• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(دوسرے ممالک میں انگریز کی تائید میں کتابیں بھیجنا صلیب توڑنا تھا؟)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں تو میں… وہ تو میں نے عرض کیا وہ تو میں سمجھ گیا ہوں۔ جس بات کو میں نہیں سمجھ سکا وہ یہ تھا کہ یہاں مذہبی آزادی تھی، اس لئے انہوں نے کہا کہ اس کی اطاعت کرو۔ مگر باہر ان مسلمانوں کے ملکوں میں ایک تو مذہبی آزادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہاں آزادی نہ ہو۔ افغانستان ہے، مصر ہے، وہاں انگریز کی تائید میں کتابیں بھیجنا، یہ کیا صلیب توڑنا تھا یا صلیب پھیلانا تھا؟
مرزاناصر احمد: بیچ ایک لفظ، فقرہ چھوڑ گئے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس لئے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
1165جناب یحییٰ بختیار: … آپ نے Explain کر دیا، مگر میں ایسے ہی کہہ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں ایک، ایک لفظ بیچ میں جو رہ گیا ہے، اگر وہ غائب ہو تو مطلب نہیں سمجھ آئے گا۔ وہاں تائید یہ کہہ کے کی کہ اس لئے ہم ان سے جہاد کو جائز نہیں سمجھتے کہ یہ مذہبی آزادی دیتے ہیں اور جہاد کی شرائط نہیں پوری اور اس طرح پر دنیا سے فتنہ وفساد دور کرنے کی کوشش کی تاکہ امن میں ان سے تبلیغ اسلام ہوسکے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا نے عیسائیوں کے خلاف جو زبان استعمال کی یہ جہاد تھا؟)
جناب یحییٰ بختیار: جہاد کبیر، جہاں تک آپ نے ذکر کیا، وہ آپ سمجھتے تھے کہ انگریز کی حکومت میں بھی یہ اس کی اجازت تھی اور مرزاصاحب کرتے رہے ہیں۔ اب مرزاصاحب! ایک دوسرا سوال یہ آتا ہے کہ ایک ہوتا ہے جہاد جو کہ فرض ہوتا ہے۔ ایک ہوتاہے انسان کو غصہ، جوش آئے۔ اب جو عیسائیوں نے آنحضرتﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ایک آدمی غصے میں آکے، ایمان کے جذبے کے تحت یا اسلام کے جوش میں یا ایسے ہی غیرت جو آجاتی ہے، کسی کے بزرگ کو کوئی کچھ کہے تو جواب دے دیتا ہے، وہ جواب میں اس کو خواہ گالیاں ہوں یا جواب میں سخت جواب ہو، اور ایک وہ ہوتا ہے کہ وہ اپنا فرض سمجھتا ہے، دینی جہاد کا فرض، کہ اس کا جواب دے۔ یہ عیسائی جو آئے اور مرزاصاحب نے جو جواب دئیے ان کو آپ ان کو کس کیٹگری میں رکھیں گے کہ یہ جہاد کے جذبے سے دئیے کہ غصے میں، جوش میں، جذبہ ایمان میں آکے، جوش اسلام کی وجہ سے، غیرت کی وجہ سے، انہوں نے یہ جوابات دئیے؟ ان کو جو سخت زبان استعمال کی، یہ جہاد تھا آپ کی نظر میں؟
مرزاناصر احمد: سوال ختم ہوگیا؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔
1166مرزاناصر احمد: جہاد کبیر کے متعلق قرآن کریم کا یہ حکم ہے: (وہ طریق اختیار کرو جو تمہارے نزدیک زیادہ مؤثر ہے) کبھی غصے کا طریق مؤثر ہوتا ہے، کبھی نہایت نرمی اور عاجزی اور پیار، محبت سے سمجھانا مؤثر ہوتا ہے۔ اصل مقصد یہ ہے کہ جو صداقت حیات انسانی ہے۔ یعنی اسلام اور اس کی شریعت، اس کو وہ سمجھنے لگے، اور اﷲتعالیٰ نے جو محمدa کے ذریعے نوع انسانی پر رحم کرنے کا ایک طریق بنایا، قرآن کریم نازل ہوا حضرت خاتم الانبیاء پر، اس سے سارے انسان فائدہ اٹھائیں۔ تو… اور جب ہم اس اصول کے مطابق بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کروڑوں سطروں کے مقابلے میں، جو پیار اور محبت سے سمجھانے والی ہیں، دو چار جگہ: میں جو دوسرا طریق ہے کہ ذرا جھنجوڑا بھی دیا کرو، اگر ضرورت محسوس ہو اور اس کے نتیجے میں اصلاح کی امید ہو، وہ بھی ہمیں نظر آتی ہیں اور ان کا اتنا بڑا فرق ہے، اپنی Volume میں، کہ دوسرا حصہ ہر آدمی سمجھے گا جو مطالعہ کرے گا… ویسے تو نہیں سمجھ آ سکتی… کہ وہ نظر انداز ہونے کے مقابل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جو میں سمجھا، مرزاصاحب! کہ یہ بھی جہاد کے جذبے سے انہوں نے کیا۔
مرزاناصر احمد: بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی یہ جو صرف وقتی جوش کی وجہ سے یا اس سے نہیں تھا؟
مرزاناصر احمد: وقتی جوش تو ہوتا ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہہ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، بالکل نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں تھی؟
1167مرزاناصر احمد: اور بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں۔ کسی کا ذکر آئے گا تو ’’ہاں‘‘ یا ’’نہ‘‘ کر دیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا قادیانی سب کچھ انگریز کی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے کرتا تھا؟)
جناب یحییٰ بختیار: وہ مرزاصاحب! ایک میرے پاس حوالہ دیاگیا ہے کہ یہ نہ انہوں نے جذبہ جوش سے دیا، نہ جذبہ ایمان سے دیا، نہ جہاد کی وجہ سے دیا۔ بلکہ انگریز کی حکومت کو مضبوط کرنے کے لئے یہ سارا کچھ کرتے رہے ہیں۔ وہ ان کا ایک خط ہے۔
(تریاق القلوب ضمیمہ۳ ص۳۰۷تا۳۱۰)
مرزاناصر احمد: یہ کس سن کا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’تریاق القلوب‘‘ میں ہے۔
مرزاناصر احمد: تریاق القلوب۔
جناب یحییٰ بختیار: میرے خیال میں وہ لیٹر جو انہوں نے لکھا، اس میں سے میں ایک حصہ پڑھ کے سناتا ہوں آپ کو، پھر وہ آپ دیکھیں گے۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’میں اس بات کا بھی اقراری ہوں… انگریز کو لکھ رہے ہیں، گورنمنٹ کے…‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کس کے نام خط ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: میرے خیال میں لیفٹیننٹ گورنر ہے کہ کون ہے، گورنمنٹ عالیہ یا…
Mirza Nasir Ahmad: Open letter?
(مرزاناصر احمد: کھلا خط؟)
جناب یحییٰ بختیار: Open Letter (کھلا خط) ہے یا…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
1168جناب یحییٰ بختیار: …Direct Address (براہ راست خطاب) ہے۔ کتابوں میں اس وقت تو Open (کھلا) ہے ناں جی۔
مرزاناصر احمد: ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو: ’’ایک عاجزانہ درخواست گورنمنٹ عالیہ حضور گورنمنٹ‘‘
یہ ہے جی ضمیمہ نمبر۳، متعلق کتاب تریاق القلوب۔ ’’حضور گورنمنٹ عالیہ میں ایک عاجزانہ درخواست۔‘‘ وہ اس میں سے میں پڑھ رہا ہوں: میں (فرماتے ہیں مرزاصاحب) ’’اس بات کا بھی اقراری ہوں کہ جب کہ بعض پادریوں اور عیسائی مشنریوں کی تحریر نہایت سخت ہوگئی اور حد اعتدال سے بڑھ گئی اور بالخصوص پرچہ نور افشاں میں جو ایک عیسائی اخبار، لدھیانہ سے نکلتا ہے، نہایت گندی تحریریں شائع ہوئیں…‘‘ (ضمیمہ تریاق القلوب نمبر۳ ص ب، خزائن ج۱۵ ص۴۹۰)
وہ تحریریں میں چھوڑ دیتا ہوں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ نے بھی اس دن چھوڑ دی تھیں جو آنحضرتa کی شان میں گستاخی تھی۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’تو مجھے ایسی کتابوں اور اخباروں کے پڑھنے سے یہ اندیشہ دل میں پیدا ہوا کہ مبادا مسلمانوں کے دلوں پر، جو ایک جوش رکھنے والی قوم ہے، ان کلمات کا کوئی سخت اشتعال دینے والا اثر پیدا ہو تب میں نے ان جوشوں کو ٹھنڈا 1169کرنے کے لئے… حکمت عملی یہی ہے کہ ان تحریرات کا کسی قدر سختی سے جواب دیا جائے۔‘‘ (ایضاً)
Expediency (مصلحت) حکمت عملی…
مرزاناصر احمد: Expediency (مصلحت)…
جناب یحییٰ بختیار: … جو میں سمجھتا ہوں۔ وہ آپ…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ یہ Expediency (مصلحت)…
جناب یحییٰ بختیار: میں پڑھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: اچھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…تاسریع الغضب انسانوں کے جوش فرو ہو جائیں اور ملک میں کوئی بے امنی پیدا نہ ہو۔ تب میں نے بمقابل ایسی کتابوں کے کہ جن میں کمال سختی سے بدزبانی کی گئی تھی، چند ایسی کتابیں لکھیں جن میں… بالمقابل سختی تھی، کیونکہ میرے Conscience (ضمیر) نے قطعی طور پر مجھے فتویٰ دیا کہ اسلام میں جو وحشیانہ جوش رکھنے والے آدمی موجود ہیں، ان کے غیض وغضب کی آگ کو بجھانے کے لئے یہ طریق کافی ہوگا… بایں ہمہ میری تحریر پادریوں کے مقابل پر… جو کچھ وقوع میں آیا یہی ہے کہ حکمت عملی سے بعض وحشی مسلمانوں کو خوش کیا گیا اور میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میں تمام مسلمانوں میں سے اوّل درجے کا خیرخواہ گورنمنٹ انگریزی کا ہوں۔‘‘ (ضمیمہ تریاق القلوب نمبر۳ ص ج، خزائن ج۱۵ ص۴۹۱)
تو یہاں مرزاصاحب! میں نے سوال یہ پوچھنا تھا کہ مرزاصاحب یہ نہیں کہتے کہ ’’یہ میرافرض تھا‘‘ یا ’’جہاد کبیر تھا‘‘ یہ بھی نہیں کہتے کہ ’’مجھے جوش آگیا، جذبہ تھا اسلام 1170کا۔‘‘ بلکہ انگریز حکومت کی مضبوطی کے لئے، امن قائم کرنے کے لئے، جس سے وحشی مسلمان جن کو! آنحضرتa کی شان میں گستاخی کی وجہ سے جوش آجاتا تھا، ان کو ٹھنڈا کرنے کے لئے تاکہ برٹش گورنمنٹ میں لاء اینڈ آرڈر کا پرابلم پیدا نہ ہو جائے، اس خدمت کو سرانجام دینے کے لئے مرزاصاحب نے یہ ساری کتابیں لکھیں عیسائیوں کے خلاف۔ اس سے یہ Impression (تأثر) پڑتا ہے۔
مرزاناصر احمد: یہاں تو کتابیں لکھنے کا ذکر نہیں نمبر ایک…
جناب یحییٰ بختیار: ہے۔
مرزاناصر احمد: ساری کتابیں ہیں اپنی کتابوں میں سخت نظریہ وہ ہے ذکر…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مشنریوں کے خلاف، میں کہہ رہا ہوں، سب…
مرزاناصر احمد: مشنریوں کے خلاف جو سخت حصے ہیں، اس کا ذکر کر رہے ہیں آپ؟
جناب یحییٰ بختیار: میں پھر پڑھ لیتا ہوں، ممکن ہے کہ میں نے غلطی کر لی ہو۔
مرزاناصر احمد: یہ اگر کتاب مجھے دے دیں تو میں دیکھ کے سارا بتا دیتا ہوں۔ لائبریرین صاحب!
جناب یحییٰ بختیار: (لائبریرین سے) یہ کتاب دے دیجئے، ان کو تو کہتے ہیں: ’’… کہ ملک میں کوئی بدامنی پیدا نہ ہو تب میں نے بالمقابل ایسی کتابوں کے جن میں کمال سختی سے بدزبانی کی گئی تھی، چند ایسی کتابیں لکھیں…‘‘ (تریاق القلوب ضمیمہ نمبر۳ ص ج، خزائن ج۱۵ ص۴۹۰)
چند ایسی کتابیں،… میرا مطلب یہ نہیں کہ ساری مرزاصاحب کی تصانیف… جو ان کے مقابلے میں تھیں، جتنا بھی مشنریوں کے خلاف وہ کتابیں لکھتے رہے وہ اس جذبے کے تحت…
1171مرزاناصر احمد: جتنی مشنری… یہاں تو چند کتابیں لکھیں اور ان میں چند فقرے لکھے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو خیر جو کچھ بھی ہے ناں مرزاصاحب! یہ جو ہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، چند کتابیں، ساری کتابیں نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(انگریز کی تائید میں کتابیں لکھنا)
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی دوسرا سوال آجاتا ہے۔ جی، کہتا ہے: ’’میں نے جتنی کتابیں لکھیں وہ پچاس الماریوں میں آجاتی ہیں… انگریز کی تائید میں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
وہ آپ نے کہا کہ الماری کا سائز نہیں لکھا۔ (ہنسی)
مرزاناصر احمد: میں نے پوچھا کہ سائز کا تعین بھی ہو جائے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو میں نے کہا کہ اب وہ تو مرزاصاحب کے گھر میں رہ گئی ہوں گی۔ الماریاں، اور آپ کو سائز کا معلوم ہو گا دو آتی ہیں، دس آتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ نسخے ہیں ناں، نسخے، جن کے نسخے چند، دس، آٹھ، دس الماریوں میں آگئے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پانچ سو، ہزار ہوگئیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں وہ میں نہیں کہتا۔ مرزاصاحب! سوال تو یہ تھا کہ انہوں نے الماریاں پچاس بھریں۔ بعض پمفلٹ ہوں گے، بعض بڑی کتابیں ہوں گی۔ اب یہ کہ الماریاں دوفٹ کی تھیں یا دس فٹ کی تھیں، یہ تو نہ مجھے علم ہے، یہ تو آپ کو شاید ہو۔
مرزاناصر احمد: نہیں، میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ جو کتابیں آپ نے لکھیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(پچاس الماریاں)
جناب یحییٰ بختیار: وہ کہتے ہیں کہ ’’پچاس الماریاں‘‘… اور مرزاصاحب غلط نہیں کہیں گے۔
1172مرزاناصر احمد: نہیں، میں کب کہتا ہوں کہ غلط کہیں گے۔ میرا جواب تو سن لیجئے۔ مہربانی کر کے۔ کہتے ہیں ’’پچاس الماریاں جو ہیں وہ بھر گئیں۔‘‘ تو اس کا مطلب ہے، میرے نزدیک… میں نے ابھی Rough اندازہ اپنے ذہن میں کیا ہے… کہ عام سائز کی الماری ہو تو یہ کوئی دوہزار، اڑھائی ہزار Volumes (جلدیں) نسخے یہ بھر دیتے ہیں ان کو۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک ہی کتاب کی دو ہزار کاپیاں رکھیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، یہی مراد ہے۔ یہ تو نہیں کہ دو ہزار…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، مرزاصاحب! یہ دیکھیں ناں وہ فرماتے ہیں…
مرزاناصر احمد: اتنی لکھی ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ کتابوں کی فہرست بھی موجود ہے۔ کتابوں کی فہرست بھی موجود ہے، ایک کتاب نہیں ہے اور یہاں لکھتے ہیں وہ…
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ کتابوں کی فہرست کون سی ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(سلطنت انگریزی کی تائید وحمایت میں عمر کا اکثر حصہ گزرا)
جناب یحییٰ بختیار: ’’میری عمر کا اکثر حصہ میں نے سلطنت انگریزی کی تائید وحمایت میں گزارا ہے۔ (اکثر گزارا ہے) میں نے ممانعت جہاد اور انگریز کی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں اس سے بھر سکتی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
مرزاناصر احمد: Volumes (جلدیں) آپ نے کل اٹھاسی لکھی ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: کل کتابیں؟
مرزاناصر احمد: کل اٹھاسی کتب لکھی ہیں اور ان میں سے ہر ایک میں یہ سخت الفاظ بھی نہیں۔
1173جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو یہ مرزاصاحب…
مرزاناصر احمد: جو ہے ’’کتاب‘‘ وہ واقعہ کے ساتھ اس کو سامنے رکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھئے مرزاصاحب! یہ میں Clarification (وضاحت) کے لئے ضروری سمجھتا ہوں، میری ڈیوٹی تھی…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ Impression (تأثر) یہ پڑتا ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ٹھیک ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی صرف انگریز کی تائید وحمایت میں لکھتے رہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: … کہ مرزاصاحب نے ساری عمر کا بڑا حصہ، بیشتر حصہ، انگریزوں کی تائید وتعریف میں کتابیں لکھیں، پانچ… پچاس الماریاں اس سے بھر گئیں اور سوال یہ آتا ہے کہ کیا اﷲمیاں کی تعریف میں بھی اتنی کتابیں لکھیں کہ پچاس الماریاں بھر جائیں؟ کیا محمدﷺ کی تعریف میں بھی اتنی کتابیں لکھیں کہ پچاس الماریاں بھر جائیں؟ کہ صرف انگریز پر لکھتے رہے؟ یہ سوال آتا ہے مسلمانوں کے دلوں میں۔ اس کا جواب دینا ہے آپ کو۔
مرزاناصر احمد: ہاں جی، ہاں جی، ٹھیک ہے اﷲتعالیٰ کی صفات کی تفسیر، بیان کہ خدا یہی خدا ہے جو اسلام نے پیش کیا، قرآن کریم کی جو ہے تفسیر، قرآن کریم کی عظمت کا بیان نبی اکرمﷺ کی عظیم بلند،ا رفع شان اور عظمت اور آپ کی جلالیت کے اظہار کے لئے جو کتابیں لکھیں، اس کے لئے پچاس الماریاں نہیں چاہئیں۔ اس کے لئے پچاس ہزار الماریاں بھی کافی نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جو مرزاصاحب نے لکھی ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، جو مرزاصاحب نے لکھی ہیں… Volumes (جلدیں)
1174جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ تو کہتے ہیں کل چھیاسی کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: اوہو! یہی تو میں سمجھا رہا تھا۔ یہاں پچاس کتابوں سے یہ مراد نہیں ہے کہ ہر نئی کتاب کی ایک ایک جلد کر کے اور وہ پچاس بنائیں، بلکہ ایک کتاب کی بھی اگر اتنی تعداد ہو جائے، اور یہ جو ہے: ’’غصہ مٹانے کے لئے‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: لسٹ تو بڑی لمبی چوڑی ہے۔ اس پر…
مرزاناصر احمد: کوئی… یعنی اگر یہ ہیں اٹھاسی سے زیادہ، تو مجھے بھی بتائیں، میری فہرست میں جو کمی ہے وہ میں نوٹ کرلوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، اٹھاسی… چوبیس کتابیں یہاں ہیں اور رسالے، اشتہارات وغیرہ…
مرزاناصر احمد: چوبیس کتابوں میں یہ بھی کسی نے تکلیف گوارا کی کہ دیکھے کہ ان میں سو صفحے کی کتاب ہے؟ تو جس قسم کا ریفرنس ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میں … دیکھیں آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں Insinuation (اشارۃً کوئی بات کر رہا ہوں) کر رہا ہوں۔ Please try to appreciate.... (مہربانی کر کے مجھے سمجھنے کی کوشش کریں)
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں میں بھی نہیں، میں تو ایک بات بتارہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک ایسے الفاظ آگئے ہیں کہ ان میں سے ایک ایک کو دیکھا جائے۔ ’’پچاس الماریاں بھرتی ہیں۔‘‘ … اشتہارات، رسالے، کتابیں، وہ اس قسم کا ذکر کرتے ہیں۔ Clear words (واضح الفاظ) میں کہ: ’’جس سے پچاس الماریاں بھر جاتی ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: جی، تو ہم سے پوچھیں ناں مطلب کیا ہے۔
1175جناب یحییٰ بختیار: تو اس واسطے میں کہہ رہا ہوں کہ صاف مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ پچاس… ’’عمر کا زیادہ حصہ انگریز کے تائید میں میں نے گزارا۔‘‘ ’’پچاس الماریاں بھر گئیں۔‘‘ تو باقی عمر میں کیا حصہ رہا جو اﷲتعالیٰ کی تعریف میں گزارا ہو؟ اور کتنی کتابیں، الماریاں بھریں؟ یہ سوال آتا ہے جو آپ سے کوئی پوچھے گا۔
مرزاناصر احمد: جی، ہر آدمی حق رکھتا ہے کہ یہ پوچھے اور میرا یہ خیال ہے کہ مجھے بھی حق ہے کہ میں بتاؤں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، مجھے یہ سوالات پوچھے گئے۔ جبھی میں آپ سے پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں ’’پچاس الماریاں بھر گئیں۔‘‘ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ تمام حوالے اکٹھے کر لئے جائیں جو بعض ایسے مسلمان جن کو جلدی غصہ آجاتا ہے، ان کے غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اور خلاف اسلام حرکات سے انہیں محفوظ رکھنے کے لئے، جس کے نتیجے میں ملک میں امن پیدا ہو اور حکومت وقت کو پریشان نہ ہونا پڑے اور ان کے لئے لاء اینڈ آرڈر کا پرابلم نہ ہو۔ وہ حوالے اور اس کے مقابلے میں… میں باقی سارے حوالے نہیں کہتا… صرف کوئی ایک عنوان لے کے، حوالے اکٹھے کر کے تو آپ کے یہاں میں Submit (پیش) کروا دوں گا۔ وہ پڑھ لیں، ان کی سطریں گن لیں۔ ان کے Pages (صفحات) گن لیں۔ جس طرح ہو اپنی تسلی کر لیں۔ جو ایک دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ جو تحریر ہے، اس کے معانی کا حق صرف اس کو ہے جو وہ تحریر لکھتا ہے یا جو اس کے ماننے والے ہیں، اگر وہ مامور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ایک فقرہ لے کے مہدی موعود کے کتب میں سے، اس کے اوپر سوال بنانا ہر طرح جائز ہے، ہر ایک کو حق ہے۔ میں نے 1176پہلے بھی کہا، جس کو سمجھ نہیں آتا وہ سوال کرے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں… ممکن ہے میں غلطی پر ہوں… کہ میرا یہ حق ہے کہ میں پوری طرح جواب دوں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ میں نہیں کہہ سکا کہ آپ…
مرزاناصر احمد: … تو یہ جواب جو ہے، یہ جواب جو آپ نے اب سوال یہ کیا کہ جو کچھ ساری عمر کے بڑے حصے میں لکھ کر انگریز کی تائید میں پچاس الماریاں بھریں، اس کے مقابلے میں اﷲ اور اس کے رسول اور اسلام کی جو اس وقت ضروریات تھیں اور مسائل کے… جو مسائل تھے، اور اسلام کے لئے جدوجہد کرنی تھی، اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو منصوبے بنانے تھے ان کے لئے تو پھر کوئی وقت ہی نہیں۔ ہاں، تو پھر میں نے یہ بتانا ہے کہ ان کی آپس میں نسبت کیا ہے۔ نسبت کا سوال ہوگیا ناں۔ تو اس نسبت کے لئے آپ مجھے وقت دیں تو، یا کسی ہمارے بزرگ… اتنے ہیں یہاں، بیٹھے ہوئے… کسی کے سپرد کر دیں۔ میںیہ وعدہ کرتا ہوں کہ ’’غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے‘‘ ان کا ایک ایک لفظ میں پروڈیوس کردوں گا۔ جس کی طرف اشارہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ویسا مسلمان نہیں ہوں، میرے غصے کی بات نہیں ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، اوہو! نہیں، میں پھر اناﷲ… میں معافی چاہتا ہوں، بالکل یہ مطلب نہیں تھا، بالکل یہ مطلب نہیں تھا میرا۔ میرا مطلب یہ تھا کہ اس وقت جن کے متعلق یہ خیال کیاگیا کہ کہیں عضے میں آکے خلاف ہدایت شریعت اسلام کوئی بات نہ کر بیٹھیں غصے میں، اور انگریزی حکومت کے لئے بھی لاء اینڈ آرڈر کا پرابلم پیدا ہو جائے، وہ جو ان کے لئے لکھا گیا۔ آپ کی تو بات ہی نہیں ہورہی۔ آپ تو بڑے حلیم ہیں، میں بڑا ممنون ہوں آپ کا تو لیکن وہ میرا مطلب…
1177جناب یحییٰ بختیار: انسان کمزور ہوتا ہے، آدمی سے کوئی غلط بات ہو جاتی ہے، میں اس کے لئے معافی چاہتا ہوں اگر کبھی ہوئی ہے اور میرا یہ Insinuation نہیں ہے۔ صرف میرے سامنے جو سوال آئے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں ٹھیک میرا مطلب یہ ہے کہ جب موازنہ کریں… میرا صرف اتنا مطلب ہے… جب موازنہ کریں گے پھر حقیقت واضح ہوگی تو اس کی مجھے اجازت دیں میں موازنہ کر دیتا ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی نے کل اٹھاسی کتابیں لکھیں)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو صرف یہ پوچھتا ہوں مرزاصاحب! کہ آپ نے کہا کہ انہوں نے کل چھیاسی (۸۶) کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: اٹھاسی۔
جناب یحییٰ بختیار: اٹھاسی کتابیں، مرزاصاحب نے کل اٹھاسی کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(پچاس الماریاں)
جناب یحییٰ بختیار: اب اٹھاسی کتابیں تو پچاس الماریوں میں نہیں آتیں۔
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ایک الماری کی چیز ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، اگر ایک ایک رکھی جائے تو نہیں آتیں۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو عام، عام، نارمل ہو…
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو اس کا یہ مطلب ہے کہ کچھ اور ہیں، کچھ اور کتابیں ہیں جو پچاس الماریوں میں آئیں۔
مرزاناصر احمد: مطلب کچھ اور ہے۔ کچھ اور کتابیں نہیں۔
1178جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے کہا تھا عام آدمی تو اندازہ کرتا ہے کہ مرزاصاحب نے پچاس الماریاں تو وہاں بھر دیں انگریز کی تائید وتعریف میں، زندگی کا زیادہ حصہ اسی میں گزرا، اور کچھ یہ کتابیں بھی لکھ دیں اور باقی زندگی کا جو حصہ رہ گیا تھا، وہ پچاس الماریوں کا نہ تھا، جو اﷲتعالیٰ کی تعریف میں۔ تو اس کے بعد ابھی کوئی زیادہ Evidence (شہادت) کی ضرورت نہیں ہے جو آپ بتائیں گے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ زیادہ کی ضرورت تو وہ ہے کہ وہ لکھا ایک سمندر، خداتعالیٰ کے کلام کی تفسیر کا کہ جس کا ایک انسان کی زندگی میں، میرے جیسے کی، پوری طرح اس کو Comprehand (احاطہ) کرنا۔ اس کے مطلب کو اپنے میں سمیٹنا اور اپنا لینا، Assimilation (انجذاب) کے ذریعے، وہ بھی ممکن نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! کل بھی میں نے ایک سوال پوچھا تھا اور…
مرزاناصر احمد: وہ، وہ، اس کے… جواب ہیں کل والے کے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں وہ، وہ شاید آپ کے پاس کوئی اور جواب ہو ایک اور سوال تھا۔ میں نے آپ سے عرض کی تھی کہ مرزابشیرالدین محمود صاحب کی جو کتاب ہے "True Islam" (سچا اسلام) جو کہ لیکچر ہے، اس میں وہ فرماتے ہیں کہ قرآن شریف کے جو خزانے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ اور مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی حمایت وتائید میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں اس سے بھر سکتی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تھے، چھپے ہوئے خزانے، وہ مرزاصاحب باہر لے آئے، ان کو ظاہر کیا دنیا پر، جو تیرہ (۱۳) سو سال تک ظاہر نہیں تھے۔ میں نے آپ سے عرض کیا کہ تیرہ سو سال میں قرآن شریف کی کون سی آیات تھیں جس کے متعلق کوئی ایسی Interpretation (توجیہہ) نہیں تھی جو مرزاصاحب نے ظاہر کی؟ مگر دو تین Subjects (عنوانات) کو چھوڑ کر… وہ Subject (عنوانات) وہ آیات جو ان کی نبوت کو کسی طریقے سے ثابت کرنے کا تعلق ہو یا مسیح موعود کے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ٹھیک ہے۔ مجھے یاد ہے وہ سوال۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا نے کونسی ایسی تفسیر کی جو آج تک امت میں سے کسی نے نہیں کی؟)
1179جناب یحییٰ بختیار: مسیح موعود کے آنے کا یا جہاد کا… ان کو چھوڑ کر باقی کون سی جگہ انہوں نے تفسیر کی جو کہ کسی نے پہلے نہیں کی تھی؟ آپ نے فرمایا ایک تو سورۃ فاتحہ پر انہوں نے ایسی تفسیر اس کی کی ہے کہ ستر فیصدی اس کا…
مرزاناصر احمد: …بالکل نیا ہے۔
 
Top