پھر میں آپ کو یہ بتاتاہوں۔ یہ بھی پتہ لگنا چاہئے کہ گالیاں ہیں بھی یا نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ہر بات کے دو معنی؟)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ ہوسکتاہے۔ کیونکہ اگرآپ یہی کہتے ہیں کہ’’بدکار عورت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ کہاں وہ کروفر کہاں یہ رسوائی۔اس کو کہتے ہیں ہائے وہ بلندی،ہائے یہ پستی۔
۲؎ جناب اٹارنی جنرل بس کریں۔ اس سے زیادہ اس بے چارے کی اورکیارسوائی ہوگی؟

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کا بیٹا‘‘ کے دو معنی ہیں’’بدگو‘‘ کے دو معنی ہیں’’خبیث‘‘ کے دو معنی ہیں’’منحوس‘‘ کے دو معنی ہیں۔ ایک اچھے ہیں، ایک برے ہیں۔ تو وہ تو اوربات ہو جاتی ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں یہاں تو عربی ہے ناں۔ یہ عربی کاترجمہ ہے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،عربی کا ترجمہ ہے۔
مرزاناصر احمد: تو عربی کے لفظ کے پتہ نہیں کتنے معنی ہیں۔ د ونہیں،پتہ نہیں دس معنی ہوں۔
562جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں،میں یہی کہہ رہا ہو کہ ’’بدکار عورت کا بیٹا‘‘عربی میں کچھ اورمعنی رکھتاہے؟
مرزاناصر احمد: عربی میں’’بدکار عورت کا بیٹا‘‘ نہیں کہاگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ترجمہ یہیں سے لیاگیاہے کہ نہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں ترجمہ جو ہے،وہ ایک ترجمہ ہوتا ہے لفظی، وہ کردیا یہاں۔ لیکن ہم نے جس وقت اپنی تحقیق کرنی ہے تو ہمیں اس لفظ کے و ہ معنی جو عربی محاورہ میں مختلف استعمال ہوتے ہیں۔ ان ساروں کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ اس Context میں کون سے معنی میںعربی کالفظ استعمال کیاگیاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جیسے ’’شیطان ‘‘کا ہے۔ اس کا عربی میں، اردو میں، فارسی میں کچھ فرق ہوگا آپ کے خیال میں؟
مرزاناصر احمد: جو ’’شیطان‘‘کالفظ ہے ناں،اس کے پانچ دس معنی توضرور ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر دونوں زبانوں میں کوئی فرق نہیں اس میں۔
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں،بالکل فرق ہے۔ عربی زبان میں اس کو اس معنی میں بھی استعمال کیاجاسکتاہے کہ اس خاص معنی میں اس کو کسی اورزبان میں استعمال نہ کیاگیاہو۔
جناب یحییٰ بختیار: جس میں تعریف کی شکل بھی ہوگی یاکہ…
مرزاناصر احمد: تعریف اوراس کے میں نام نہیں لے رہا۔ وہ تو جب ہوگی۔ آپ بحث سے پہلے…اس بحث کے اوپر…کیسے بحث کی جاسکتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے،آپ اس کو Explain (واضح) کر دیجئے۔
ایک حوالہ ہے جی مرزا صاحب کا۔’’جو شخص میرا مخالف ہے وہ عیسائی، یہودی ، مشرک اور جہنمی ہے۔‘‘آپ563 کے علم میں کوئی ایسا…
مرزاناصر احمد: نہیں،اگر میں دیکھوں تو بتادیتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کے علم میں نہیں فی الحال ایسا کوئی…
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے الفاظ صحیح تو دیکھنے سے ہی پتہ چل سکتے ہیں۔ حوالہ بتائیں، یہاں پر شاید کتاب ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: حوالہ جی’’نزول المسیح‘‘ ص۴ اور وہ’’تذکرہ‘‘ بھی آگے لکھا ہوا ہے’’تذکرہ‘‘میں صفحہ ۲۲۷۔
مرزاناصر احمد: ہاں،یہ دیکھ لیتے ہیں۔ شاید یہاں نکل آئے۔’’نزول المسیح‘ ‘ صفحہ ۴ پر تو ایسی کوئی عبارت نہیں۔
Mr.Chairman: Mr. Attorney- General, the witness says it is not there on page4.
(مسٹر چیئرمین: گواہ کہہ رہا ہے کہ یہ صفحہ۴ پر نہیں ہے)
مرزاناصر احمد: صفحہ۴ کے اوپر جو میرے پاس…
جناب چیئرمین: نہیں، وہ ریفرنس ہے’’تذکرہ ‘‘کا؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، یہ’’نزول المسیح‘‘…
مرزاناصر احمد: یہ’’نزول المسیح‘‘ صفحہ ۴ آپ نے فرمایا ہے ناں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اور’’تذکرہ‘‘ صفحہ ۲۲۷۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(حوالہ نہیں، ہاں مل گیا، مرزاناصر کا فرمان)
مرزاناصر احمد: میرے پاس’’نزول المسیح‘‘ ہے۔ اس کے صفحہ۴ پر تو ایسی عبارت کوئی نہیں۔ عبارت کا ایک آدھ فقرہ پڑھ دیں تومیں…
جناب یحییٰ بختیار: ’’جو میرا مخالف ہے…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں،یہ مل گیا۔
جناب چیئرمین: مل گیا ٹھہر جائیں جی۔
564جناب یحییٰ بختیار: مل گیا جی؟
مرزاناصر احمد: یہ اگر آپ کو تکلیف نہ ہو تو الفاظ پڑھ دیں تو مقابلہ ہو جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ Compare کرلیں جی۔
مرزاناصر احمد: ’’جو میرا مخالف ہے…‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا کے مخالف عیسائی، یہودی مشرک ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: ’’اورجو میرے مخالف تھے ان کانام عیسائی، یہودی اور مشرک رکھا گیا۔‘‘ (نزول المسیح حاشیہ ص۴،خزائن ج۱۸ص۳۸۲)
مرزاناصر احمد: یہ عبارت تو یہ نہیں کہہ رہی کہ ’’میں نے ان کا نام رکھا‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،…
مرزاناصر احمد: …کسی اورطرف اشارہ ہے۔ یہ عبارت ہے یہاں۔ یہ بتاتی ہے کہ کسی جگہ آپ کے خیال میں ان کا نام عیسائی اور مشرک رکھا گیا تھا۔ ٹھیک ہے، یہ یہاں ہے تو، لیکن اس کا وہ جواب دیں گے بعد میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں یہاں صرف یہ وضاحت چاہتا ہوں کہ مرزا صاحب کا جوکہنا ہے کہ:’’جومیرا مخالف ہے…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’اور جو میرا مخالف ہے اس کا نام…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ توٹھیک ہے جی…
مرزاناصر احمد: ہاں، کس جگہ یہ رکھ…
جناب یحییٰ بختیار: …’’مخالف‘‘ سے ان کی مراد صرف عیسائی، یہودی،نصاریٰ کی طرف ہے؟ کہ وہ مخالف جو ان پر ایمان نہیں لاتے، جو ان کو نبی نہیں مانتے وہ بھی آ جاتے ہیں؟
565مرزاناصر احمد: یہی میں نے کہا ناں کہ یہ فقرہ یہاں موجود ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، نہیں، میں اس کے علاوہ پوچھتاہوں کہ اور…
مرزاناصر احمد: ہاں جی، میں وہی بات کہہ رہا ہوں اس پر جو اس کا جواب ہے۔ وہ میں دیکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ بھی پھرآپ اپنے جواب میں جو میرا یہ سوال ہے کہ جو ’’مخالف‘‘…
مرزاناصر احمد: ہاں،میں سمجھ گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: …’’مخالف ‘‘سے آپ کامطلب کیاہے‘‘
مرزاناصر احمد: ’’مخالف ‘‘ سے مراد صرف غیر مسلم ہیں یا مسلمان بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: غیر احمدی۔
مرزاناصر احمد: صرف غیر مسلم ہیں یا مسلمان بھی شامل ہیں اس میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں مسلمانوں میں تو آپ کہتے ہیں کہ آپ ہیں، ہم نہیں ہیں، اس قسم کے ہیں اوراس قسم کے ہیں۔ کیٹیگریز آجاتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: میں بالکل نہیں کہتاجی۔ میں تو جو فقرہ اس وقت کہہ رہا ہوں وہ ریکارڈ پر آنا چاہئے …
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ریکارڈ پر تو…
مرزاناصر احمد: …آیا اس میں غیر مسلم ہیں یا مسلم بھی شامل ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی ۔ اور یہ بھی کہ جو مرزاصاحب کا مخالف ہے وہ ویسے ہی ہو جاتاہے جیسے عیسائی، یہودی، مشرک۔
مرزاناصر احمد: آپ یعنی اس کا جواب چاہتے ہیں؟
566جناب یحییٰ بختیار: ہاں،میں اس پر Clarification (وضاحت) چاہتاہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں۔ اس کاجواب چاہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جواب چاہتاہوں کیونکہ وہ ایک ہی کیٹگری میں آ جاتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے، میں سمجھ گیا۔جواب اس کا…
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مخالفوں کو گالیاں)
جناب یحییٰ بختیار: پھر اس طرح جی، جومخالف ہیں ان کے بارے میں مرزا صاحب نے کہا ہے کہ:’’دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیرہوگئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئی ہیں۔‘‘(نجم الہدیٰ ص۵۳،خزائن ج۱۴ص ایضاً)یہاں بھی آپ یہ نوٹ کرلیجئے۔
مرزاناصر احمد: حوالہ کیا ہے اس کا؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’نجم الہدیٰ‘‘صفحہ۵۳۔
مرزاناصر احمد: اس کا تو میں مختصر جواب ابھی دے سکتاہوں۔ لیکن تفصیلی بعد میں دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اگرآپ دے دیں مرزا صاحب!تو بہت سارے سوال ہیں۔ وقت بچ جائے گا۔ جس پر آپ دے سکتے ہیں ابھی۔
مرزاناصر احمد: اس کے مخالف مسلمان نہیں۔ بلکہ وہ عیسائی ہیں جو اسلام پر حملہ آور ہورہے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ انہوں نے کس زمانے میں…
مرزاناصر احمد: اس میں آگے پیچھے نصاریٰ کا ذکر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں کیا یہ آپ کو یاد ہے کہ کس زمانے میں انہوں نے کہا تھا؟ …نبوت کے دعویٰ سے پہلے یا بعد میں؟
567مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں کتاب…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، کئی کتابیں آپ نے کل آپ نے Citation دی ۱۸۷۲ء کی کہ مرزاصاحب نے خود اس زمانے میں ۱۸۷۲ء میں لکھاتھا عیسائیوں کے خلاف…
مرزاناصر احمد: اس ساری کتاب کا مضمون جو ہے وہ عیسائیوں کے خلاف ہے اور بڑا کھول کے ان کاذکر آیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو میں یہی پوچھنا چاہتاہوں…
مرزاناصر احمد: …پہلے بھی اورآخر میں بھی قطع نظر اس کے کہ لکھی کب گئی۔ جب وہ مضمون بتاتا ہے کہ وہ نصاریٰ کے متعلق ہے تو تاریخ اس مضمون کے خلاف کیسے بتا دے گی؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ذریۃ البغایا میرے مخالف کنجریوں کی اولاد)
مولوی مفتی محمود: جناب والا! عربی کا حوالہ میں پڑھ دیتاہوں،اس میں ہے:’’تلک کتب ینظر الیھا کل مسلم بعین المحبۃ والمودۃ وینتفع من معارفھا یقبلنی و یصدق دعوتی الا ذریۃ البغایا الذین ختم اﷲ علی قلوبہم فہم لایقبلون‘‘
جناب چیئرمین: اس کا ترجمہ بھی کردیں اورحوالہ بھی دیں۔
مولوی مفتی محمود: ترجمہ یہ ہے:’’یہ وہ کتابیں ہیں جن کی طرف دیکھتاہے ہر مسلمان محبت اور موودت کی آنکھ سے، اور اس کے علوم سے نفع اٹھاتاہے اورمجھے قبول کرتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتاہے۔ مگر وہ لوگ جو کنجریوں کی اولاد ہیں، جن کے دلوں پر اﷲ نے مہر لگا دی، و ہ قبول مجھے نہیں کرتے۔‘‘
جناب چیئرمین: حوالہ؟حوالہ بھی دیں۔
568مولوی مفتی محمود: یہ’’آئینہ کمالات‘‘صفحہ ۵۴۷،(خزائن ج۵ص ایضاً)
Mr. Chairman: This book may also be given to the witness. (جناب چیئرمین: یہ کتاب بھی گواہ کو دی جائے)
Mr. Yahya Bakhtiar: This is.... Sir, this is a question because Mirza Sahib said whatever was referred to in the previous question was with reference to Christians; he will give a detailed reply later. Now I ask about the Muslims; what Mirza Sahib said.
(جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال اس لئے ہے کہ مرزاصاحب کی کیا ہے کہ پچھلے سوال کا تعلق عیسائیوں سے تھا اور حوالہ بھی عیسائیوں کے بارے میں تھاا ور یہ کہ وہ (گواہ) تفصیلی جواب بعد میں دے گا۔ اب میرا سوال مسلمانوں کے بارے میں ہے۔ جن کے متعلق مرزا صاحب نے کہا:) ’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کر لیا اور میری دعوت کی تصدیق کی۔ مگر کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کہاںکاحوالہ ہے؟ہاں ،ابھی جو صفحہ ۵۴۷…
جناب یحییٰ بختیار: میں نے وہ ریفرنس کے لئے نکالاتھا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، بس ٹھیک ہے۔ یہ جو جتنے ہیں ناں، یہ گالیاں دینے وغیرہ کا الزام، یہ سب پڑھ دیں تواکٹھا ہم جواب دے دیںگے اس کا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، مجھے جو ہے ناں،کچھ ریفرنسز مل رہی ہیں اس وقت،کچھ جو نہیں مل رہیں وہ میں ڈھونڈ رہاہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں،میرامطلب ہے کہ ہم پر جتنے اعتراض ہے…یہ تو فرسودہ ہے سوال، آٹھ دس سال سے ہورہا ہے…تواس کاجواب دے دیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،اگر ان کے جواب آپ ابھی دے سکتے ہیں،ابھی دیکھیں ناں یہاں:’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا اورمیری دعوت کی تصدیق کرلی…‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کتاب مجھے بھیجوادیجئے۔
جناب چیئرمین: کتاب آگئی ہے۔ کتاب دیکھ کے آپ بتادیں کہ یہ ہے یا نہیں ہے۔
569مرزاناصر احمد: اس میں ’’ذریتہ البغایا‘‘جو لفظ ہے۔ وہ جس معنی میں عربی میں استعمال کرتے ہیں…
Mr. Chairman: No. This is an explanation. Now, first, the witness has to say whether the writing exists in the book or not.
(جناب چیئرمین: نہیں۔ یہ وضاحت ہے۔ گواہ کو پہلے یہ بتانا ہوگا کہ تحریر کتاب میں موجود ہے یا نہیں)
مرزاناصر احمد: ہاں، یہ الفاظ یہاں ہیں۔
Mr. Chairman: Now the explanation can come.
(جناب چیئرمین: اس کے بعد وضاحت آئے گی)
مرزاناصر احمد: اور یہ Explanation (وضاحت)ہم دیں گے بعد میں۔ ٹھیک ہے، درست ہے۔ یہ ریکارڈ کرلیں۔
Mr. Chairman: The witness is....
جناب یحییٰ بختیار: ابھی نہیں دے سکتے آپ؟ اس میں مرزا صاحب!کوئی Difficult (مشکل)مسئلہ آپ کے لئے تو نہیں ہونا چاہئے۔
مرزاناصر احمد: نہیں’’ذریتہ البغایا‘‘ کی بحث کرنا ضروری، اس کے لئے عربی لغت کی کتب کاحوالہ ضروری ہے،محاورے کا بھی ضروری ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کل سے فرما رہے ہیں کہ مسلمان کون ہے؟ آپ کہتے ہیں کہ: ’’ کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا اور میری دعوت کی تصدیق کرلی مگر کنجریوں اور بد کاروں کی اولاد نے…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’…ذریتہ البغایا نے…مگر ذریتہ البغایہ نے قبول نہیں کیا۔‘‘ ذریتہ البغایا کا معنی کنچنیاں نہیں ہیں۔’’ذریتہ البغایا ‘‘ کا معنی کنچینوں کی اولاد نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’بدکاروں کی اولاد اورکنجریوں کی اولاد‘‘کے کیامعنی ہیں جو آپ سمجھتے ہیں؟
570مرزاناصر احمد: سارے حوالے دے کے میں آپ کو Convince (قائل) انشاء اﷲ کراؤں گا کہ اس کے معنے غلط لئے جارہے ہیں اور دوسرے جو اعتراض ہیں کہ گالیاں دیں سخت الفاظ استعمال کئے۔ وہ سارا ایک وقت میں حل ہو جائے گا۔ مسئلہ یہی حل ہونا چاہئے ناں کہ گالیاں دی ہیں یا نہیں۔ اگر دی ہیں تو کیوں دی ہیں۔ ان کا جواب کیاہے۔ ایک وقت میں حل ہو جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر ایک اورریفرنس ہے جی، وہ بھی میں دیکھ لوں گا۔ مگر یہاں جو میرے پاس نوٹ کیاہواہے، وہ آپ نوٹ کرلیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں نوٹ کر لیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جائے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے۔‘‘ (انوار الاسلام ص۳۰، خزائن ج۹ ص۳۱)
مرزاناصر احمد: اس کا حوالہ کیاہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’انوار الاسلام ص۳۰‘‘
مرزاناصر احمد: یہ بھی دیکھ لیں گے۔
Mr.Yahya Bakhtiar: Page may be verified page 30. (جناب یحییٰ بختیار: صفحہ کی تصدیق کر لیں)
جناب چیئرمین: اگر کتاب ہے تو کتاب دے دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اس پر میں آپ سے یہ Request (درخواست) کروں گا کہ یہ جو ہے:’’ہماری فتح‘‘سے کیا مراد تھی مرزاصاحب کی؟
مرزاناصر احمد: غلبہ اسلام۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ایک چیز جو Establish (ثابت)ہوگی یا ہوگئی؟
مرزاناصر احمد: ہوگی۔
571جناب یحییٰ بختیار: توقائل توپھر Future (مستقبل) میں ہوگا۔ پہلے سے ’’ولد الحرام بننے کا شوق‘‘ اس کو کہہ دیا۔
مرزاناصر احمد: جو مستقبل میں اسلام اتنا غالب آجائے گا…
آپ نے دوسری جگہ لکھا ہے:’’ساری دنیا میں اسلام غالب آ جائے گا اور نوع انسانی محمدa کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی اور یہ حالت ہو گی کہ جو لوگ نبی کریمa کو ماننے والے نہ ہوںگے ان کی حالت ہوگی چوڑھوں چماروں کی طرح۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’ولدالحرام بننے کا شوق‘‘دیکھئے،مرزاصاحب! میرے پاس شاید یہ عبارت غلط ہو۔اس واسطے میں کہہ نہیں سکتا۔ مگر جو لکھا ہواہے اس کا میں یہ کہہ رہا ہوں، کہتے ہیںکہ:’’اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا توصاف سمجھا جائے گا…‘‘
(انوار الاسلام ص۳۰،خزائن ج۹ص۳۱)
مرزاناصر احمد: ابھی یہ تواعلان ہی نہیں کیاگیا کہ ہماری فتح ہوگئی ہے۔ مستقبل کے متعلق۱؎…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہی پوچھنا چاہتاتھا، Clarification (وضاحت) چاہتاتھا۔
مرزاناصر احمد: ہاں مستقبل کی بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہی پوچھنا چاہتاتھا، Clarification (وضاحت) چاہتاتھا۔
مرزاناصر احمد: مستقبل کے متعلق بات ہے۔ آج کے …
جناب یحییٰ بختیار: مستقبل کے متعلق بات۔ اور ساتھ یہ بھی ہے…
مرزاناصر احمد: …اس نسل کے متعلق نہیں ہے۔
572جناب یحییٰ بختیار: کہ:’’اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے‘‘
مرزاناصر احمد: یہ سارے اکٹھے آجائیںگے جواب۔ بڑے کھل کر آئیںگے۔ سارے لکھ دیں گے ہم کہ یہ کہا ہے اوراس کا یہ جواب ہے۔ یہ ساری فہرست اگر ہمیں دے دیں تو ہم…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،جب تک ہمارے پاس جو حوالے ہیں ہم خود Verify (تصدیق)نہ کرلیں…
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ یہاں پہنچ کر قادیانی حضرات کے مقدر پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ دجال قادیان کا دجال خلیفہ کس طرح سادہ قادیانیوں کے سامنے نہ صرف جھوٹ بولتے بلکہ جھوٹ سے بھی زیادتی کرتے ہیں۔ حوالہ مذکورمیں مرزاقادیانی نے یہ عبارت عبداﷲ آتھم سے مباحثہ سے متعلق لکھی۔ جب عبداﷲ آتھم مرزا کی پیشین گوئی کے مطابق نہ مرا تو مرزاقادیانی نے اس کے نہ مرنے کے باوجود کہا کہ ہماری فتح ہوگئی۔ ’’جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگااس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے۔‘‘مجھ مسکین کی درخواست پر قادیانی حضرات یہ حوالہ اپنے طور پر گھر میں دیکھ لیں کہ جو بات مرزا نے اپنے متعلق کہی، مرزاناصر نے اسے آنحضرتa سے متعلق قرار دے کر دنیاکی آنکھوں میں اپنے دجل کی مٹی ڈالنی چاہی، اورجو بات ماضی کے متعلق ہے۔ اسے مستقبل سے متعلق کردیا۔ قادیانی یہ حوالہ پڑھیں کہ ان کے خلیفہ کتنے بڑے کذاب ہیں۔ و ہ پڑھیں اورفیصلہ کریں ورنہ یاد رکھیں کہ وہ قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکیںگے کہ ہمیں کسی نے نہیں سمجھایا تھا۔ مرزا کے حوالہ کی عبارت مرزا ناصر کے استدلال کو قبول کرتی ہے؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: نہیں،جو دینا چاہتے ہیں، وہ دے دیں۔ اس کا ایک جواب بڑا واضح اوربڑاروشن اورٹھیک، وہ جو ہے وہ ساراآجائے گا سامنے۔ جو لکھا گیا ہے وہ لکھا ہوا ہے۔ جس وجہ سے لکھاگیا وہ وجہ دنیاکے سامنے آنی چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،اسی وجہ سے تو ہم Clarification (وضاحت) چاہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ورنہ آپ کو تکلیف کیوں دیتے۔
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں وضاحت بڑی ضروری ہے۔
 
Top