• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاقادیانی کی بیماریاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(داڑھوں کا کیڑا)
’’دندان مبارک آپ کے آخری عمر میں کچھ خراب ہوگئے تھے۔ یعنی کیڑا بعض داڑھوں کو لگ گیا تھا۔ جس سے کبھی کبھی تکلیف ہو جاتی تھی۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک داڑھ کا سرا ایسا نوکدار ہوگیا تھا کہ اس سے زبان میں زخم پڑ گیا تو ریتی کے ساتھ اس کو گھسوا کر برابر بھی کرایا تھا۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ دوم ص۱۲۵، روایت نمبر۴۴۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(دل گھٹنے کا دورہ)
’’ڈاکٹر میر محمداسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے رمضان کا روزہ رکھا ہوا تھا کہ دل گھٹنے کا دورہ ہوا اور ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہوگئے۔ اس وقت غروب آفتاب کا وقت بہت قریب تھا۔ مگر آپ نے روزہ توڑ دیا۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۱۳۱،روایت نمبر۶۹۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(پیچش)
’’ایک دن حضورکو پیچش کی شکایت ہوگئی۔ بار بار قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔ حضور نے ہمیں سوئے رہنے کے لئے فرمایا۔ جب حضور رفع حاجت کے لئے اٹھتے تو خاکسار اسی وقت اٹھ کر پانی کا لوٹا لے کر حضور کے ساتھ جاتا۔ تمام رات ایسا ہی ہوتا رہا۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۱۳۳،روایت نمبر۷۰۱)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(گرمی دانے)
’’ڈاکٹر میر محمداسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ بعض اوقات گرمی میں حضرت مسیح (مرزاقادیانی) کی پشت پر گرمی دانے نکل آتے تھے تو سہلانے سے ان کو آرام آتا تھا۔ بعض اوقات فرمایا کرتے کہ میاں جلون کرو جس سے مراد یہ ہوتی تھی کہ انگلیوں کے پوٹے بالکل آہستہ آہستہ اور نرمی سے پشت پر پھیرو۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۱۹۵،روایت نمبر۷۶۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(دردگردہ)
’’ایک دفعہ حضرت صاحب کو بہت سخت درد گردہ ہوا جو کئی دن تک رہا۔ اس کی وجہ سے آپ کو بہت تکلیف رہتی اور رات دن خدام باہر کے کمرہ میں جمع رہتے۔‘‘
(ذکرحبیب ص۲۹، از مفتی محمدصادق قادیانی)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(دوران سر)
’’خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو کبھی کبھی دوران سر کی تکلیف ہوجاتی تھی۔ جو بعض اوقات اچانک پیدا ہوجاتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت صاحب گھر میں ایک چار پائی کو کھینچ کر ایک طرف کرنے لگے تو اس وقت اچانک چکر آگیا اور لڑکھڑاکر گرنے کے قریب ہوگئے۔ مگر پھر سنبھل گئے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۲۱۳،روایت نمبر۷۸۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(پشت پر پھنسی)
’’ایک دن آپ کی پشت پر ایک پھنسی نمودار ہوئی جس سے آپ کو بہت تکلیف ہوئی۔ خاکسار کو بلایا اور دکھایا اور بار بار پوچھا کہ یہ کاربنکل تو نہیں۔ چونکہ ذیابیطس کی بیماری ہے۔ میں نے دیکھ کر عرض کیا کہ یہ بال توڑ یا معمولی پھنسی ہے۔ کاربنکل نہیں ہے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۲۲۷،روایت نمبر۸۱۲،مرزابشیراحمدقادیانی)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(سردی اور متلی)
’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب معتدل موسم میں بھی کئی مرتبہ پچھلی رات کو اٹھ کر اندر کمرہ میں جا کر سوجایا کرتے تھے اور کبھی کبھی فرماتے تھے کہ ہمیں سردی سے خنکی ہونے لگی ہے۔ بعض دفعہ تو اٹھ کر پہلے کوئی دوا مثلاً مشک وغیرہ کھا لیتے تھے اور پھر لحاف یا رضائی اوڑھ کر اندر جا لیٹتے تھے۔ غرض کہ سردی سے آپ کو تکلیف ہوتی تھی اور اس کے اثر سے خاص طور پر اپنی حفاظت کرتے تھے۔ چنانچہ پچھلی عمر میں بارہ مہینے گرم کپڑے پہنا کرتے تھے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۶۶، روایت نمبر۵۹۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(گرمیوں میں جرابیں)
’’خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب بالعموم گرمی میں بھی جراب پہنا کرتے تھے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۶۶، روایت نمبر۵۹۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی بیماریاں(کھانسی)
’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت صاحب کو سخت کھانسی ہوئی۔ ایسی کہ دم نہ آتا تھا۔ البتہ منہ میں پان رکھ کر قدرے آرام معلوم ہوتا تھا۔ اس وقت آپ نے اس حالت میں پان منہ میں رکھے رکھے نماز پڑھی۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوئم ص۱۰۳، روایت نمبر۶۳۸)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top