محمد اویس پارس
رکن ختم نبوت فورم
تلک الرسل : سورۃ آل عمران : آیت 58
ذٰلِکَ نَتۡلُوۡہُ عَلَیۡکَ مِنَ الۡاٰیٰتِ وَ الذِّکۡرِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۵۸﴾
یہ خاتمہ بحث کے موقع پر نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف التفات ہے تاکہ مخاطبین جو رویہ اختیار کر رہے ہیں، اس کے مقابل میں آپ کو تسلی دی جائے کہ سیدنا مسیح (علیہ السلام) کے بارے میں حق وہی ہے جو آپ کو بتایا جارہا ہے۔ نصاریٰ کے تصنیف کردہ اساطیر اس کے برخلاف محض گمراہی ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔