• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محمدیہ پاکٹ بک

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزائیوں کی تیرھویں دلیل

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَلایات بعد المأتین (مشکوٰۃ) کہ مسیح موعود مہدی کے ظہور کی نشانیاں تیرھویں صدی کے گزرنے پر ظاہر ہونگی۔ ملا علی قاری اور نواب صدیق حسن خاں نے بھی ایسا ہی لکھا ہے۔ (۱۰۲۸)
الجواب:
اول تو یہ حدیث ہی ضعیف اور موضوع ہے۔ جیسا کہ ابن جوزی نے اس کو موضوعات میں شمار کیا ہے۔ (۱۰۲۹)
دوم اس میں مسیح و مہدی کا کوئی ذکر نہیں صرف یہ الفاظ ہیں کہ نشانیاں دو سو سال بعد ہونگی۔ پس دو سو سال سے مراد تیرہ سو سال بعد لینا غلط در غلط ہے۔ جن بزرگوں نے دو سال سے مطلب ہزار سال سے دو سو سال بعد لیا ہے ان کی ذاتی رائے ہے جو حدیث کے الفاظ کے صریح خلاف ہے۔ پھر انہوں نے بھی محض ظن اور احتمال کے لفظ استعمال کئے ہیں۔ جو تحریرات ان کی پیش کی گئی ہیں ان میں ویَحْتَمِلُ کا لفظ موجود ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے تو بارہ سو برس بعد لکھا ہے مگر مرزائی محرف تیرہ سو سال بعد لکھتا ہے؟ پھر مزا یہ کہ مرزائی صاحب تیرہ سو سال کے بعد ظہور مسیح و مہدی نہیں لکھتا بلکہ یہ لکھتا ہے کہ '' مسیح موعود و مہدی کے ظہور کی نشانیاں تیرھویں صدی کے گزرنے پر ظاہر ہونگی اور کون نہیں جانتا کہ نشانیاں صدہا برس پہلے شروع ہو جاتی ہیں۔ دیکھئے صحیح حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کی نشانیوں سے یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا۔ جہالت پھیل جائے گی زنا اور شراب کی کثرت ہوگی (بخاری)(۱۰۳۰) جھوٹے اشخاص پیدا ہوں گے (مسلم)(۱۰۳۱) امانت میں خیانت کی جائے گی۔ نا اہل لوگ حاکم ہوں گے (بخاری)(۱۰۳۳)کیا ان علامتوں سے اکثر اس زمانہ میں پائی جاتی ہیں؟ پھر کیا تمہارے قاعدے کی رو سے ابھی قیامت کو آجانا چاہیے تھا حالانکہ خود تمہارے نبی کے اقوال کی رو سے ابھی ہزار سال کے قریب باقی ہے۔ (۱۰۳۳)
اور سنو! حدیث میں ہے کہ آخری زمانہ میں ایک خلیفہ ہوگا جو بکثرت مال بانٹے گا اور پھر اس بے پرواہی سے کہ شمار بھی نہ کرے گا (مسلم در مشکوٰۃ باب مذکورہ بالا) اور تم مانتے ہو کہ یہ آخری خلیفہ مرزا ہے۔ اب باوجودیکہ مرزا صاحب بقول شما قیامت کی نشانی میں پھر بھی بموجب تحریرات مرزا کئی سو سال قیامت میں باقی ہیں۔ مزید برآں مرزائی دوست مانتے ہیں ''نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا قرآن قیامت کی نشانی ہے۔'' (۱۰۳۴)حالانکہ حضور کے زمانہ پر ساڑھے تیرہ سو سال گزر چکا مگر قیامت نہیں آئی۔
-----------------------------------------------------
(۱۰۲۸) (ب) احمدیہ پاکٹ بک ص۶۲۷
(۱۰۲۹) موضوعات ابن جوزی ص۱۹۸، ج۳ والعلل المتناھیۃ ص۳۷۱، ج۲
(۱۰۳۰) صحیح بخاری ص۱۸، ج۱ کتاب العلم باب رفع العلم وظھر الجھل و کتاب النکاح باب یقل الرجل ویکثر النساء ص۸۸۷، ج۲ و صحیح مسلم ص۳۴۰، ج۱ کتاب العلم باب رفع العلم و قبضہٖ
(۱۰۳۱) صحیح مسلم ص۱۲۰، ج۲ کتاب الامارۃ باب الناس تبع لقریش والخلافۃ و مصابیح ص۴۸۷، ج۳ و مشکوٰۃ ص
(۱۰۳۲) صحیح بخاری ص۹۶۱، ج۲ کتاب الرقاق باب رفع الامانۃ
(۱۰۳۳) لیکچر سیالکوٹ ص۶ و روحانی ص۲۰۷ ج ۲۰
(۱۰۳۴) احمدیہ پاکٹ بک ص۳۳۸ طبعہ ۱۹۳۲ء
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
الغرض اول تو یہ حدیث جھوٹی ہے جس سے سند نہیں لی جاسکتی اس کے جھوٹی ہونے پر واقعات نے بھی شہادت دیدی وہ یوں کہ بقول مرزا صاحب اس میں ظہور مسیح کی خبر ہے۔(۱۰۳۵) اور ظہور مسیح دو سو سال بعد نبی کے ہیں۔ پس یہ جھوٹی نکلی۔ بفرض محال صحیح بھی ہو ۔اس میں مسیح و مہدی کا کوئی ذکر نہیں صرف نشانیوں کا ذکر ہے چنانچہ مطابق اس کے صدہا نشانیاں ظاہر ہوچکی ہیں۔
۱۔ دو سو سال کے بعد مسئلہ خلق قرآن کا رائج ہونا جس کی وجہ سے صدہا علمائے حقانی بے دریغ قتل کئے گئے۔
۲۔ زلزلے آئے۔
۳۔ طاعون پھوٹا۔
۴۔ اکثر ظالم فرمانرواؤں کے ظلم سے کئی لاکھ فرزندانِ اسلام کے خون بہائے گئے۔
۵۔ حج کعبۃ اللہ تک باطنیوں نے بند کردیا۔
۶۔ حجر اسود اکھاڑا گیا۔
۷۔ فرقہ قرامطہ و باطنیہ کے نجس ہاتھوں سے جو اہل مکہ پر مصائب آئے وہ اربابِ بصیرت سے مخفی نہیں۔
۸۔ معتزلہ نے جو جو گل کھلائے وہ اصحاب تاریخ پر نمایاں ہیں۔
۹۔ خسف ہوئے مسخ ہوئے۔
۱۰۔ قحط اس طرح کے پڑے کہ قحط یوسفی کو مات کرگئے۔
۱۱۔ کئی دفعہ آسمانوں سے پتھر برسے۔
۱۲۔ خلیفہ مستعصم باللہ کے عہد خلافت میں مرزا کے آباؤ اجداد تاتاری مغلوں نے جو جو مظالم ڈھائے وہ اہل علم کے سامنے ہیں۔
غرض صدہا نشانیاں دو سو سال کے بعد ہوئیں اور صدہا آئندہ ہونگی پس یہ دلیل بشرط صحیح ہونے حدیث کے بھی مرزائیوں کو مفید اور ہمارے خلاف نہیں۔
------------------------------------------------------------------------------
(۱۰۳۵) ازالہ اوہام ص۱۸۵ و روحانی ص۱۸۹ ج ۳۴۶۹
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزائیوں کی چودھویں دلیل کسوف و خسوف

'' حدیث میں ہے ہمارے مہدی کی صداقت کے دو نشان ہیں۔ رمضان میں چاند کو پہلی رات کو اور سورج کو درمیانے دن گرہن لگے گا۔ یہ گرہن مرزا کے وقت چاند کو ۱۳ تاریخ اور سورج کو ۲۸ تاریخ لگا۔ '' (۱۰۳۶)
الجواب:
یہ روایت کیا ازروئے روایت کیا بروئے درایت ہر دو طرح جھوٹی بناوٹی، جعلی ہے۔ روایت کی رو سے یوں کہ اس کے پہلے راوی عمرو بن شمر کو محدثین نے کذاب، منکر الحدیث متروک الحدیث۔ جھوٹی روایت کو معتبر آدمیوں کے نام پر بنانے والا وغیرہ لکھا ہے۔ (۱۰۳۷)دوسرے راوی جابر (نہ معلوم یہ صاحب کون ہیں) اگر مراد جابر جعفی ہے تو اس کو بھی حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ نے کذاب کا لقب دیا ہے اسی طرح دیگر محدثین کے نزدیک جابر جعفی کا نام کذاب مشہور ہے حتیٰ کہ یہ فقرہ زباں زد خاص و عام ہوگیا ہے کہ فلاں شخص جابر جعفی کی طرح کذاب ہے۔ (۱۰۳۸)
اس روایت کے جھوٹی ہونے پر خود مرزا صاحب و مصنف مرزائی پاکٹ بک کی شہادت ملاحظہ ہو۔ یہ روایت مہدی کے بارے میں ہے اور مرزا صاحب و مصنف مرزائی پاکٹ بک لکھتے ہیں:
(۱) ''مہدی کی حدیثیں سب ناقابلِ اعتبار اور قرآن شریف کے خلاف ہیں۔ ان میں اگر صحیح حدیث ہے تو یہی ہے کہ لامھدے الا عیسیٰ (ہاں صاحب یہ صحیح کیوں نہ ہوگی۔ مطلب جو ہوا)۔'' (۱۰۳۹)
(۲) '' محدثین نے باب مہدی کی سب احادیث کو مجروح قرار دیا ہے لیکن ایک حدیث صحیح ہے۔ لا مھدی الا عیسیٰ ۔ (۱۰۴۰)
درایت کی رو سے اس حدیث کا جھوٹا ہونا مرزا صاحب فرماتے ہیں:
'' قانونِ قدرت جب سے دنیا بنی ہے اسی طرح ہے کہ چاند گرہن کے لیے ۱۳۔۱۴۔۱۵ اور سورج گرہن کے لیے ۲۷۔ ۲۸۔ ۲۹ تاریخیں مقرر ہیں یہ نظام کبھی نہیں ٹوٹ سکتا۔''(۱۰۴۱)
'' بخلاف اس کے اس جھوٹی روایت میں یہ لکھا ہے ینکسف القمر لِاوَّلِ لَیْلَۃٍ مِنْ رَمَضَانَ وتنکسِفُ الشمس فی النصف منہ ۔(۱۰۴۲)
یعنی رمضان شریف کے مہینے چاند کی پہلی تاریخ کو اور سورج کو رمضان کے نصف میں گرہن ہوگا پس یہ روایت بوجہ خلاف نیچر ہونے کے حسبِ قولِ مرزا مردود ہے۔ مرزا صاحب نے اس روایت کے ضعف کو اٹھانا چاہا ہے کہ:
'' حدیث نے آپ اپنی سچائی کو ظاہر کردیا ہے کیونکہ اس کی پیشگوئی پوری ہوگئی۔''(۱۰۴۳)
اگر یہ صحیح ہو کہ حدیث کے مطابق یہ گرہن واقع ہوا ہے تو ہمیں اس پر پھر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ غضب تو یہی ہے کہ مرزا صاحب کے وقت جو گرہن ہوا ہے وہ اس روایت کے مطابق نہیں ہوا:
'' چاند گرہن ۱۳ رمضان کو اور سورج گرہن ۲۸ رمضان کو ہوا ہے۔'' (۱۰۴۴)
پس یہ کہنا کہ روایت نے آپ اپنی سچائی ظاہر کردی ایک دجالانہ دھوکا ہے مرزائی کہتے ہیں کہ حدیث میں قمر کا لفظ ہے اور قمر چاند کی پہلی تاریخ کو نہیں کہا جاتا بلکہ ہلال کہا جاتا ہے۔ قمر دوسری رات یا تیسری رات کے چاند کو کہا جاتا ہے۔ (۱۰۴۵)
جواباً عرض ہے کہ بہ فرض محال صحیح ہو تو یہی وجہ اس روایت کے جھوٹی ہونے کی دلیل ہے کہ اس میں پہلی رات کے چاند کو قمر کہا گیا ہے جیسا کہ الفاظ روایت ینکسف القمرلاول لیلۃ من رمضان اس پر شاہد ہیں۔
دوم۔ اگر روایت کی غلطی کو نظر انداز کرکے یہی مراد لی جائے کہ رمضان کی پہلی رات سے مراد قمر کی پہلی رات ہے تو بھی دوسری یا تیسری رمضان کو چاند گرہن ہونا چاہیے اور سورج گرہن کے لیے تو اتنا عذر بھی تمہارے پاس نہیں۔ صاف لفظ ہیں کہ نصف رمضان میں سورج گرہن ہوگا حالانکہ مرزا کے وقت انہی تاریخوں میں ہوا جن میں ہمیشہ ہوتا آیا ہے پس یہ گرہن روایت کے مطابق نہیں ہوا لہٰذا اس سے تمسک کرنے والا کذب ہے۔ مرزائی کہتے ہیں کہ مطلب حدیث کا یہ ہے کہ رمضان کی پہلی رات سے مراد گرہن لگنے کی پہلی رات ہے یعنی تیرہ رمضان اور نصف رمضان کا مطلب سورج گرہن کا درمیانی دن ہے یعنی ۲۸ رمضان۔
'' بے حیا آدمی جو چاہے بکے، کون اس کو روکتا ہے۔'' (۱۰۴۶)
ناظرین کرام! مرزائیوں کی دجالانہ چالوں پر غور فرمائیے کہ پہلے تو ایک سراسر جھوٹی و مردود روایت سے تمسک کرتے ہیں جب اتنے سے کام نہیں نکلتا تو حسبِ ضرورت خود تاویلات رکیکہ کے سانچہ میں ڈھال کر من مانی مرادیں لیتے ہیں۔ پھر اسے مرزائی نبوت کی دلیل ٹھہراتے ہیں۔
نوٹ: یہ حدیث نبوی ہرگز نہیں بلکہ محمد علی کا (موضوع) قول ہے یہ روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع نہیں۔ اس کو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم قرار دینا ظلمِ عظیم ہے۔ مرزا صاحب خود ایام الصلح، اردو صفحہ ۸۰ پر مانتے ہیں کہ:
'' خسوف امام باقر (محمد بن علی) سے مہدی کا نشان قرار دیا گیا ہے۔'' (۱۰۴۷)
روایت کی سند کے الفاظ یہ ہیں:
حدثنا ابو سعید الاصطخری قال ثنا محمد بن عبداللّٰہ بن نوفل ثنا عبید بن یعیش ثنا بن بکیر عن عمرو بن شمر عن جابرؓ عن محمد بن علی قال ان لمھدینا۔ الخ (۱۰۴۸)
------------------------------------------------------------------------------------------
(۱۰۳۶) احمدیہ پاکٹ بک ص۶۲۸
(۱۰۳۷) میزان الاعتدال ص۲۶۸، ج۳
(۱۰۳۸) میزان ص۳۷۹،ج۱ وتھذیب التھذیب ص۴۶،ج۲ نوٹ: مولانا معمار مرحوم نے راوی کے تعین میں شک کا اظہار کیا ہے حالانکہ یہ قطعی طور پر جابر جعفی ہے، ابو صہیب
(۱۰۳۹) مولانا معمار مرحوم نے کے مذکورہ قول کو اخبار، الحکم ۲۳ جولائی ۱۹۰۰ء ص۵ کالم نمبر۳ سے نقل کیا ہے لیکن راقم کو اس مراجع کے حوالے سے بایں الفاظ نہیں ملا ہاں البتہ مرزا نے ۲۸؍ ستمبر ۱۹۰۵ء کو مذکورہ بات ان الفاظ میں کہی ہے کہ مھدی کے متعلق جس قدر احادیث ہیں وہ محدثین نے مجروح قرار دی ہیں صرف ایک روایت لا مھدی الاعیسی ہے الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخہ ۱۷؍ نومبر ۱۹۰۵ء ص۷ و ملفوظات مرزا ص۴۴۶، ج۴ اسی طرح مرزا نے ، تحفہ گولڑویہ ص۲۸ میں ضمیمہ براہین احمدیہ ص ۱۸۵، ج۵ میں اور حقیقت المھدی ص۲۹ میں مھدی کے متعلقہ جملہ روایات کو مجروح و مخدوش اور موضوع قرار دیا ہے۔ (ابو صہیب)
(۱۰۴۰) احمدیہ پاکٹ بک ص۴۳۵ طبعہ ۱۹۴۵ء و ص۳۵۴ طبعہ ۱۹۳۲ء
(۱۰۴۱) مفہوم ضمیمہ انجام آتھم ص۴۷ و روحانی ص۳۳۱، ج۱۱
(۱۰۴۲) احمدیہ پاکٹ بک ص۳۸۸ طبعہ ۱۹۳۲ و ص۶۲۸ طبعہ ۱۹۴۵ء
(۱۰۴۳) ضمیمہ انجام آتھم ص۴۹ و روحانی ص۳۳۳ ج۱۱
(۱۰۴۴) ایضاً ص۴۶ و روحانی ص۳۳۰،ج۱۱ و احمدیہ پاکٹ بک ص۳۸۸ و سلسلہ احمدیہ ص۵۸ و مجدد اعظم ص۳۸۶ ، ج۱ و حیات احمد ص۴۶۰،ج۴۔ نوٹ: مولانا معمار رحمہ اللہ علیہ کے اس وزنی اعتراض کی قوت کو محسوس کرتے ہوئے مؤلف مرزائی پاکٹ بک نے بعد کی اشاعت میں قمری تاریخ درج نہیں کی (دیکھئے ص۶۳۰ طبعہ ۱۹۴۵ء) ابو صہیب
(۱۰۴۵) مؤلف احمدیہ پاکٹ بک ص۶۲۹ میں لکھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ قمر بولا ہے اور قمر پہلی تین راتوں کے بعد کے چاند کو کہتے ہیں (انتھی) اس پر مرزا نے کافی تفصیل سے اپنی متعدد کتب میں بحث کی ہے اور تین دن کے چاند پر قمر کا لفظ ثابت کرنے والے کو ایک ہزار روپیہ انعام کا وعدہ دیتے ہیں، نور الحق ص۱۱، ج۲ و روحانی ص۱۹۹، ج۸ یہ انعام محض ایک گیدڑ بھبکی ہے ہم بغیر انعام لیے ہی اس چیلنج کو توڑ دیتے ہیں چنانچہ ارشاد ہوتا ہے کہ والقمر قدرنہ منازل حتی عاد کالعرجون القدیم (پ۲۳ یٰسین آیت ۴۰ ) والقمر نوراً وقدرہ منازل لتعلموا عدد السنین والحساب (پ۱۱ یونس آیت نمبر ۶)
ان آیات میں قمری تاریخ کا زکر ہے جو کہ چاند کی پہلی رات سے شروع ہوتی ہے۔ حضرت نعمان بن بشیرt راوی ہیں کہ : کان رسول اللّٰہ ﷺ یصلیھا لسقوط القمر الثالثۃ الحدیث(ابوداؤد ص۶۰،ج۱ و ترمذی مع تحفہ ص۱۵۲، ج۱ و نسائی مجتبیٰ ص۶۳، ج۱ والسنن الکبریٰ للبیھقی ص۳۷۳، ج۱
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری رات کا قمر غروب ہونے پر (نماز عشاء) ادا فرمایا کرتے تھے۔ انتھی
اس حدیث سے واضح ہے کہ تیسرے دن کے چاند کو عربی میں قمر بھی کہتے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ چاند کو پورا مہینہ قمر کہا جاتا ہے اور پہلی تین راتوں میں ہلال بھی کہلاتا ہے جیسے ۱۳، ۱۴، ۱۵ میں بدر بھی کہلاتا ہے الغرض ہر ہلال قمر ہے مگر ہر قمر ہلال نہیں اسی طرح ہر بدر قمر ہے مگر ہر قمر بدر نہیں، جس طرح بدر کی راتوں میں قمر کو تیز روشنی کی وجہ سے مجازی طور پر بدر کہا جاتا ہے اسی طرح پہلی تین راتوں کو بایں طور پر قمر کو ہلال کہا جاتا ہے کہ لان الناس یرفعون اصواتھم بالاخبار عنہ ، لسان العرب ص۷۰۳،ج۱۱۔ ابو صہیب
(۱۰۴۶) اعجاز احمدی ص۳ و روحانی ص۱۰۹، ج۱۹
(۱۰۴۷) ایام الصلح ص۸۰ و روحانی ص۳۱۵، ج۱۴ ۔ نوٹ: مزاحی نے ضمیمہ انجام آتھم ص۴۶ اور حقیقت الوحی ص۱۹۴ میں بھی اسے امام باقر کا قول تسلیم کیا ہے۔ ابو صہیب
(۱۰۴۸) السنن دارقطنی ص۶۵،ج۲ فی الصلوٰۃ باب صفۃ صلوٰۃ الخسوف والکسوف و ھیئتھما ج۲
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزائیوں کی پندرھویں دلیل!

ان اللّٰہ یبعث لھذہ الامۃ علی راس کل مائۃ سنۃ من یجدد لھا دینھا (مشکوٰۃ : کتاب العلم)
یعنی ہر صدی کے سر پر مجدد آئے گا۔ اس صدی کا مجدد مرزا صاحب کے سوا کون ہے؟(۱۰۴۹)
(۱) الجواب: یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور مرزا صاحب کا ایمان تھا کہ :
'' ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ غبی تھا، درایت اچھی نہیں رکھتا تھا۔'' (۱۰۵۰)
'' ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ فہم قرآن میں ناقص ہے۔ اس کی درایت پر محدثین کو اعتراض ہے۔''
'' درایت اور فہم سے بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا۔'' (۱۰۵۱)
لہٰذا وہ شخص '' غبی'' ہو اور ''فہم سے بہت ہی کم حصہ رکھتا ہو'' وہ اس قابل نہیں کہ تم اس کی روایت پیش کرو کیونکہ وہ شخص جو ''غبی'' ہو وہ روایت کرنے میں بھی ضرور غلطی کرے گا۔
(۲) یہ روایت موقوف ہے لہٰذا حجت نہیں (دیکھو ابوداؤد کتاب الملاحم جلد دوم ص۳۲)(۱۰۵۲)
(۳) اس حدیث کے راویوں میں ایک راوی ابن وہب ہے جو مدنس ہے لہٰذا قابلِ اعتبار نہیں۔ (۱۰۵۳)
(۴) آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۴۷۲ پر مرزا صاحب اس دمشقی منارہ والی حدیث کے غلط ہونے کی وجہ لکھتے ہیں:
'' ثابت نہیں ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں دمشق میں کوئی منارہ تھا۔ اس سے پایا گیا کہ آنحضرت کے بعد اگر کوئی منارہ بنا تو وہ سند نہیں ہے۔'' (۱۰۵۴)
اسی طرح آنحضرت کے وقت میں سن ہجری نہ تھا۔ یہ سن خلافت دوم میں بنا ہے تو اس حدیث سے صدی سے سن ہجری کی صدی کیونکر مراد لی جاسکتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سن ''فیل'' مروج تھا اور اس سن کا سن ہجری سے ۵۳ سال کا فرق ہے لہٰذا یہ حدیث ''سند نہیں ہے''۔
(۵) مرزا صاحب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے منارہ دمشق پر آنے کی حدیث کو اس لیے ضعیف قرار دیتے ہیں کہ گو وہ حدیث صحیح مسلم میں تو ہے مگر بخاری میں نہیں :
'' یہ وہ حدیث ہے جو صحیح مسلم میں امام مسلم صاحب ہے لکھی ہے جس کو ضعیف سمجھ کر رئیس المحدیثن امام محمد اسماعیل بخاری نے چھوڑ دیا۔'' (۱۰۵۵)
لہٰذا یہ حدیث (مجدد) صحیح بخاری میں نہیں لہٰذا قابل حجت نہیں۔
نوٹ: اس حدیث کا وجود صحاح ستہ کی پانچ کتابوں (بخاری مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، نسائی) میں بھی نہیں ہے۔
(۶) مرزا صاحب خود گمراہ میں بموجب حدیث بخاری مسلم کے بوجہ مدعی نبوت ہونے کے کذاب و دجال ہیں خود مرزا صاحب کا اقرار ہے کہ:
'' مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے۔'' (۱۰۵۶)
لہٰذا مرزا صاحب اس کے مصداق نہیں ہوسکتے اگرچہ حدیث پر سے سارے اعتراضات بھی اٹھ جائیں۔
(۷) بفرض محال یہ حدیث صحیح بھی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر صدی کا مجدد شخص واحد ہی نہیں بلکہ جماعت ہے۔ آج اسلامی دنیا کا اندازہ کیا جائے تو یہ بات معقول معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ ممالک اسلامیہ اتنی وسعت میں اتنی دور دور ہیں کہ باوجود ریل اور تار وغیرہ کے ایک ہی مجدد تمام ممالک میں کام نہیں کرسکتا۔ کیا کوئی ہندوستان کا مجدد چین میں اصلاح کرسکتا ہے؟ یا چین کا مجدد افغانستان میں کام کرسکتا ہے؟ امکان کو جانے دیجئے واقعات اس کا جواب دیتے ہیں کہ ہرگز نہیں۔
اب سوال یہ رہ جاتا ہے کہ مَنْ یجدِدُ میں صیغہ مفرد مضارع کا ہے پھر جمع کیسے ہوگا؟
----------------------------------------------
(۱۰۴۹) احمدیہ پاکٹ بک ص۶۳۱
(۱۰۵۰) اعجاز احمدی ص۱۸ و روحانی ص۱۲۷، ج۱۹
(۱۰۵۱) ضمیمہ براھین احمدیہ ص۲۳۲، ج۵ و روحانی ص۴۰۱، ج۲۱ ملخصًا
(۱۰۵۲) روایت مذکورہ موقوف نہیں بلکہ مرفوع ہے دیکھئے ابو داؤد ص۲۳۳، ج۲ کتاب الملاحم باب ما یذکر فی قرن المائۃ ومستدرک حاکم ص۵۲۲، ج۴ فی الفتن والملاحم باب ذکر بعض المجد دین فی ھذہ الامۃ و صححہ والطبرانی فی الاوسط بسند رجالہ ثقات علی ما ذکر العجلونی فی کشف الخفاء ص۲۸۲، ج۱
(۱۰۵۳) مولانا معمار مرحوم کا یہ معارضہ درست نہیں ہے کیونکہ ابن وھب کی تدلیس مضر نہیں جیسا کہ حافظ ابن حجر نے طبقات المدلسین ص۲۲ میں انہیں پہلے طبقہ میں شمار کیا ہے۔ ثانیاً، ابوداؤد میں، اخبرنی سعید بن ابی ایوب، کہہ کر امام ابن وھب نے سماع کی صراحت کردی ہے لہٰذا تدلیس کا اعتراض غلط ہے۔ ابو صہیب
(۱۰۵۴) آئینہ کمالات اسلام ص۴۵۸ و روحانی ص۴۵۸، ج۵ ملخصاً مترجمًا
(۱۰۵۵) ازالہ اوہام ص ۲۲۰ و روحانی ص۲۰۹،۲۱۰، ج۳
(۱۰۵۶) حاشیہ انجام آتھم ص۲۸ و روحانی ص۲۸، ج۱۱
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
جواب:
اس کا یہ ہے کہ مَنْ بصیغہ مفرد قرآن مجید میں بکثرت آتے ہیں جہاں جمع مراد ہوتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے:
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَا بِاللّٰہِ وَبِالْیَوْمِ الْاٰخِرَ وَمَا ھُمْ بِمُوْمِنین (۱۰۵۷) اس آیت میں مَنْ کا صلہ یَقُوْلُ صیغہ مفرد فعل مضارع ہے مگر اس کو ماھُمَ میں جمع دکھایا ہے اس طرح مَنْ یُجدِدُ کا صیغہ بظاہر مفرد ہے مگر معنی میں جمع ہے۔
نتیجہ:
یہ حدیث ضعیف ہے بفرضِ محال صحیح بھی ہو تو مجدد ہر وہ شخص ہے جو خدمت دین کرے اور توحید و سنت کا درس دے اور خود بھی عامل ہو۔ نہ کہ مرزا صاحب جو خود ۵۲ برس مشرک رہے پھر مراق وغیرہ میں مبتلا رہے اور دعویٰ نبوت کی وجہ سے مسیلمہ کذاب کے بھائی ٹھہرے۔
----------------------------------------------
(۱۰۵۷) پ۱ رکوع نمبر۲
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
ضمیمہ کذبات مرزا

'' ٹیچی''
مسلمان:
مرزا صاحب کے پاس آنے والے فرشتے کا نام ٹیچی تھا یعنی بوقت ضرورت عین موقع پر روپے لانے والا (۱۰۵۸)اس ٹیچی فرشتے کی بابت مرزا صاحب کا ایک بیان بھی ہے کہ مرزا صاحب نے اس سے دریافت کیا۔ تمہارا کیا نام ہے تو اس فرشتے نے کہا میرا نام کچھ بھی نہیں۔ پھر پوچھا تو کہنے لگا کہ میرا نام ٹیچی ہے یعنی بوقت ضرورت عین موقع پر پہنچنے اور کام آنے والا۔ اس میں اس فرشتے نے بھی جھوٹ بولا کہ پہلے میرا نام کچھ نہیں پھر کہا میرا نام ٹیچی ہے اندریں حالات ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس نبی کے پاس آنے والا فرشتہ بھی جھوٹ بولتا ہو وہ صادق نبی نہیں ہوسکتا۔
مرزائی:
ٹیچی فرشتے پر جو پھبتی اڑائی جاتی ہے اس کے لیے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حضرت ملک الموت کو چپیڑ ماری تو وہ کانا ہوگیا۔ پس جس طرح فرشتہ کانا ہوسکتا ہے اس طرح اس کا نام بھی ٹیچی ہوسکتا ہے۔ (۱۰۵۹)
الجواب:
کہاں فرشتے کے نام سے سوال کہ یہ کیسا نام اور اس کے اخلاقی عیب جھوٹ سے سوال کہ جھوٹ بولنے والا فرشتہ کس طرح ہوسکتا ہے اور کہاں ملک الموت کا جسمانی عارضہ کہ آنکھ پھوٹ گئی۔ ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
نوٹ: امام بیہقی رحمہ اللہ نے خطابی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ ملحد اور بدعتی لوگ اس حدیث پر طعن کرتے ہیں پھر اس کا بہت مبسوط و مدلل جواب نقل کیا ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ صدمہ صورت بشری کی آنکھ پر وارد ہوا تھا نہ کہ صورت ملکی کی آنکھ پر۔ کیونکہ حضرت ملک الموت اس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس صورتِ بشری میں آئے تھے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم اور حضرت لوط علیہ السلام کے پاس صورتِ بشریٰ میں آئے تھے تو انہوں نے ان کو نہ پہچانا۔ (۱۰۶۰)
----------------------------------------------------

(۱۰۵۸) حقیقت الوحی ص۳۳۲ و روحانی ص۳۴۶، ج۲۲ و تذکرہ ص۵۲۹
(۱۰۵۹) احمدیہ پاکٹ بک ص۷۰۱، طبعہ ۱۹۴۵ مفہوم
(۱۰۶۰) کتاب الاسماء والصفات للبیھقی ص۲۵۴، ج۲ باب ماجاء فی التردد
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا صاحب کا شاعر ہونا
وَمَا عَلَّمْنَاہُ الشعر وما ینبغی لہ ۔(۱۰۶۱)
یعنی ہم نے آنحضرت کو شعر نہیں سکھایا اور نہ وہ (یعنی شعر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لائق ہے۔ یعنی شعر گوئی کمالاتِ نبوت میں سے نہیں ہے بلکہ شان نبوت کے لائق بھی نہیں اور مرزا صاحب اپنے آپ کو بروز محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہتے ہیں لہٰذا آپ نبی نہیں ہیں۔ کیونکہ آپ نے اپنا کمال شعروں میں دکھایا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت میں شعر نہیں پایا گیا۔ بلکہ اگر کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دوسرے کا شعر بطور تمثیل نقل بھی کیا تو اس میں ایسی تبدیلی ہوگئی جس سے اس کا وزن درست نہ رہ سکا اور اس کی مثالیں حدیث جاننے والوں سے مخفی نہیں ہیں پس جب شعر آپ کی عادت میں نہیں بلکہ دوسرے کا شعر بھی جو موزوں ہوتا پوری طرح نقل نہ کرسکتے۔ تو معلوم ہوا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن مبارک سے کبھی کوئی موزوں کلام ( انا النبی لا کذب ) نکل گیا تو وہ اتفاقی بات ہے۔ اور اصطلاح کے لحاظ سے ایسا موزوں کلام جو اتفاقاً موزوں ہو جائے اور متکلم کا قصد نہ پایا جائے اسے شعر اور اس کے قائل کو شاعر نہیں کہتے۔ چنانچہ علامہ سیدد منہوری مصری شرح کافی میں شعر کی تعریف میں کہتے ہیں:
کَلَامٌ مَوْزُوْنٌ قَصدًا بِوَزْنٍ عَرَبِیٍ اور اس کے بعد ان قیود کے فوائد میں قصد پر لکھتے ہیں:
وقولنا قصدًا یَخْرُجُ مَاکَانَ وَزْنُہٗ اِتِّفَاقیا اَیْ لَمْ یُقْصَدْ وَزْنُہٗ فلا یَکُوْنُ شِعْرًا کایاتٍ شَرِیفۃٍ اتفق وزنھا ای لم یقصد وزنھا بل قصد قرانا وذکر لقولہ تعالٰی لَنْ تَنَالُوا الْبر حتی تنفقوا مما تحبون فانھا وزن مُجْزِمُ الرُّسُلِ المسبع فلا تکون شعرْ لا ستحالۃ ... الشعریۃ علی القران قال اللّٰہ تعالٰی اِنْ ھُوَ اِلاَّ ذِکرو قرآن مبین ولمرکبات نبویۃٍ اتفق وزْنُھَا اَیْ لَمْ یُقْصدوزْنُھَا بَلْ قَصَدَکَوْنَھَا ذِکْرا مثلا لقولہ صلعم ھل انت الا اِصْبُحٌ وَمِیْتِ وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ مَا لَقِیْتِ فَاِنَّہٗ عَلٰی وَزَنِ الرجز المقطوع فلا یکون شعرا قال اللّٰہُ تَعَالٰی وَمَآ علمنٰہُ الشعر وما ینبغی لہ (الشرح المبسوط ص۱۳) (۱۰۶۲)
نیز سیدد منہوری نے اسی صفحہ میں شیخ جمل رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو شخص یہ کہے کہ آدم علیہ السلام نے شعر کہا تھا اس نے جھوٹ بولا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام( علیہم السلام ) سب کے سب شعر گوئی سے پاک ہونے میں برابر ہیں۔
اسی طرح اسی صفحہ پر شیخ سجائی سے شعر کی تعریف یوں نقل کی ہے: والنظم ھو الکلام المقفی الموزن قصدًا۔ اَیْ مقصود الشعریۃ لقائلہ ٖیعنی جو کلام وزن اور قافیہ کی رعایت سے شعریت کا قصد کرکے کہا جائے، اسے نظم (شعر) کہتے ہیں۔
---------------------------------
(۱۰۶۱) پ ۲۳ یٰسٓ آیت نمبر ۶۹
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
اعتراض:
امام راغب نے فرمایا ہے کہ وما علمنہ الشعر میں شعر سے مراد کذب ہے کہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اور قرآن کو جھوٹا قرار دیتے تھے۔ اس پر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے اپنے نبی کو شعر یعنی جھوٹ نہیں سکھایا۔ (۱۰۶۳)
الجواب:
اس کا حل اس طرح ہے کہ یہاں ہر دو باتیں ہیں۔ ایک یہ کہ قرآن شعر ہے یا نہیں۔ دیگر یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شاعر ہیں یا نہیں۔ سو امام راغب فرماتے ہیں کہ چونکہ قرآن شریف عیاناً نثر کلام میں ہے۔ اس لیے کفار کا قرآن کو شعر کہنا بمعنی کذب ہے اور اس وقت ہماری نزاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہے۔ سو اس کی بابت امام راغب نے ہرگز نہیں کہا اور نہ وہ کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شعر کہا کرتے تھے کیونکہ یہ خلاف واقع بھی ہے اور قرآن مجید کی صریح نص کے خلاف بھی ہے۔ غرض تمام علمائے امت کیا محدثین اور کیا ادیب سب کے سب بالاتفاق فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بالخصوص اور تمام انبیاء بالعموم شعر گوئی سے پاک تھے۔ امام رازی اور امام زمخشری سے بھی ایسا ہی منقول ہے۔ (۱۰۶۴)
اگر شعر کے معنی کذب لیے جائیں تو پھر قرآن مجید کی آیت کا مطلب یہ ہوگا کہ نہ ہم نے اپنے نبی کو کذب سکھایا اور نہ وہ اس کی شان کے لائق ہے تو مطلب یہ ہوا کہ کذب نبی کے واسطے جائز نہیں مگر دوسرے لوگوں کے واسطے جائز ہے۔ ان کو حق حاصل ہے کہ کذب سے اجتناب نہ کریں استغفراللہ نیز اس طرح اس کا اگلی آیت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان جب ایک جھوٹ بولتا ہے تو اس جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے سو جھوٹ اور بولنے پڑتے ہیں۔
-------------------------------------------------
(۱۰۶۳) احمدیہ پاکٹ بک ص۸۸۳
(۱۰۶۴) تفسیر کبیر ص۱۰۴، ج۲۶ و کشاف ص۲۶، ج۴
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور اس کی قرآن دانی

ناظرین ہمارا دعویٰ ہے کہ مرزا صاحب کو قرآن بھی اچھی طرح نہیں آتا تھا یہی وجہ ہے کہ آپ کی کتب میں کثرت سے آیات قرآنی غلط لکھی ہوئی ہیں۔ آپ جس کتاب کو اٹھائیں اس میں بیشتر آیاتِ قرآنی غلط پائیں گے۔ اب مرزائیوں کی طرف سے یہ لغو عذر پیش کیا جاتا ہے کہ کتابت کی غلطیاں ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ جو ترجمہ ساتھ لکھا گیا ہے وہ بھی غلط ہے (ترجمہ غلط آیت کے مطابق ہے) کیا اس جگہ بھی کاتب کا قصور ہے؟ اگر پہلے ایڈیشن میں اغلاط تھیں تو دوسرے میں ان کی تصحیح ہو جاتی مگر آج تک وہ اغلاط موجود ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ مرزائیوں کو قرآن آتا ہے (یہ بالکل صحیح ہے اس میں ذرہ بھر مبالغہ نہیں) اور نہ ہی مرزا صاحب کو حالانکہ آپ کا دعویٰ ہے:
'' میں اپنے ذاتی تجربہ سے کہہ رہا ہوں کہ روح القدس کی قدسیت ہر وقت اور ہر دم اور ہر لحظہ بلا فصل ملہم کے تمام قویٰ میں کام کرتی رہتی ہے۔'' (۱۰۶۵)
------------------------------
(۱۰۶۵) آئینہ کمالات اسلام ص۹۳ و روحانی جلد ۵ صفحہ ایضاً
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
آیات قرآنی

الفاظ مرزا صاحب قادیانی
اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ والْمَوْعِظَۃِ الحَسَنَۃِ وجَادِلْھُمْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ ۔(پارہ۲۴:رکوع۱۶)
وقال جادلھم (ای جاول النصاری) بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ اور اس نے یہ تو کہا کہ عیسائیوں سے حکمت اور نیک نصیحت کے طور پر بحث کرو۔ (۱۰۶۶)
ھَلْ یَنْظَرُوْنَ اِلاَّ اَنْ یَّاتِیَھُمُ اللّٰہُ فِیْ ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ ۔ (پارہ۲:رکوع۹)
یَوْمَ یَاْتِیْ رُّبک فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ یعنی اس دن بادلوں میں تیرا خدا آئے گا۔(۱۰۶۷)
اَلَمْ یَعْلَمُوْا انَّہٗ مَنْ یُحادِدِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَاَنَّ لَہٗ نَارَجَھَنَّمَ خَالِدًا فِیْھَا ذٰلِکَ الخِزْیُ الْعَظِیْمٌ ۔ پارہ:۱۰،رکوع:۱۴)
اَلَمْ یعلموا انہ من یحادِد اللّٰہ ورسولہٗ یُدْخِلہ ناراً خالد فیھا ذلک الخزی العظیم ۔(۱۰۶۸)
قَدْ اَنْزَلَ اللّٰہ اَلیْکُمْ ذِکْرًا رَسُوْلاً یَتْلَوا عَلَیْکُمْ اٰیَتِ اللّٰہِ ۔ (پارہ۲۸:رکوع۱۸)
قرآن شریف میں آیت انزل ذکروا رسولاً میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نازل لکھا گیا ہے۔ (۱۰۶۹)
وَلَقَدْ اٰتَیْنٰکَ سَبْعًا مِّنَ الْمثَانِیْ والقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ۔ کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ فَاِنَ لَمْ تَفْعَلُوْا وَلَنْ تَفْعَلُوْا فاتقُوا النَّارَ الَّتِیْ وقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃ ۔
اِنَّا اتینک سبعًا من المثانی والقراٰن العظیم ۔(۱۰۷۰) کل شی فان (۱۰۷۱) فان لم تفعلو ولن فاتقوا النار التی وقودھا الناس والحجارۃ (نور الحق جلد۱، ص۱۰۹) (سرمہ چشم آریہ کا حاشیہ ص۱۰) حقیقۃ الوحی ص۲۳۸) براہین احمدیہ ص۲۲۰، ۳۹۵
اسی طرح مرزا صاحب نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی زیادتیاں کی ہیں اور غلط حوالے دئیے ہیں۔ مثلاً ازالہ اوہام (ص۴۴) میں صحیح بخاری کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی نسبت فرمایا بَلْ ھُوَ امَامُکُمْ مِنکُم (۱۰۷۳) اسی طرح اپنی کتاب شہادۃ القرآن میں صحیح بخاری کا حوالہ دے کر لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام مہدی کے ظہور کے وقت یہ آواز آسمان سے آئے گی۔ ھٰذا خلیفۃ اللّٰہ المھدی فاستمعوہ واطیعوہ (۱۰۷۴) (ص۴۰) پہلی حدیث میں مرزا صاحب نے بَلْ ھُوَ اپنے پاس سے اپنے مطلب کے لیے بڑھا لیا ہے۔ اور دوسری تو سراسر غلط ہے صحیح بخاری میں اس کا وجود ہرگز نہیں ہے۔
-------------------------------------------
(۱۰۶۶) نور الحق ص۴۶،ج۱ و اشتہار مرزا مورخہ ۱۰؍ دسمبر ۱۸۹۴ء مندرجہ مجموعہ اشتھارات ص۱۲۵،ج۲ و تبلیغ رسالت ص۱۹۴، ج۳ نوٹ: ۱۹۸۵ء میں جو مرزائیوں نے مرزا کی کتب کا، مجموعہ ، روحانی خزائن ، کے عنوان سے شائع کیا ہے، اس میں مذکورہ عجمی عربی کا حاشیہ میں سورہ النحل کا حوالہ بھی دے دیا گیا ہے ص۶۳، ج۸ ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ابو صہیب
(۱۰۶۷) حقیقت الوحی ص۱۵۴
(۱۰۶۸) ایضاً ۱۳۰
(۱۰۶۹) ایام الصلح ص۸۰،۸۱ و ازالہ اوہام ص۶۴۹
(۱۰۷۰) براھین احمدیہ ص۴۸۸ ج ۴
(۱۰۷۱) ازالہ اوہام ص۱۳۶
(۱۰۷۲) نور الحق ص۱۰۹، ج۱ و سرمہ چشم آریہ ص۱۰ و حقیقت الوحی ص۲۲۸ و براھین احمدیہ ص۲۲۰، ۳۹۵
ّ(۱۰۷۳) ازالہ اوہام ص۴۴ و روحانی ص۱۲۴، ج۳
(۱۰۷۴) شھادۃ القران ص۴۱ و روحانی ص۳۳۷، ج۶
 
Top