• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘177(مرزا قادیانی اور اس سے پہلے کے کذاب مدعیان نبوت)

۱۷۷… ’’ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ عادۃ انسان میں اتنی پیش بندیوں کی طاقت نہیں کہ جو کام یا دعویٰ ابھی بارہ برس کے بعد ظہور میں آتا ہے۔ پہلے ہی سے اس کی بنیاد قائم کی جائے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۷۵، خزائن ج۶ ص۳۷۱)
ابوعبیدہ: آپ کے پہلے بھائی (جھوٹے مدعیان نبوت) ہمیشہ ایسا کرتے رہے ہیں۔ تاریخ اسلام کے مطالعہ کرنے والے اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘178(کیا ظالم و مفتریوں کو مہلت ملنا تعجب ہے؟)

۱۷۸… ’’پھر تعجب پر تعجب یہ کہ خداتعالیٰ نے ایسے ظالم مفتری کو اتنی لمبی مہلت بھی دے دے۔ جسے آج تک بارہ برس گزر چکے ہوں۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۷۵، خزائن ج۶ ص۳۷۱)
ابوعبیدہ: کوئی تعجب کی بات نہیں۔ اﷲ نے سب سے بڑے اور سب سے پہلے مفتری (شیطان) کو ہزارہا برس سے مہلت دے رکھی ہے۔ فرعون، نمرود، شداد جیسے مفتریوں کو وہ مہلت دی کہ مرزاقادیانی کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی۔ خود مرزاقادیانی کے مریدوں میں سے کئی اس وقت مدعیان نبوت موجود ہیں۔ جن کو قادیانی جماعت مفتری سمجھتی ہے۔ مگر انہیں ۲۵سال سے بھی زیادہ مہلت ملی ہوئی ہے۔ مثلاً عبداﷲ تیماپوری، قمر الانبیاء محمد فضل چنگا بنگیال وغیرہم۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘179(حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزہ خلق طیر کے متعلق مرزا قادیانی کا جھوٹ)

۱۷۹… ’’(حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزہ خلق طیر کے متعلق) جس طرح مٹی کے کھلونے انسانی کلوں سے چلتے پھرتے ہیں۔ وہ ایک نبی کی روح کی سرایت سے پرواز کرتے تھے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۷۷ حاشیہ، خزائن ج۶ ص۳۷۳)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! تو معجزۂ خلق طیر کو روح عیسوی کی سرایت سے مٹی کے کھلونوں کا پرواز کرنا سمجھتے ہیں۔ مگر اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’ واٰتینا عیسیٰ ابن مریم البینات (البقرہ:۸۷)‘‘
{اور دیے ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو صاف صاف معجزات۔}
پھر فرماتے ہیں: ’’ویکون طیراً باذن اﷲ (آل عمران:۴۹)‘‘
{کہ وہ مٹی سے بنائی ہوئی عیسوی شکلیں خدا کے حکم کے ساتھ زندہ پرندے بن جاتے تھے۔}
اب کس کو سچا سمجھیں۔ آپ کو یا خدا کو۔ یقینا آپ ہی جھوٹے ہیں۔ خدا تو جھوٹ سے منزہ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘180(بے جان چیز کا پرواز کرنا معجزہ ہے)

۱۸۰… ’’بے جان کا باوجود بے جان ہونے کے پرواز یہ بڑا معجزہ ہے۔‘‘
(شہادۃ القران ص۷۸ حاشیہ، خزائن ج۶ ص۳۷۴)
ابوعبیدہ: پھر تو موجودہ سائنس کے تمام کرشمے معجزات انبیاء سے بڑھ گئے۔ کیونکہ نہ صرف بے جان چیزیں (ہوائی جہاز، ریلوے انجن) خود پرواز اور حرکت کرتی ہیں۔ بلکہ جانداروں کو بھی اڑائے پھرتی ہیں۔ مرزاقادیانی اپنی ہوش کی فکر کرو۔ بے جان کا جاندار بنانا یہ معجزہ ہے۔ جس سے انسان قاصر ہیں۔ ہاں نبی کے ہاتھ پر ان کی نبوت کی تصدیق میں یہ خدائی فعل سرزد ہوتے ہیں۔ مگر فاعل ان افعال کا خدا ہی ہوتا ہے۔ فتدبر یا مرزا!
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘181(باذن اللہ، باذن اللہ اور مرزا قادیانی کی غلط بیانی)

۱۸۱… ’’اور یہ کہنا کہ خداتعالیٰ نے آپ ان کو خالق ہونے کا اذن دے رکھا تھا۔ یہ خداتعالیٰ پر افتراء ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۷۸ حاشیہ، خزائن ج۶ ص۳۷۴)
ابوعبیدہ: خداتعالیٰ پر افتراء نہیں بلکہ مرزاقادیانی کی عقل کا رونا ہے۔ جب خود اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں۔ ’’ باذن اﷲ، باذن اﷲ ‘‘ یعنی اﷲ کے اذن سے وہ ایسا کرتے تھے تو آپ کا کیا منہ ہے کہ اس کو افتراء کہیں؟ ذرا مراق کا علاج کرائیے اور پھر بات کیجئے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘182(کتاب براہین احمدیہ ، اور مؤلف کا اس وقت حیات عیسیؑ کا عقیدہ)

۱۸۲… ’’کتاب براہین احمدیہ جس کو خداتعالیٰ کی طرف سے مؤلف نے ملہم ومامور ہوکر بغرض اصلاح وتجدید دین تالیف کیا ہے۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳)
ابوعبیدہ: جھوٹ اور افتراء علی اﷲ ہے۔ دیکھئے حیات عیسیٰ علیہ السلام کو آپ مشرکانہ عقیدہ قرار دیتے ہیں۔ (دافع البلاء ص۱۵، خزائن ج۱۸ ص۲۳۵، الاستفتاء ص۳۹، خزائن ج۲۲ ص۶۶۰، لیکن براہین احمدیہ ص۴۹۸،۴۹۹، ۵۰۵، خزائن ج۱ ص۵۹۳،۶۰۲) پر آپ نے نہایت شدومد سے اپنا الہامی عقیدہ یہ ظاہر کیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں اور دربارہ نازل ہوکر کفار کو فنا کریں گے۔ اگر آپ کا موجودہ عقیدہ (وفات مسیح) درست ہے تو براہین والا عقیدہ شیطانی ہوا۔ پھر اس کو آپ خدا کی طرف سے ملہم ومامور ہوکر بغرض اصلاح وتجدید دین کیسے کہہ سکتے ہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘183(براہین احمدیہ میں تین سو عقلی دلائل سے اسلام کی سچائی ثابت کی گئی ہے)

۱۸۳… (براہین احمدیہ اپنی کتاب کے متعلق لکھتے ہیں) ’’اس کتاب میں دین اسلام کی سچائی کو دو طرح پر ثابت کیاگیا ہے۔‘‘
اوّل… ’’تین سو مضبوط اور قوی دلائل عقلیہ سے جن کی شان وشوکت وقدر ومنزلت اس سے ظاہر ہے کہ اگر کوئی مخالف اسلام ان دلائل کو توڑدے تو اس کو دس ہزار روپیہ دینے کا اشتہار دیا ہوا ہے۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳)
ابوعبیدہ: کوئی قادیانی مضبوط اور قوی دلیل تین صد کی تعداد میں اگر براہین احمدیہ میں دکھادے تو دس روپے مقررہ انعام کے علاوہ ایک روپیہ اور انعام خاص دیا جائے گا۔ تین صد تو ایک طرف، قادیانی تیس دلائل بھی نہیں دکھاسکتے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘184(مرزا قادیانی دعوی مجددیت کے بعد 12 سال تک حیات عیسیؑ کے قائل رہے)

۱۸۴… ’’اور مصنف کو اس بات کا بھی علم دیا گیا ہے کہ وہ (مرزاقادیانی) مجدد وقت ہے۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! مجدد کے فیصلہ سے جو انکار کرتا ہے۔ وہ آپ کے عقیدہ قرآن کی رو سے فاسق بلکہ کافر ہوتا ہے۔ دیکھو اپنی کتاب (شہادۃ القرآن ص۴۸، خزائن ج۶ ص۳۴۴) نیز مجدد لوگ دین میں کمی بیشی نہیں کرتے۔ (دیکھو حوالہ سابقہ) ’’مجددوں کو فہم قران عطاء ہوتا ہے۔‘‘ (ایام الصلح ص۵۵، خزائن ج۱۴ ص۲۸۸) مجددیت کا دعویٰ آپ نے ۱۸۸۰ء میں کیا۔ ۱۸۹۲ء تک آپ عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ بجسدہ عنصری آسمان پر مانتے رہے۔ بعد میں ۱۸۹۲ء میں آپ نے اعلان کر دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں۔ حیات عیسیٰ علیہ السلام کے عقیدہ کوشرک قرار دیا۔ پھر ۱۹۰۱ء تک آپ ختم نبوت کا عقیدہ رکھتے تھے۔ بعد میں آپ نے عقیدہ بدل کر خود دعویٰ نبوت کا کردیا۔
(حقیقت النبوۃ ص۱۲۰،۱۲۱)
کیا جو شخص شرک اور نبوت جیسے اہم مسائل کو بھی نہ سمجھ سکے۔ وہ نبی یا مجدد ہو سکتا ہے۔ محض فریب ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘185(براہین احمدیہ کے تین سو جُز کہاں ہیں؟)

۱۸۵… ’’یہ سب ثبوت (مرزاقادیانی کے مجدد ہونے کے) کتاب براہین احمدیہ کے پڑھنے سے کہ جو منجملہ ۳۰۰ جزو کے قریب ۳۷جز چھپ چکی ہے۔ ظاہر ہوتے ہیں۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! تین سو جزو تو محض پیسے بٹورنے کو لکھ دیا۔ ورنہ بتاؤ وہ تین صد جزو کہاں ہیں؟ یہ اعلان غالباً ۱۸۸۲ء میں آپ نے کیا تھا۔ اس کے بعد دیگر کتابیں اور رسالے کثرت سے آپ نے شائع کئے تھے۔ وہ ۳۰۰،۳۷،۲۶۳ جزو براہین احمدیہ کے کہاں گئے۔ کیوں شائع نہ کئے؟ اگر شائع نہ کر سکے تو پرواہ نہیں۔ قادیانی حضرات ہمیں ۲۶۳ جزو کا مسودہ ہی دکھادیں۔ ہم دس روپے دے دیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’ضرورت الامام۱۹۲۲ء‘‘186(عورتوں پر الہام، نابالغ بچے نبوت کریں گے)

۱۸۶… ’’پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہوگا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے اور عوام الناس روح القدس سے بولیں گے اور یہ سب کچھ مسیح موعود کی روحانیت کا پرتو ہوگا۔‘‘
(ضرورت الامام ص۴، خزائن ج۱۳ ص۴۷۵)
ابوعبیدہ: یہاں مرزاقادیانی نے بہت سے جھوٹ بولے ہیں۔ ’’کتابوں‘‘ تو ایک طرف کسی ایک ہی کتاب میں ایسا لکھا ہوا دکھادیں تو ہم انعام دے دیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top